سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سڑکوں اورنقل و حمل کے شعبے میں بھارت اور جاپان کے مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی )کا 12واں اجلاس

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 OCT 2026 8:04PM by PIB Delhi

سڑکوں اور نقل و حمل کے شعبے میں بھارت اور جاپان کے مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کا 12واں اجلاس 15 اکتوبر 2026 کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس کا اہتمام وزارتِ سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں نے کیا، جس میں حکومتِ ہند اور حکومتِ جاپان کے نمائندوں کے علاوہ متعلقہ اداروں اور صنعتی شعبے کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

یہ اجلاس دونوں ممالک کے درمیان سڑکوں اور شاہراہوں کی نقل و حمل کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ اس میں جدید تعمیراتی ٹیکنالوجیز، سرنگوں اور پلوں کی انجینئرنگ، پائیدار بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سڑکوں کے انتظام میں جدید و ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے استعمال پر خصوصی توجہ دی گئی۔اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی معلومات، تجربات اور بہترین عملی طریقوں کے تبادلے کو فروغ ملا، جبکہ سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی، تعمیر، آپریشن اور دیکھ بھال کے شعبوں میں باہمی تعاون کے مزید امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ اجلاس وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کے پیش کردہ‘وکست بھارت @2047’کے وژن سے ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد آزادی کے سو سال مکمل ہونے تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانا ہے۔ یہ وژن معاشی ترقی کو فروغ دینے، رابطہ کاری کو بہتر بنانے، رسد و ترسیل کے نظام کی کارکردگی بڑھانے اور ملک کے مختلف خطوں میں مواقع تک رسائی آسان بنانے پر زور دیتا ہے۔مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہیں، جناب نتن گڈکری نے عالمی معیار کے محفوظ، مؤثر، پائیدار اور ٹیکنالوجی پر مبنی سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر زور دیا ہے۔ اس میں پلوں اور سرنگوں کی تعمیر بھی شامل ہے، تاکہ بھارت کی معاشی ترقی کو تقویت ملے اور شہریوں کی سہولت اور معیارِ زندگی میں بہتری آئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261015200453_c65a8e.jpg

حکومتِ ہند کی مجموعی منظوری کے تحت، وزارتِ ریلوے اور وزارتِ توانائی نے بھی اس اجلاس میں دلچسپی کے ساتھ شرکت کی۔

بھارت اور جاپان کے تکنیکی اداروں اور صنعتی شعبے کے ماہرین اور نمائندوں نے تکنیکی پریزنٹیشنز اور سوال و جواب کے  اجلاسوں کے دوران اپنے علم اور تجربات کا تبادلہ بھی کیا۔ ان مباحثوں کے ذریعے سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے معیار، کارکردگی اور انتظام کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز اور پائیدار طریقۂ کار اپنانے سے متعلق مختلف نقطۂ ہائے نظر کے تبادلے کا موقع ملا۔

اس اجلاس میں تکنیکی جدت، پائیدار تعمیراتی طریقوں اور تکنیکی مہارت کے تبادلے کے ذریعے سڑکوں اور نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے میں بھارت اور جاپان کے باہمی تعاون کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا۔

***

) ش ح – رک )

U.NO- 6195


(ریلیز آئی ڈی: 2324251) وزیٹر کاؤنٹر : 9