سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معاہدے پر صفائی کارکن سے کاروباری شخصیت تک:‘نمستے ’اسکیم کے تحت سنجے کمار کا مالی خود مختاری کی جانب سفر


اتر پردیش کے غازی آباد سے تعلق رکھنے والے ایک صفائی کارکن نے مشینی صفائی کی خدمات کے ذریعے روزگار کا ایک خود مختار ذریعہ قائم کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 OCT 2026 3:12PM by PIB Delhi

جناب سنجے کمار کا سفر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ادارہ جاتی قرض اور سرمایہ جاتی سبسڈی تک رسائی صفائی کارکنوں کو مشینی صفائی، کاروبار اور روزگار کے بہتر مواقع کی جانب بڑھنے میں مدد دے سکتی ہے۔ انہیں گاد نکالنے والی گاڑی کا مالک بننے اور اسے چلانے کے قابل بنا کر، سوچھتا ادیمی یوجنا (ایس یو وائی) کے تحت فراہم کی جانے والی معاونت نے آمدنی کا ایک خود مختار ذریعہ قائم کرنے میں مدد دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مشینی صفائی کی خدمات کو اپنانے کے عمل کو بھی فروغ ملا ہے۔

اتر پردیش کے غازی آباد کے رہائشی 42 سالہ جناب سنجے کمار کو اپنے چھ افراد پر مشتمل خاندان کی کفالت کے دوران مالی مشکلات کا سامنا تھا۔ وہ معاہدے  کی بنیاد پر صفائی کارکن کے طور پر کام کرتے تھے اور ماہانہ تقریباً 12,000 روپے کماتے تھے۔

محنت اور لگن کے باوجود، ان کی محدود آمدنی کے باعث گھریلو اخراجات پورے کرنا، خاندان کی ضروریات پوری کرنا اور مستقبل کے لیے مالی تحفظ قائم کرنا مشکل تھا۔

مڈل اسکول تک تعلیم حاصل کرنے کے باعث جناب کمار کے لیے روزگار کے مواقع محدود تھے اور آمدنی بڑھانے کے امکانات بھی کم تھے۔ خاندان کے واحد کفیل ہونے کی حیثیت سے، ان کی خواہش تھی کہ وہ اپنے مالی حالات بہتر بنائیں اور اپنے اہلِ خانہ کو بہتر معیارِ زندگی فراہم کریں۔ ان کا مقصد صفائی کرنے والی  ایک مشینی گاڑی کا مالک بننا اور صفائی خدمات کا اپنا کاروبار قائم کرنا تھا۔

انہیں ایک اہم موقع اس وقت ملا، جب انہوں نے غازی آباد میونسپل کارپوریشن میں منعقدہ ایک بیداری کیمپ میں شرکت کی۔ اس کیمپ کے دوران انہیں حکومتِ ہند کی وزارتِ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کے زیرِ عمل قومی مشینی صفائی نظام (نیشنل ایکشن اور میکا نائزڈ سینی ٹیشن ایکو سسٹم -نمستے) اسکیم کے تحت سوچھتا ادیمی یوجنا (ایس یو وائی) کے بارے میں معلومات حاصل ہوئیں۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261016151257_1e64eb.jpg

اس اسکیم کے تحت انہیں وزارت کی جانب سے پیشگی سرمایہ جاتی سبسڈی اور کینرا بینک سے قرض فراہم کیا گیا، جس کی مدد سے انہوں نے گاد نکالنے والی گاڑی خریدی۔ اس منصوبے کی کل لاگت 9.55 لاکھ روپے تھی، جس میں 5.91 لاکھ روپے کا قرض اور 3.64 لاکھ روپے کی سرمایہ جاتی سبسڈی شامل تھی۔ سال 2021-22 کے دوران حاصل ہونے والی اس مالی معاونت نے انہیں گاڑی خریدنے اور معاہدے پر ملازمت کرنے کے بجائے مشینی صفائی خدمات فراہم کرنے والے خود روزگار کاروباری شخص کے طور پر اپنا کام شروع کرنے کے قابل بنایا۔

اس اقدام نے جناب کمار کے ذریعۂ معاش میں ایک اہم موڑ پیدا کیا۔ معاہداتی ورکر کے طور پر ماہانہ 12,000 روپے کمانے کے مقابلے میں، اب وہ صفائی خدمات کے اپنے کاروبار سے ماہانہ تقریباً 60,000 سے 65,000  روپے کماتے ہیں۔ کاروبار کے اخراجات پورے کرنے کے بعد وہ ہر ماہ تقریباً 25,000 روپے بچا لیتے ہیں۔ آمدنی میں اس اضافے سے ان کے خاندان کا مالی استحکام مضبوط ہوا ہے اور وہ مستقبل کی ضروریات کے لیے بہتر منصوبہ بندی کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔

آج جناب سنجے کمار کا تجربہ ظاہر کرتا ہے کہ ہدف پر مبنی مالی معاونت معاشی خود مختاری کے نئے مواقع پیدا کر سکتی ہے۔ معاہداتی صفائی کارکن سے کاروباری شخصیت تک ان کا سفر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ نمستے اسکیم خود روزگاری کو فروغ دینے، مالی خود مختاری کومضبوط بنانے اور صفائی کارکنوں اور ان کے خاندانوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

***

ش ح۔ م م۔ ق ر

UN-No-6206


(ریلیز آئی ڈی: 2324361) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil