دیہی ترقیات کی وزارت
ہریانہ کے گروگرام میں 12 اور 13 اکتوبر کو2026’ دین دیال انتودیہ یوجنا – قومی دیہی روزگار مشن‘ کے تحت ’ڈیجیٹل ڈیٹا نظام کو مضبوط بنانے اور شواہد پر مبنی سیکھنے‘ کے موضوع پر قومی ورکشاپ کا انعقاد
’جس چیز کی پیمائش کی جاتی ہے، اس پر عمل درآمد ہوتا ہے؛ اور جس کی پیمائش کی جاتی ہے، اس میں بہتری آتی ہے‘‘: سکریٹری، دین دیال انتودیہ یوجنا – قومی دیہی روزی روٹی مشن کے اگلے مرحلے کو آگے بڑھانے کے لیے دیہی ترقی کے محکمے کو اراکین کی سطح پر درست اور تفصیلی اعداد و شمار درکار ہیں
لوک او ایس ((ایل او کے او ایس) ایک رپورٹنگ پلیٹ فارم سے ترقی کرتے ہوئے ایک قابلِ اعتماد کمیونٹی مالیاتی بنیادی ڈھانچے کی شکل اختیار کرے گا، جسے نگرانی، جائزے اور سیکھنے کے ایک مضبوط نظام سے تقویت ملے گی۔
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 OCT 2026 8:58PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی دیہی ترقی کی وزارت نے 12 اور 13 اکتوبر 2026 کو ہریانہ کے گروگرام میں دین دیال انتودیہ یوجنا – قومی دیہی روزگار مشن(ڈی اے وائی-این آر ایل ایم) کے تحت ’’ڈیجیٹل ڈیٹا نظام کو مضبوط بنانے اور شواہد پر مبنی سیکھنے‘‘ کے موضوع پر دو روزہ قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
اس ورکشاپ میں ریاستی دیہی روزگار مشنز، نیتی آیوگ، عالمی بینک، جی آئی زیڈ، جے-پی اے ایل، گیٹس فاؤنڈیشن، تھری آئی ای، بریک، نابارڈ، این پی سی آئی، مالیاتی اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

حکومتِ ہند کے محکمۂ دیہی ترقی کے سکریٹری جناب روہت کنسل نے اپنے خطاب میں کہا کہ تقریباً 92 لاکھ اپنی مدد آپ گروپوں میں منظم لگ بھگ 10 کروڑ خواتین نے تقریباً 14 لاکھ کروڑ روپے کے رسمی قرض سے فائدہ اٹھایا ہے۔ اگلے مرحلے میں تقریباً 87 لاکھ کاروباری اداروں کو مضبوط بنانے اور ’لکھ پتی دیدیوں‘ کی تعداد چھ کروڑ تک پہنچانے کے ہدف کی جانب پیش رفت پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’جس چیز کی پیمائش کی جاتی ہے، اس پر عمل درآمد ہوتا ہے؛ اور جس چیز کی پیمائش کی جاتی ہے، اس میں بہتری آتی ہے۔‘‘ انہوں نے زور دیا کہ ’لوک او ایس‘ کو ایک ایسے عملی پلیٹ فارم کے طور پر تیار کیا جائے جو بینکاری پورٹلز سے مربوط ہو، تاکہ ڈیجیٹل ذرائع سے قرض حاصل کرنے کا عمل بلاتعطل اور آسان ہو سکے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اعداد و شمار مکمل، یکساں، تازہ ترین، درست اور قابلِ تصدیق ہونے چاہییں، اور مشن کو نگرانی کے ڈیش بورڈز سے آگے بڑھ کر فیصلہ سازی میں معاون نظاموں کی جانب پیش رفت کرنی چاہیے۔
حکومت ہند کے محکمۂ دیہی ترقی کے ایڈیشنل سکریٹری جناب وپن کمار نے دین دیال انتودیہ یوجنا – قومی دیہی روزگار مشن (ڈی اے وائی-این آر ایل ایم) کے لیے تین اہم تزویراتی تبدیلیوں کی وضاحت کی۔ ان میں شمولیت سے خوشحالی کی جانب، قرض تک رسائی سے معیاری قرض کی فراہمی کی جانب، اور معاونت یافتہ اداروں سے خود کفیل اداروں کی جانب پیش رفت شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ’لوک او ایس‘ ہر خاتون کے بچت کرنے اور قرض کی ادائیگی کے طرزِ عمل کی بنیاد پر اس کی مالی ساکھ کا ڈیجیٹل ریکارڈ تیار کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اعداد و شمار ان خواتین کی ملکیت ہیں جو انہیں تیار کرتی ہیں، لہٰذا ان کا استعمال انہی کے مفاد میں کیا جانا چاہیے۔

وزارت دیہی ترقی، ریاستی دیہی روزگار مشنز اور تکنیکی شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون سے عملی اور نظام سے متعلق مسائل کو منظم انداز میں حل کرنے، ذمہ داریوں اور ان کی تکمیل کے لیے واضح مدت مقرر کرنے، فیلڈ میں کام کرنے والے اہلکاروں اور کمیونٹی کیڈر کی تربیت اور مسلسل رہنمائی کو مضبوط بنانے، نیز ریاستوں کے بہترین طریقۂ کار کو دوسری ریاستوں میں اپنانے کے ذریعے باہمی تجربات سے سیکھنے کے عمل کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ورکشاپ کے دوران اپنی مدد آپ گروپوں( ایچ ایچ جیز)، گاؤں کی تنظیموں(وی اوز) اور کلسٹر سطح کی فیڈریشنوں(سی ایل ایفز)کے پروفائلز کو ڈیجیٹل شکل دینے اور ’لوک او ایس‘ پر ان کے مالی لین دین کا اندراج کرنے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ اراکین اور اداروں کے اعداد و شمار کی توثیق، مالی لین دین، قرض کی تاریخ اور پروگرام کے تجزیے کی بنیاد ہے۔یہ ورکشاپ نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے میں مدد گار ہوگی۔ اس کے تحت نگرانی کو گھریلو سطح، ادارہ جاتی سطح اور کاروباری اداروں کے نتائج پر مرکوز کیا جائے گا، ’لوک او ایس‘ کو شواہد پر مبنی تجزیے کے بنیادی ذریعے کے طور پر استعمال کیا جائے گا، مختلف اسکیموں کے انتظامی ڈیٹا سیٹس کو باہم مربوط کیا جائے گا، اور ریاستی سطح پر شواہد تیار کرنے اور انہیں استعمال کرنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔
اس ورکشاپ میں حکومت ہند کی دیہی ترقی کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب امت شکلا؛ حکومت ہندکی دیہی ترقی کی وزارت کی ڈپٹی سکریٹری، ڈاکٹر مونیکا؛حکومت ہند کی دیہی ترقی کی وزارت کی جوائنٹ ڈائریکٹر محترمہ رنگولی پاٹھک؛ ہریانہ ریاستی دیہی روزگار مشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جناب سورج بھان؛ بہار ریاستی دیہی روزگار مشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جناب ہمانشو شرما؛ اور ہریانہ کے گروگرام ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جناب سمیت کمار نے بھی شرکت کی۔
***
ش ح ۔م ع ن۔ م ش
U. No.6196
(ریلیز آئی ڈی: 2324263)
وزیٹر کاؤنٹر : 9