ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈبلیو ڈبلیو ایف-انڈیا ای آئی اے سی پی کی جانب سے 20 اکتوبر سے 8 نومبر 2026 تک ملک گیر سرسبز دیوالی مہم کا آغاز؛ شہریوں سے پٹاخوں سے پاک دیوالی منانے کی اپیل

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 OCT 2026 10:48AM by PIB Delhi

ڈبلیو ڈبلیو ایف-انڈیا کے پروگرام مرکز کا وسائلی شراکت دار نے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی مرکزی وزارت کے تعاون سے 20 اکتوبر 2026سے 08 نومبر 2026 تک ملک گیر سرسبز دیوالی مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے تحت شہریوں سے پٹاخوں سے گریز کرنے اور مشن لائف (ماحولیات کے لیے طرزِ زندگی) کے مطابق صاف ستھری اور سرسبز دیوالی منانے کی اپیل کی گئی ہے۔ یہ مہم اسکولوں، کالجوں، تعلیمی اداروں، رہائشی بہبود انجمنوں اور مقامی برادریوں تک پہنچے گی، جس میں قومی صاف ہوا پروگرام کے تحت شامل 130 شہروں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

اس مہم کے تحت شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ وہ پٹاخوں سے گریز کرنے، اپنے اہلِ خانہ اور پڑوسیوں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دینے، دیے اور توانائی کی بچت کرنے والی روشنیاں استعمال کرنے، ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک سے گریز کرنے، کچرے کو الگ الگ کرنے اور مقامی مصنوعات اختیار کرنے کا عہد کریں۔ تعلیمی اداروں اور برادریوں کے گروپوں کو اسمبلیوں، کلاسوں، ریلیوں اور برادری کی میٹنگوں کے دوران عہد لینے کی مہم چلانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ وہ ڈبلیو ڈبلیو ایف-انڈیا کے کاربن فٹ پرنٹ سروے میں بھی حصہ لیں، تاکہ یہ سمجھ سکیں کہ ان کی روزمرہ کی سرگرمیاں اور استعمال کی جانے والی اشیا ماحول پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہیں اور ماحول دوست عادات اختیار کرنے کے طریقوں کی شناخت کر سکیں۔ یہ سروے درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہے:  https://wwfindiawebgis.in/Carbon_Footprint/Carbon_Footprint.html اس مہم میں حصہ لینے والے اسکولوں، کالجوں، ای آئی اے سی پی مراکز، برادریوں کے گروپوں اور افراد سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ آن لائن فارم کے ذریعے اپنی سرگرمیوں کی تفصیلات فراہم کریں: https://docs.google.com/forms/d/15hDbjbqZzeo68kNjAxeHQA_SMIQ7lUlPdvCIi-gvwdY/viewform

داخل کردہ تفصیلات میں ادارے یا تنظیم کا نام اور مقام، سرگرمی کی تفصیلات اور تاریخ، عہد لینے والے شرکاء کی تعداد، جغرافیائی محلِ وقوع کے نشانات والی تصاویر اور ایک مختصر رپورٹ شامل ہونی چاہیے۔ منتخب اندراجات کو ای آئی اے سی پی کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر نمایاں کیا جا سکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261020104958_c1ba68.jpg

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-6353


(ریلیز آئی ڈی: 2325387) وزیٹر کاؤنٹر : 8