وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم8 اکتوبر کو انڈیا موبائل کانگریس کے 10ویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے


آئی ایم سی2026 کا موضوع: ‘بلاحدود پیمانے’’

آئی ایم سی2026 کے چار اہم ستون -سرشٹی: مستقبل کی تعمیر؛ سَم وَردھن: ترقی کافروغ ؛ سَشکت:مواقع کا استحکام؛ اور سُرکشا:اعتماد کی تقویت

آئی ایم سی2026 میں اسمارٹ موبلٹی، اسٹیڈیم کے تجربات، صنعتی روبوٹکس اور ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی کے نئے شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی

آئی ایم سی2026 میں100 سے زائد ممالک کی شرکت متوقع ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 OCT 2026 12:45PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 8 اکتوبر 2026 کو تقریباً صبح 10 بجے نئی دہلی کے یشوبھومی میں انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) کے 10ویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) اور سیلولر آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا (سی او اے آئی) کے مشترکہ زیر اہتمام یہ تقریب 7 سے 10 اکتوبر تک منعقد کی جائے گی۔ آئی ایم سی 2026 کا موضوع ‘‘بلاحدو د پیمانے’’ ہے، جس سے ڈیجیٹل اختراع، اگلی نسل کی کنیکٹیویٹی اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کے شعبوں میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کی عکاسی ہوتی ہے۔

آئی ایم سی 2026 کے چار اہم ستون ہوں گے سرشیا: مستقبل کی تعمر9؛ سَم وَردھن: ترقی کافروغ ؛ سَشکت:مواقع کا استحکام؛ اور سُرکشا:اعتماد کی تقویت۔ اس میں اختراع اور اگلی نسل کے ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر، ٹیکنالوجی پر مبنی اقتصادی ترقی، جامع ڈیجیٹل رسائی اور محفوظ و مضبوط ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کی ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ آئی ایم سی 2026 میں ٹیکنالوجی کے عالمی رہنماؤں، پالیسی سازوں، صنعت کے ماہرین، اسٹارٹ اپس، سرمایہ کاروں اور اختراع کاروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیاجائے گا، جہاں ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام میں ابھرتے ہوئے مواقع کا جائزہ لیا جائے گا۔

آئی ایم سی2026 کا ایڈیشن نو اہم شعبوں کا احاطہ کرے گا، جن میں 5جی اور 6جی، اگلی نسل کے اے آئی نیٹ ورکس، سیمی کنڈکٹر، نان ٹیریسٹریل نیٹ ورکس، سائبر سکیورٹی، کوانٹم کمیونیکیشن، انٹرپرائز ٹرانسفارمیشن، سرکلر اکانومی اورای ایس جی اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ شامل ہیں۔ تقریب میں اپنے شعبہ جاتی دائرہ کار کو مزید وسعت دیتے ہوئے چار نئے شعبوں - اسمارٹ موبلٹی، اسٹیڈیم کے تجربات، صنعتی روبوٹکس اور ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی کو بھی شامل کیا جائے گا۔

آئی ایم سی 2026 میں 100 سے زائد ممالک سے 1.5 لاکھ سے زیادہ نمائندگان کی شرکت متوقع ہے۔ اس میں 500 سے زائد شراکت دار اور نمائش کنندگان، 600 سے زائد اسٹارٹ اپس اور 900 سے زائد مفکرین اور ماہرین بھی شرکت کریں گے۔ تقریب میں ٹیکنالوجی کے 2,000 سے زائد استعمال کے نمونے اور 120 سے زائد سیشن منعقد ہوں گے۔

********

 

) ش ح ۔ م ش ع۔ش ت)

U.No. 4759


(ریلیز آئی ڈی: 2320095) وزیٹر کاؤنٹر : 7