کامرس اور صنعت کی وزارت
اپریل تا ستمبر 2026-27کے دوران مجموعی برآمدات (اشیاء اور خدمات) کا تخمینہ 476.20 بلین امریکی ڈالر لگایا گیا ہے، جبکہ اپریل تا ستمبر 26-2025کے دوران یہ 418.31 بلین امریکی ڈالر تھی،جوبرآمدات میں 13.84فیصد تخمینہ شدہ اضافہ ہے
اپریل تا ستمبر 27-2026 کے دوران اشیاء کی مجموعی برآمدات کی مالیت 259.89 بلین امریکی ڈالر رہی، جبکہ اپریل تا ستمبر 26-2025 کے دوران یہ 219.30 بلین امریکی ڈالر تھی، اس طرح برآمدات میں 18.51 فیصد کا مثبت اضافہ درج کیا گیا
اپریل تا ستمبر 27-2026کے دوران غیر پیٹرولیم برآمدات کی مجموعی مالیت 218.70 بلین امریکی ڈالر رہی، جو اپریل تا ستمبر 26-2025 کی 189.26 بلین امریکی ڈالر کی مالیت کے مقابلے میں 15.56 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے
ستمبر 2026 میں اشیاء کی برآمدات میں اضافے کے اہم محرکات میں الیکٹرانک اشیاء، پیٹرولیم مصنوعات، نامیاتی و غیر نامیاتی کیمیکلز، انجینئرنگ اشیاء، سوتی دھاگہ/کپڑے/تیار ملبوسات، ہینڈلوم مصنوعات وغیرہ شامل ہیں
ستمبر 2025 میں الیکٹرانک اشیاء کی برآمدات 3.11 بلین امریکی ڈالر تھی، جو ستمبر 2026 میں 70.44 فیصد اضافے کے ساتھ 5.31 بلین امریکی ڈالر ہو گئی
ستمبر 2025 میں پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات 4.71 بلین امریکی ڈالر رہی، جو ستمبر 2026 میں 31.90 فیصد اضافے کے ساتھ 6.22 بلین امریکی ڈالر ہو گئی
ستمبر 2025 میں نامیاتی و غیر نامیاتی کیمیکلز کی برآمدات 2.37 بلین امریکی ڈالر تھی، جو ستمبر 2026 میں 24.21 فیصد اضافے کے ساتھ 2.94 بلین امریکی ڈالر ہو گئی
ستمبر 2025 میں انجینئرنگ اشیاء کی برآمدات 10.06 بلین امریکی ڈالر تھی، جو ستمبر 2026 میں 20.91 فیصد اضافے کے ساتھ 12.17 بلین امریکی ڈالر ہو گئی
ستمبر 2025 میں سوتی دھاگے/کپڑوں/تیار ملبوسات اور ہینڈلوم مصنوعات کی برآمدات 0.93 بلین امریکی ڈالر رہی، جو ستمبر 2026 میں 20.76 فیصد اضافے کے ساتھ 1.12 بلین امریکی ڈالر ہو گئی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 OCT 2026 5:16PM by PIB Delhi
ستمبر 2026 *کے دوران ہندوستان کی مجموعی برآمدات (اشیاء اور خدمات سمیت) کا تخمینہ 80.75 بلین امریکی ڈالر لگایا گیا ہے، جو ستمبر 2025 کے مقابلے میں 10.99 فیصد کے مثبت اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ستمبر 2026 کے دوران ہندوستان کی مجموعی درآمدات (اشیاء اور خدمات سمیت) کا تخمینہ 94.05 بلین امریکی ڈالر لگایا گیا ہے، جو ستمبر 2025 کے مقابلے میں 8.19 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
جدول 1: ستمبر 2026 کے دوران تجارت
|
|
|
ستمبر 2026
(بلین امریکی ڈالر)
|
ستمبر 2025
(بلین امریکی ڈالر )
|
|
تجارتی سامان
|
برآمدات
|
44.40
|
36.08
|
|
درآمدات
|
74.61
|
69.08
|
|
خدمات *
|
برآمدات
|
36.35
|
36.67
|
|
درآمدات
|
19.44
|
17.84
|
|
کل تجارت
(تجارتی سامان + خدمات) *
|
برآمدات
|
80.75
|
72.76
|
|
درآمدات
|
94.05
|
86.93
|
|
تجارتی توازن
|
13.30-
|
14.17-
|
نوٹ: بھارتی ریزرو بینک (آر بی آئی) کی جانب سے خدمات کے شعبہ سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار اگست 2026 تک کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔ ستمبر 2026 کے اعداد و شمار تخمینہ شدہ ہیں۔ (ii) اپریل تا ستمبر 26-2025 اور اپریل تا جون 27-2026 کے اعداد و شمار میں سہ ماہی ادائیگیوں کے توازن (بیلنس آف پیمنٹس) سے متعلق اعداد و شمار کی بنیاد پر متناسب طور پر نظرثانی کی گئی ہے۔
تصویر 1: ستمبر 2026 کے دوران مجموعی تجارت (برآمدات و درآمدات)*

اپریل تا ستمبر27-2026* کے دوران ہندوستان کی مجموعی برآمدات کا تخمینہ 476.20 بلین امریکی ڈالر لگایا گیا ہے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13.84 فیصد کے مثبت اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔اسی مدت کے دوران ہندوستان کی مجموعی درآمدات کا تخمینہ 551.13 بلین امریکی ڈالر لگایا گیا ہے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 15.68 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
جدول 2: اپریل تا ستمبر 27-2026 کے دوران تجارت*
|
|
|
اپریل-ستمبر 2026-27
(بلین امریکی ڈالر)
|
اپریل-ستمبر 2025-26
(بلین امریکی ڈالر)
|
|
تجارتی سامان
|
برآمدات
|
259.89
|
219.30
|
|
درآمدات
|
437.53
|
376.17
|
|
خدمات *
|
برآمدات
|
216.31
|
199.02
|
|
درآمدات
|
113.60
|
100.24
|
|
کل تجارت
(تجارتی سامان + خدمات) *
|
برآمدات
|
476.20
|
418.31
|
|
درآمدات
|
551.13
|
476.42
|
|
تجارتی توازن
|
74.93-
|
58.10-
|
تصویر 2: اپریل-ستمبر کے دوران کل تجارت 27-2026 *

اشیاء کی تجارت
- ستمبر 2026 کے دوران تجارتی سامان کی برآمدات ستمبر 2025 میں 36.08 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 1 بلین امریکی ڈالر رہی۔
- ستمبر 2026 کے دوران تجارتی سامان کی درآمدات ستمبر 2025 میں 69.08 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 1 بلین امریکی ڈالر رہی۔
تصویر 3: ستمبر 2026 کے دوران اشیاء کی تجارت

- اپریل-ستمبر27-2026 کے دوران تجارتی سامان کی برآمدات اپریل-ستمبر 2025-26 کے دوران 219.30 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 259.89 بلین امریکی ڈالر تھی۔
- اپریل-ستمبر 27-2026کے دوران تجارتی سامان کی درآمدات اپریل-ستمبر 26-2025 کے دوران 376.17 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 437.53 بلین امریکی ڈالر رہی۔
- اپریل-ستمبر 27-2026 کے دوران سامان کا تجارتی خسارہ 177.64 بلین امریکی ڈالر رہا جبکہ اپریل-ستمبر 26-2025 کے دوران یہ 156.88 بلین امریکی ڈالر تھا۔
تصویر 4: اپریل-ستمبر کے دوران اشیاء کی تجارت 27-2026

- ستمبر 2026 میں غیر پیٹرولیم اور غیر جواہرات اور زیورات کی برآمدات ستمبر 2025 میں 28.53 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 1 بلین امریکی ڈالر رہی۔
- ستمبر 2026 میں غیر پیٹرولیم، غیر جواہرات اور زیورات (سونے، چاندی اور قیمتی دھاتوں) کی درآمدات ستمبر 2025 میں 42.33 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 1 بلین امریکی ڈالر رہی۔
جدول 3: ستمبر 2026 کے دوران پیٹرولیم اور جواہرات اور زیورات کو چھوڑ کر تجارت
|
|
ستمبر 2026
(بلین امریکی ڈالر)
|
ستمبر 2025 (بلین امریکی ڈالر)
|
|
غیر پیٹرولیم برآمدات
|
38.18
|
31.37
|
|
غیر پٹرولیم درآمدات
|
56.27
|
55.05
|
|
غیر پٹرولیم اور غیر جواہرات اور زیورات کی برآمدات
|
34.81
|
28.53
|
|
غیر پٹرولیم اور غیر جواہرات اور زیورات کی درآمدات
|
51.64
|
42.33
|
نوٹ: جواہرات اور زیورات کی درآمدات میں سونا، چاندی اور موتی، قیمتی اور نیم قیمتی پتھر شامل ہیں
تصویر 5: ستمبر 2026 کے دوران پیٹرولیم اور جواہرات اور زیورات کو چھوڑ کر تجارت

- اپریل-ستمبر 27-2026 میں غیر پیٹرولیم اور غیر جواہرات اور زیورات کی برآمدات 203.41 بلین امریکی ڈالر تھی، جبکہ اپریل-ستمبر 2025-26 میں 175.06 بلین امریکی ڈالر تھی۔
- اپریل-ستمبر 27-2026 میں غیر پیٹرولیم، غیر جواہرات اور زیورات (سونے، چاندی اور قیمتی دھاتوں) کی درآمدات 292.88 بلین امریکی ڈالر تھی، جبکہ اپریل-ستمبر 2025-26 میں 244.67 بلین امریکی ڈالر تھی۔
جدول 4: اپریل-ستمبر کے دوران پیٹرولیم اور جواہرات اور زیورات کو چھوڑ کر اشیاء کی تجارت 27-2026
|
|
اپریل-ستمبر 27-2026
(بلین امریکی ڈالر)
|
اپریل-ستمبر 2025-26
(بلین امریکی ڈالر)
|
|
غیر پیٹرولیم برآمدات
|
218.70
|
189.26
|
|
غیر پٹرولیم درآمدات
|
323.70
|
284.08
|
|
غیر پیٹرولیم اور غیر جواہرات اور زیورات کی برآمدات
|
203.41
|
175.06
|
|
غیر پیٹرولیم اور غیر جواہرات اور زیورات کی درآمدات
|
292.88
|
244.67
|
نوٹ: جواہرات اور زیورات کی درآمدات میں سونا، چاندی اور موتی، قیمتی اور نیم قیمتی پتھر شامل ہیں
تصویر 6: اپریل-ستمبر کے دوران پیٹرولیم اور جواہرات اور زیورات کو چھوڑ کر اشیاء کی تجارت 27-2026

خدمات کی تجارت
- ستمبر 2026 *کے لیے خدمات کی برآمدکی تخمینہ قیمت ستمبر 2025 میں 36.67 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 1 بلین امریکی ڈالر ہے۔
- ستمبر 2026 * کے لیے خدمات کی درآمدات کی تخمینہ قیمت ستمبر 2025 میں 17.84 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 1 بلین امریکی ڈالر ہے۔
تصویر 7: ستمبر 2026 *کے دوران خدمات کی تجارت

- اپریل-ستمبر 27-2026 * کے دوران خدمات کی برآمدات کی تخمینہ قیمت 216.31 بلین امریکی ڈالر ہے جبکہ اپریل-ستمبر 2025-26 میں یہ 199.02 بلین امریکی ڈالر تھی۔
- اپریل-ستمبر 27-2026 * کے دوران خدمات کی درآمدات کی تخمینہ قیمت 113.60 بلین امریکی ڈالر ہے جبکہ اپریل-ستمبر 2025-26 میں یہ 1 بلین امریکی ڈالر تھی۔
- اپریل-ستمبر 27-2026 * کے لیے خدمات کی تجارت کا سرپلس 102.71 بلین امریکی ڈالر ہے جبکہ اپریل-ستمبر 2025-26 میں یہ 1 بلین امریکی ڈالر تھا۔
تصویر 8: اپریل-ستمبر کے دوران خدمات کی تجارت 27-2026 *

- ستمبر 2026 کے دوران گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں الیکٹرانک اشیاء (70.44%)، دیگر اناج (49.88%)، ہاتھ سے بنے قالینوں کے علاوہ دستکاری کی مصنوعات (43.19%)، گوشت، ڈیری اور پولٹری مصنوعات (35.18%)، پیٹرولیم مصنوعات (31.9%)، پلاسٹک اور لینولیم (24.81%)، نامیاتی و غیر نامیاتی کیمیکلز (24.21%)، انجینئرنگ اشیاء (20.91%)، سوتی دھاگہ/کپڑے/تیار ملبوسات، ہینڈلوم مصنوعات وغیرہ (20.76%)، قالین (19.81%)، جواہرات اور زیورات (18.95%)، اناج سے تیار کردہ مصنوعات اور دیگر متنوع ڈبہ بند اشیاء (16.49%)، ابرک، کوئلہ اور دیگر خام دھاتیں و معدنیات، بشمول پراسیس شدہ معدنیات (16.13%)، تمام اقسام کی ٹیکسٹائل مصنوعات کے تیار ملبوسات (13.68%)، مصنوعی دھاگہ/کپڑے/تیار ملبوسات وغیرہ (11.23%)، کافی (10.17%)، سمندری مصنوعات (8.79%)، تلہن (5.1%)، چمڑا اور چمڑے کی مصنوعات (4.79%)، ادویات اور دواسازی کی مصنوعات (4.68%)، چاول (4.21%) اور مصالحہ جات (4.01%) کی برآمدات میں مثبت نمو درج کی گئی۔
- ستمبر 2026 کے دوران گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں پروجیکٹ اشیاء (86.85-%)، سونا (81.27-%)، چاندی (-49.11%)، کھادیں، خام اور تیار اشیاء (22.18-%)، نیوز پرنٹ (9.1-%)، لوہا اورفولاد(5.33-%)، لکڑی اور لکڑی کی مصنوعات (3.41-%) اور طبی و دواسازی کی مصنوعات (0.19-%) کی درآمدات میں منفی نمو درج کی گئی۔
- اپریل تا ستمبر 27-2026* کے دوران خدمات کی برآمدات میں اپریل تا ستمبر 26-2025 کے مقابلے میں 8.69 فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
- ستمبر 2025 کے مقابلے میں ستمبر 2026 کے دوران برآمدات کی مالیت میں مثبت نمو درج کرنے والے سرفہرست پانچ برآمداتی بازاروں میں امریکہ (47.99%)، سنگاپور (169.16%)، ملیشیا (119.69%)، مصر (عرب جمہوریہ) (90.09%) اور چین (عوامی جمہوریہ) (24.05%) شامل ہیں۔
- اپریل تا ستمبر 26-2025 کے مقابلے میں اپریل تا ستمبر 27-2026 کے دوران برآمدات کی مالیت میں مثبت نمو درج کرنے والے سرفہرست پانچ برآمداتی بازاروں میں سنگاپور (103.05%)، امریکہ (11.11%)، چین (عوامی جمہوریہ) (36.07%)، تنزانیہ (جمہوریہ) (122.51%) اور ملیشیا (82.85%) شامل ہیں۔
- ستمبر 2025 کے مقابلے میں ستمبر 2026 کے دوران درآمدات کی مالیت میں اضافے والے سرفہرست پانچ درآمداتی بازاروں میں چین (عوامی جمہوریہ) (31.52%)، عمان (331.82%)، روس (25.63%)، جنوبی کوریا (52.93%) اور سنگاپور (36.44%) شامل ہیں۔
- اپریل تا ستمبر 26-2025 کے مقابلے میں اپریل تا ستمبر 27-2026 کے دوران درآمدات کی مالیت میں اضافے والے سرفہرست پانچ درآمدی ذرائع میں چین (عوامی جمہوریہ) (27.82%)، روس (51.97%)، عمان (210.9%)، امریکہ (25.98%) اور برازیل (143.13%) شامل ہیں۔
* فوری تخمینوں کے لیے لنک
برآمدات و درآمدات کا خلاصہ:
برآمدات کیلئے لنک
درآمدات کیلئے لنک
ملک وار برآمدات
ملک وار درآمدات
***
ش ح۔ م ش ۔ ص ج
U. N-6185
(ریلیز آئی ڈی: 2324227)
وزیٹر کاؤنٹر : 9