وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

این سی آئی ایس ایم کے چیئرپرسن نے آیوروید تحقیق و اختراع کو مضبوط بنانے کے لیے سی سی آر اے ایس اسپارک 5.0 اور سی سی آر اے ایس آیورشودھ 2026 کا آغاز کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 OCT 2026 8:58PM by PIB Delhi

نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن (این سی آئی ایس ایم) کی چیئرپرسن، پروفیسر منیشا کوٹھیکر نے آج سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان آیورویدک سائنسز کے پروگراموں 'سی سی آر اے ایس اسپارک 5.0' اور 'سی سی آر اے ایس آیورشودھ 2026' کا آغاز کیا۔ ان اقدامات کا مقصد انڈر گریجویٹ طلبہ میں ریسرچ کے رجحان کو فروغ دے کر اور علمی فضیلت، ریسرچ کمیونیکیشن اور جدت طرازی کی حوصلہ افزائی کے ذریعے آیوروید میں ریسرچ کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانا ہے۔

سی سی آر اے ایس اسپارک 5.0

27-2026 کے لیے 'اسٹوڈنٹس شپ پروگرام فار آیوروید ریسرچ کین' (اسپارک)5.0  اس پروگرام کا پانچواں ایڈیشن ہے۔ اس کا مقصد انڈر گریجویٹ آیوروید طلبہ کو قلیل مدتی آزادانہ ریسرچ پروجیکٹس کے ذریعے ریسرچ کے طریقہ کار (میٹھوڈولوجی) اور تکنیکوں سے روشناس کرانا ہے، اور بی اے ایم ایس کے طلبہ میں ریسرچ کی صلاحیت، تجزیاتی سوچ اور کیریئر کے طور پر ریسرچ میں ابتدائی دلچسپی پیدا کرنا ہے۔

  • مجموعی طور پر 300  اسٹوڈنٹس شپس پیش کی جا رہی ہیں، جس کے تحت 50,000  روپے کی اسٹوڈنٹس شپ رقم دی جائے گی۔
  • این سی آئی ایس ایم یا حکومتِ ہند سے منظور شدہ کالجوں یا یونیورسٹیوں میں زیرِ تعلیم بی اے ایم ایس کے تھرڈ/ فورتھ/ پروفیشنل ایئر کے طلبہ اس کے اہل ہیں۔
  • رجسٹریشن کا آغاز 15 اکتوبر 2026 سے ہو رہا ہے۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر 2026 ہے۔

سی سی آر اے ایس آیورشودھ – قومی ریسرچ اعزازات

سی سی آر اے ایس آیورشودھ تین زمروں میں آیوروید کے شعبے میں ریسرچ کے تعاون کو تسلیم کرنے اور اس کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے:

  • سی سی آر اے ایس-پرابودھ 3ایم ٹی : تین منٹ کی تھیسس پیشکش کے ذریعے ریسرچ کو مؤثر انداز میں پہنچانا۔
  • سی سی آر اے ایس-پرکاش:  اصل ریسرچ پر مبنی اشاعتوں کے ذریعے علمی کامیابیوں کا اعتراف اور اعزاز۔
  • سی سی آر اے ایس-نَو اونمیشا:  جدید پروٹوٹائپس، نت نئے حل، طریقوں میں جدت طرازی اور انقلابی ریسرچ کے طریقہ کار کا اعتراف اور اعزاز۔

دوسرے سرکولر میں ان اعزازات کی تفصیلات دی گئی ہیں، جن میں 'شری دھوت پاپیشور لمیٹڈ' کی جانب سے اسپانسر کردہ انعامی رقم بھی شامل ہے۔ سی سی آر اے ایس آیورشودھ  کے فائنل مقابلے 11 دسمبر 2026 کو منعقد ہونا طے پائے ہیں۔

اس موقع پر سی سی آر اے ایس کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر (ویدیہ) ربی نارائن آچاریہ، شری دھوت پاپیشور لمیٹڈ کے ایم ڈی اور سی ای او ڈاکٹر رنجیت پورانک، این سی آئی ایس ایم کے مختلف بورڈز کے صدور اور ملک بھر سے کے اداروں کے سربراہان موجود تھے۔

ان پہل قدمیوں کا مقصد ریسرچ کے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی پرورش کرنا، ریسرچ کمیونیکیشن کو مؤثر بنانا، معیاری اور علمی اشاعتوں کی حوصلہ افزائی کرنا، اور آیوروید ریسرچ کو آگے بڑھانے کے لیے نت نئے طریقوں کو فروغ دینا ہے۔

مزید معلومات درج ذیل لنکس پر دستیاب ہیں:

  • CCRAS SPARK 5.0: https://spark.ccras.org.in/
  • CCRAS Ayurshodh: https://ayurshodh.ccras.org.in/

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261014205850_ee8d9c.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261014205856_5022f6.jpg

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:6115


(ریلیز آئی ڈی: 2323648) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी