وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم کا آنجہانی نانا پاٹیکر کے انتقال پراظہار تعزیت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 OCT 2026 12:23PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج معروف اداکار آنجہانی نانا پاٹیکر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بہت کم اداکاروں میں وہ  جوش وجذبہ، انفرادیت اور منفرد اثر انگیزی پائی جاتی تھی جو آنجہانی نانا پاٹیکر کی شخصیت کا نمایاں وصف تھی۔ انہوں نے کہا کہ نانا پاٹیکر جی نے ہر کردار میں غیر معمولی ہمہ جہتی اور تخلیقی صلاحیت کا مظاہرہ کیا اور ناظرین کو ایسے کردار دیے، جنہیں نسلوں تک یاد رکھا جائے گا۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ وہ اپنے بے باک اور دوٹوک خیالات کے لیے بھی یکساں طور پر پسند کیے جاتے تھے اور اپنی بات کہنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔

وزیر اعظم نے ہندی اور مراٹھی سنیما کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔ جناب نریندرمودی نے ان کے اہل خانہ، دوستوں اور بے شمار مداحوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’بہت کم اداکار ایسے ہوتے ہیں جن میں آنجہانی نانا پاٹیکر جیسا جوش و جذبہ، انفرادیت اور منفرد شخصیت کا اثر پایا جاتا ہے۔ انہوں نے ہر کردار میں غیر معمولی تنوع اور تخلیقی صلاحیت کا مظاہرہ کیا اور ناظرین کو ایسے کردار دیے ،جنہیں آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔ وہ اپنے بے باک اور دوٹوک خیالات کے لیے بھی قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے اور جس بات پر یقین رکھتے تھے، اسے کہنے میں کبھی ہچکچاتے نہیں تھے۔

‘‘ہندی اور مراٹھی سنیما کے لیے آنجہانی نانا پاٹیکر کی خدمات بے حد گراں قدر ہیں۔ان کے انتقال سے ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔ ان کے اہل خانہ، دوستوں اور بے شمار مداحوں سے میری دلی تعزیت ہے۔ اوم شانتی۔‘‘

*****

ش ح ۔م ع ن۔  ع د

U. No.4824


(ریلیز آئی ڈی: 2320629) وزیٹر کاؤنٹر : 8