کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 6 کے تحت ایس ای سی ایل کی ڈیجیٹل  گورننس اور خدمات کی فراہمی کو مزید مستحکم بنانے کی پہل


صحت کی سہولیات اور پنشن سے متعلق خدمات تک رسائی بہتر بنانے کے  واسطے ایچ ایم آئی ایس اور پی پی او/جیون پرمان پتر پورٹل کا استعمال

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 OCT 2026 3:28PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت کے تحت کول انڈیا لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈ لمیٹڈ (ایس ای سی ایل)، اپنے اسپتال مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایچ ایم آئی ایس)اور پی پی او/جیون پرمان پتر پورٹل کے ذریعے ڈیجیٹل حکمرانی اور شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کے نظام کو مستحکم بنا رہی ہے۔ یہ اقدامات خصوصی مہم 6 کے مقاصد سے ہم آہنگ ہیں، جن کا مقصد خدمات تک آسان رسائی، انتظامی کارکردگی، شفافیت اور کاغذ سے پاک حکمرانی کو فروغ دینا ہے۔

ایچ ایم آئی ایس : صحت کی خدمات کو آسان اور مؤثر بنانا

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261016152904_3e4ee1.png

ایس ای سی ایل کا اسپتال مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایچ ایم آئی ایس)صحت کی خدمات کے انتظام کا مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ اس نظام کے ذریعے مریضوں کے رجسٹریشن، طبی معائنے، علاج اور ادویات سے متعلق معلومات کو ڈیجیٹل طور پر درج کیا جاتا ہے۔ اس سے طبی ریکارڈ کو منظم شکل میں محفوظ رکھنے اور مریضوں کی سابقہ طبی معلومات تک آسان رسائی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

ایچ ایم آئی ایس کے ذریعے طبی اخراجات کی بازیابی کے دعوؤں  پر آن لائن کارروائی بھی ممکن ہے۔ اس کے علاوہ، امرت فارمیسی اور ادویات کے انتظام کو بھی اس نظام سے مربوط کیا گیا ہے، جس سے کاغذی کارروائی میں کمی، انتظامی عمل کو آسان بنانے اور صحت کی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

پی پی او/جیون پرمان پتر پورٹل: پنشن یافتگان کے لیے خدمات تک آسان رسائی

.https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261016152918_ed70ce.png

ایس ای سی ایل نے پنشن ادائیگی کے احکامات(پی پی او)کی تقسیم کو ڈیجیٹل بنانے اور سبکدوش ملازمین و مرحوم ملازمین کے پسماندگان میں شامل شریکِ حیات کے لیے سالانہ لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے عمل کو آسان بنانے کی غرض سے مرکزی پی پی او/جیون پرمان پتر پورٹل تیار کیا ہے۔

اس پورٹل کے ذریعے پنشن یافتگان اپنے پنشن ادائیگی کے احکامات سے متعلق دستاویزات آن لائن حاصل اور ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، نیز سالانہ لائف سرٹیفکیٹ بھی ڈیجیٹل طور پر جمع کرا سکتے ہیں۔ اس سے کاغذی دستاویزات اور دستی کارروائی پر انحصار کم ہوتا ہے۔

ایک مربوط گورننس کے ڈیش بورڈ کے ذریعے ایس ای سی ایل کے مختلف شعبوں میں پی پی او دستاویزات اپ لوڈ کیے جانے اور ضوابط کی تعمیل کی نگرانی کی جاتی ہے، جس سے شفافیت اور انتظامی کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔

ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے بہتر حکمرانی کا فروغ

خصوصی مہم 6 کے نفاذکامرحلہ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک جاری ہے۔ اس مہم میں صفائی ستھرائی، الیکٹرانک فضلات کے  نظم، جگہ کے بہتر استعمال، ریکارڈ کے منظم بندوبست اور زیرِ التوا معاملات میں کمی پر توجہ دی جا رہی ہے۔

ایس ای سی ایل کے ڈیجیٹل اقدامات ان مقاصد کی تکمیل میں معاون ہیں، کیونکہ ان کے ذریعے کاغذ سے پاک انتظامی امور کو فروغ دیا جا رہا ہے، خدمات تک رسائی بہتر بنائی جا رہی ہے، ریکارڈ کا مؤثر نظم یقینی بنایا جا رہا ہے اور خدمات کی فراہمی میں تیزی لائی جا رہی ہے۔

ایچ ایم آئی ایس اور پی پی او/جیون پرمان پتر پورٹل کے ذریعے ایس ای سی ایل ڈیجیٹل کایا پلٹ اور بہتر حکمرانی کے فروغ کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے، تاکہ ملازمین، پنشن یافتگان اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے ضروری خدمات زیادہ آسانی سے قابلِ رسائی اور سہل بنائی جا سکیں۔

***

ش ح۔  م ش ع ۔م ذ

U NO: 6208


(ریلیز آئی ڈی: 2324363) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil , Telugu