شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم او ایس پی آئی نے سرکاری اعداد و شمار، تحقیق اور ڈیٹا کے تجزیے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے نئی دہلی میں پہلے انڈیا فاؤنڈیشن کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 OCT 2026 3:13PM by PIB Delhi

وزارتِ شماریات و پروگرام نفاذ (ایم او ایس پی آئی ) کے قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) نے نئی دہلی میں پہلے انڈیا فاؤنڈیشن (پی آئی ایف) کے ساتھ مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ اس مفاہمت نامے کا مقصد سرکاری اعداد و شمار، تحقیق، ڈیٹا تجزیہ، صلاحیت سازی اور معلومات کے تبادلے کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Photo-1_20261008151630_46a84c.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Photo-2_20261008151654_cfead2.jpeg

دستخط کی تقریب میں وزارتِ شماریات و پروگرام نفاذ (ایم اوایس پی آئی) کے سکریٹری ڈاکٹر سوربھ گرگ، ایم او ایس پی آئی کے ڈائریکٹر جنرل جناب پی۔ آر۔ میشرام، پہلے انڈیا فاؤنڈیشن (پی آئی ایف) کے چیئرپرسن ڈاکٹر راجیو کمار اور پی آئی ایف کے چیف شماریات داں جناب آشیش کمار نے شرکت کی۔ مفاہمت نامے پرایم او ایس پی آئی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل محترمہ سُنیتا بھاسکر اور پہلے انڈیا فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب روی پوکھرنا نے دستخط کیے۔ اس موقع پرایم او ایس پی آئی کے سینئر افسران و عہدیداران اور پہلے انڈیا فاؤنڈیشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔

مفاہمت نامے کا مقصد ایم او ایس پی آئی اور نئی دہلی میں واقع پہلے انڈیا فاؤنڈیشن کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے لیے ایک وسیع تر فریم ورک فراہم کرنا ہے۔ ان شعبوں میں تحقیق، ڈیٹا تجزیہ، صلاحیت سازی اور معلومات کا تبادلہ شامل ہیں۔ اس کے تحت مخصوص مشترکہ سرگرمیاں ایم او ایس پی آئی کی ترجیحات کی بنیاد پر انجام دی جائیں گی۔

*******

) ش ح – رک )

U.NO- 4838


(ریلیز آئی ڈی: 2320737) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी