وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ شندے کا مضمون شیئر کیا، جس میں وزیر اعظم مودی کی عوامی زندگی کے 25 سالہ سفر کو خدمت، ترقی اور قوم کی تعمیر کے لیے وقف جدوجہد کے طور پر اجاگر کیا گیا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 OCT 2026 10:39AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ شندے کا تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا ہے۔اس مضمون میں جناب ایکناتھ شندے نے لکھا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی عوامی زندگی کے 25 سال خدمت، ترقی اور قوم کی تعمیر کے سفر کی عکاسی کرتے ہیں۔ مضمون میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ گجرات سے دہلی تک بنیادی ڈھانچے، ٹیکنالوجی، فلاح و بہبود اور ثقافتی ورثے پر توجہ نے بھارت کے ترقیاتی سفر کو نئی شکل دی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اگلا مرحلہ 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے ہدف کی جانب پیش قدمی کا ہے، جس کے لیے ایک مضبوط اور خود کفیل بھارت کا وژن پیشِ نظر ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:

‘‘مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ شندے لکھتے ہیں کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی عوامی زندگی کے 25 سال خدمت، ترقی اور قوم کی تعمیر کے سفر کی عکاسی کرتے ہیں۔

گجرات سے دہلی تک بنیادی ڈھانچے، ٹیکنالوجی، فلاح و بہبود اور ثقافتی ورثے پر توجہ نے بھارت کے ترقیاتی سفر کو تشکیل دیا ہے۔’’

*******

) ش ح – رک )

U.NO- 4814


(ریلیز آئی ڈی: 2320535) وزیٹر کاؤنٹر : 8