سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے زیر اہتمام خصوصی مہم 6.0 کے تحت ریکارڈز کے انتظام و انصرام پر لیکچر کا انعقاد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 OCT 2026 4:18PM by PIB Delhi

محکمہ سماجی انصاف و تفویض اختیارات (ڈی او ایس جے ای)، حکومت ہند کی جانب سے یہاں قومی دارالحکومت میں واقع وزارت کے سمواد کانفرنس روم میں ریکارڈز کے انتظام و انصرام کے موضوع پر ایک لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ یہ پروگرام ’’صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی شکل دینے اور زیر التوا معاملات کو کم سے کم کرنے‘‘ کے لیے خصوصی مہم 6 کا حصہ تھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261016161908_84acd4.jpg

 

انسٹی ٹیوٹ آف سیکریٹریٹ ٹریننگ اینڈ مینجمنٹ (آئی ایس ٹی ایم) کے سابق فیکلٹی ممبر جناب پی کے جیسوال نے یہ لیکچر دیا۔

وزارت کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ اس سیشن کا مقصد محکمہ کے افسران کو ریکارڈ کے منظم انتظام، سرکاری ریکارڈ کی مناسب دیکھ بھال اور حفاظت، فائلوں کا بروقت جائزہ لینے اور ریکارڈ کو محفوظ رکھنے نیز غیر ضروری ریکارڈ کو تلف کرنے کے لیے مقررہ طریقۂ کار پر عمل کرنے کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261016161915_fbc2e8.jpg

 

سیشن کے دوران شرکاء کو پبلک ریکارڈز ایکٹ، ریکارڈ محفوظ رکھنے کے مقررہ نظام الاوقات، ریکارڈ کی درجہ بندی اور اسے محفوظ رکھنے و تلف کرنے سے متعلق محکمہ جاتی ہدایات کی متعلقہ دفعات سے آگاہ کیا گیا۔ لیکچر میں سرکاری دستاویزات کے مؤثر انتظام کو یقینی بنانے کے لیے ریکارڈ کو منظم انداز میں مرتب کرنے اور مقررہ طریقۂ کار پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261016161922_5d2673.jpg

 

افسر نے مزید بتایا کہ اس سیشن میں اس بات کو بھی اجاگر کیا گیا کہ ریکارڈ کے مؤثر انتظام سے دفتری جگہ کے بہتر استعمال، سرکاری معلومات تک آسان رسائی اور انتظامی کارکردگی میں بہتری میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبعی اور الیکٹرانک، دونوں طرح کے ریکارڈ کا مؤثر انتظام حکومتی امور میں شفافیت، جواب دہی اور بروقت فیصلہ سازی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261016161930_935738.jpg

 

یہ لیکچر خصوصی مہم 6.0 کے تحت محکمہ کی جاری کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد دفتری احاطوں میں صفائی ستھرائی کو فروغ دینا، ریکارڈ رومز کو منظم بنانا، زیر التوا معاملات کو کم سے کم کرنا اور دفتر کے مؤثر انتظامی طریقوں کو ادارہ جاتی شکل دینا ہے۔

ایسی پہلوں کے ذریعے محکمہ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات، خصوصی مہم 6.0 کے مقاصد کے مطابق انتظامی کارکردگی کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ صاف ستھرا، منظم اور عوامی ضروریات کے تئیں جواب دہ کام کے ماحول  کوفروغ دینے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

***

ش ح۔ش ت ۔ م الف

U. No- 6214


(ریلیز آئی ڈی: 2324394) وزیٹر کاؤنٹر : 15
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil