کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈیا مائننگ ویک کی نئی تاریخوں کا اعلان،اب اس کا انعقاد 24 سے 26 فروری 2027ء تک کیا جائےگا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 OCT 2026 3:10PM by PIB Delhi

 

انڈیا مائننگ ویک، جو پہلے 15 سے 17 نومبر 2026ء کو منعقد ہونے والا تھا، اب 24 سے 26 فروری 2027ء تک نئی دہلی کے یشوبھومی کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔

اس فیصلے کے لئے صنعتی شعبے کے شراکت داروں، نمائش کنندگان، مقررین اور حکومتی متعلقہ فریقوں سے مشاورت کی گئی۔ نئی تاریخیں دیگر اہم صنعتی اور سرکاری تقریبات سے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے مقرر کی گئی ہیں تاکہ وزارتوں، سرکاری شعبے کے اداروں (پی ایس یو) اور عالمی مندوبین کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنائی جا سکے۔

اس کے علاوہ، نئی تاریخوں کے تعین میں تہواروں اور موسمِ سرما کے دوران سفر کی مصروف مدت کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے، تاکہ مندوبین اور بین الاقوامی مہمانوں کے لئے تقریب میں شرکت کرنا زیادہ آسان ہو۔

شرکاء کیلئے یہ کتنا اہم ہے؟

  • تمام رجسٹریشن، نمائش کنندگان کی بکنگ اور اسپانسرشپ سے متعلق وعدے خود بخود نئی تاریخوں کے لیے منتقل کر دیے جائیں گے۔
  • جو مندوبین اور نمائش کنندگان نئی تاریخوں پر شرکت نہیں کر سکتے، وہ متبادل انتظامات پر بات کرنے کے لیے انڈیا مائننگ ویک کی ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
  • تقریب کے مقام، موضوعات اور انعقاد کے طریقۂ کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، جب تک کہ اس کے برعکس کوئی اعلان نہ کیا جائے۔
  • تازہ ترین شیڈول، مقررین کے ناموں کے اعلانات اور دیگر تفصیلات انڈیا مائننگ ویک کی سرکاری ویب سائٹ اور دیگر سرکاری ذرائع کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

انڈیا مائننگ ویک کانکنی کی کمپنیوں، مشینری اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں، پالیسی سازوں، سرمایہ کاروں اور صنعتی ماہرین کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع کرتا ہے، جہاں ملک کے کانکنی کے شعبے کے مستقبل پر تبادلۂ خیال کیا جاتا ہے۔کانکنی کے اس اہم پروگرام میں نمائش، کانفرنس اور کاروباری روابط کے سیشنز کے ذریعے نئی ٹیکنالوجیز، پائیدار طریقۂ کار اور کانکنی کی پوری صنعتی زنجیر میں سرمایہ کاری کے مواقع پیش کئے جائیں گے۔

***

ش ح ۔ ک ا۔ ش ب ن

U. NO. 6207


(ریلیز آئی ڈی: 2324385) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: Telugu , English , हिन्दी , Tamil