سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایف ایس سی فیلوشپ سے اجے کمار کے لیے پی ایچ ڈی کی راہ ہموار ہوئی


ہماچل پردیش کے کانگڑا سے تعلق رکھنے والے طالب علم نے اعلیٰ تعلیم کے حصول کی جانب قدم بڑھایا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 OCT 2026 1:54PM by PIB Delhi

ہماچل پردیش کے کانگڑا سے تعلق رکھنے والے اسکالر اجے کمار کا تعلیمی سفر اُن طلبہ کے عزم و حوصلے کی عکاسی کرتا ہے جو مالی مشکلات کے باوجود اعلیٰ تعلیم کے حصول کی کوششیں جاری رکھتے ہیں۔33 سالہ اجے کمار پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ اُن کا مقصد تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنا، ایک کامیاب پیشہ ورانہ زندگی کی بنیاد رکھنا اور اپنے سماجی و معاشی حالات کو بہتر بنانا ہے۔

درج فہرست ذاتوں کے طلبہ کے لیے قومی فیلوشپ اسکیم(این ایف ایس سی)کے تحت مالی امداد حاصل کرنے سے قبل اجے کو مالی تنگی اور تعلیمی اخراجات پورے کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ اُن کے خاندان کے پاس اعلیٰ تعلیم کے اخراجات برداشت کرنے کے لیے محدود وسائل تھے، جس کے باعث اپنے تعلیمی اہداف کے حصول کے ساتھ ڈاکٹریٹ کی تعلیم کے اخراجات پورے کرنا اُن کے لیے ایک چیلنج تھا۔

این ایف ایس سی اسکیم نے اجے کو پی ایچ ڈی کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے مالی معاونت فراہم کی ہے۔ اُنہیں جنوری 2024 سے فیلوشپ کے تحت امداد ملنا شروع ہوئی، جس میں فیلوشپ کی رقم، مکان کے کرائے کا الاؤنس (ایچ آر اے)اور متفرق اخراجات کے لیے مالی معاونت شامل ہے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، اُنہیں اب تک 40,700 روپے کی مالی امداد موصول ہوئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261016135550_e8fac9.jpg

اس مالی معاونت سے اجے کو مالی مشکلات، تعلیمی اخراجات اور تحقیق کے لیے درکار وسائل تک رسائی میں حائل رکاوٹوں پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔ اس امداد کی بدولت وہ اپنی تحقیق اور تعلیمی ذمہ داریوں پر زیادہ توجہ دے سکے ہیں، جس سے پی ایچ ڈی کی تعلیم کے دوران درپیش مالی دباؤ میں بھی کسی حد تک کمی آئی ہے۔

اسکیم کے تحت معاونت حاصل کرنے کے بعد اجے کے مطابق، ان کی تعلیمی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور وہ تحقیق پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔ اس مالی امداد سے ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور مستقبل میں پیشہ ورانہ مواقع کے حوالے سے ان کا نقطۂ نظر بہتر ہوا ہے۔ اس نے انہیں پی ایچ ڈی مکمل کرنے اور ایک کامیاب پیشہ ورانہ زندگی کی تعمیر کے اپنے طویل مدتی مقصد کی جانب پیش قدمی جاری رکھنے میں مدد فراہم کی ہے۔

اجے کمار کا تجربہ اس اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کہ مالی مشکلات سے دوچار بیک گراونڈ والے اسکالرز کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے مالی معاونت فراہم کی جائے۔ معاشی رکاوٹوں کو کم کرکے این ایف ایس سی اسکیم طلبہ کو اپنی تعلیمی جدوجہد جاری رکھنے اور تحقیق و اعلیٰ تعلیم کے میدان میں اپنے عزائم کی تکمیل کے لیے کوششیں کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ان کا تعلیمی سفر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہدف پر مبنی تعلیمی معاونت اسکالرز کو اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز رکھنے، خود اعتمادی پیدا کرنے اور اپنے تعلیمی و پیشہ ورانہ اہداف کے قریب پہنچنے میں مدد دے سکتی ہے۔

***

) ش ح – رک )

U.NO- 6197


(ریلیز آئی ڈی: 2324325) وزیٹر کاؤنٹر : 14
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil