وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے ایشیائی پیرا گیمز میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر ہوکاٹو ہوٹوزے سیما کو مبارک باد دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 OCT 2026 9:54PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی پیرا گیمز-2026 میں مردوں کے شاٹ پٹ مقابلہ کےایف/57ایف 56ایونٹ میں شاندار تھرو کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیتنے پر ہوکاٹو ہوٹوزے سیما کو مبارک باد دی۔
جناب مودی نے کہا کہ گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنا کر انہوں نے غیر معمولی جذبے اور لگن کا مظاہرہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی ہندوستان کا نام روشن کرتے رہیں۔
وزیراعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:
‘‘ہوکاٹو ہوٹوزے سیما نے ایشیائی پیرا گیمز-2026 میں مردوں کے شاٹ پٹ مقابلے کےایف/57ایف 56ایونٹ میں شاندار تھرو کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیتا ہے۔ گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے انہوں نے غیر معمولی جذبے اور لگن کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہیں مبارک باد۔ دعا ہے کہ وہ آئندہ بھی ہندوستان کا نام روشن کرتے رہیں: وزیرِ اعظم @narendramodi’’
***
ش ح-ظ الف- م ش
UR No. 6376
(ریلیز آئی ڈی: 2325693)
وزیٹر کاؤنٹر : 5