بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 ایم ایس ایم ای کی وزارت نے ملک گیر صفائی اور بیداری مہم کے ساتھ‘سوچھتا ہی سیوا 2026’ مہم مکمل کی


 ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب جیتن رام مانجھی نے صفائی مہم کی قیادت کی، وزارت نے ’سوچھتا ہی سیوا 2026‘ کے تحت عوامی شراکت داری اور ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 OCT 2026 8:17PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجہ کی صنعتوں کی وزارت نے 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2026 تک ‘سوچھتا ہی سیوا 2026’ مہم چلائی، جس کا اختتام 2 اکتوبر 2026 کو سوچھ بھارت دیوس کے موقع پر ہوا۔ ‘‘سوچھتا میں سہبھاگ، سوچھ بھارت، وکست بھارت’’ کے موضوع کے تحت اس مہم کا مقصد وزارت، اس کے منسلک دفاتر اور خود مختار اداروں میں صفائی، ماحولیاتی پائیداری اور عوامی شراکت داری کو فروغ دینا تھا۔

اس مہم کے تحت بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجہ کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب جیتن رام مانجھی، وزارت کے سکریٹری جناب بھرت کھیڑا اور ایڈیشنل سکریٹری و ترقیاتی کمشنر (ایم ایس ایم ای) ڈاکٹر رجنیش نے یکم اکتوبر 2026 کو ’ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘ پہل کے تحت کناٹ پلیس میں ایم ایس ایم ای-ڈی ایف او، بال سہیوگ میں صفائی مہم میں حصہ لیا۔ صفائی مہم میں 150 سے زائد افراد نے شرکت کی، جس سے عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت اجاگر ہوئی۔‘ایک پیڑ ماں کے نام’ پہل کے تحت شجرکاری بھی کی گئی، جس سے ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے تئیں وزارت کے عزم کو تقویت ملی۔

Imagehttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261012201910_a774d6.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261012201916_8a507f.jpg

مہم کا آغاز ایڈیشنل سکریٹری و ترقیاتی کمشنر (ایم ایس ایم ای) ڈاکٹر رجنیش کے ذریعے صفائی کا عہد دلانے کے ساتھ ہوا۔ وزارت اور اس کے علاقائی دفاتر کے تقریباً 250 افسران نے حلف برداری میں حصہ لیا اور صفائی ستھرائی اورسوچھ بھارت کے تصور کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

ImageImage

بیداری پیدا کرنے اور لوگوں کو حساس بنانے کی سرگرمیوں کے تحت وزارت نے اپنے منسلک دفاتر، خود مختار اداروں اور علاقائی دفاتر کے افسران اور نمائندوں کو ’سوچھتا ہی سیوا 2026‘ کے مقاصد اور اہمیت سے آگاہ کیا۔ اس مہم کے ذریعے حصہ لینے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ اپنے دفاتر اور آس پاس کے علاقوں میں بامقصد صفائی مہمات، بیداری پروگرام اور پائیدار اقدامات کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image008_20261012201952_840877.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image007_20261012201947_343635.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image006_20261012201941_6f991e.jpg

مہم کے دوران وزارت اور اس کے ملک بھر میں پھیلے علاقائی دفاتر نے کئی اہم شعبوں کے تحت سرگرمیاں انجام دیں۔ ان میں صفائی کے لیے مخصوص مقامات کی تبدیلی اور عوامی مقامات کو صاف ستھرا بنانا، ’سوچھ پاٹھ شالا‘، صفائی  مترسرکشا ایوم سمان شور،سوچھتا کےلئےجن بھاگیداری اور ’سوچھتا سے سمردھی‘ شامل ہیں۔ ان اقدامات سے عوامی شراکت داری کو مضبوط بنانے، صفائی ستھرائی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور سوچھ بھارت کے لیے پائیدار اور اجتماعی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں مدد ملی۔

*****

ش ح۔ع ح۔ ف ر

U-5065


(ریلیز آئی ڈی: 2322628) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी