وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے ایشیائی پیرا گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے پر نشاد کمار کو مبارک باد دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 OCT 2026 9:47PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی پیرا گیمز میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی47 مقابلہ میں نیا گیمز ریکارڈ قائم کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیتنے پر نشاد کمار کو ان کی غیر معمولی کھیل کی کارکردگی کے لیے مبارک باد دی۔
جناب مودی نے کہا کہ نشاد کمار کی ہمہ جہت صلاحیتیں اور بہترین کارکردگی کے حصول کے لیے ان کی لگن واقعی قابل ستائش ہے۔ لانگ جمپ میں پہلے ہی طلائی تمغہ جیتنے کے بعد انہوں نے اب دو طلائی تمغوں کے ساتھ مقابلے کا اختتام کیا ہے اور پورے ملک کی ستائش حاصل کی ہے۔ وزیراعظم نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:
‘‘نشاد کی کھیل کے میدان میں غیر معمولی کارکردگی!
مردوں کے ہائی جمپ ٹی47 مقابلے میں نیا گیمز ریکارڈ قائم کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیتنے پر باصلاحیت نشاد کمار کو مبارک باد۔ لانگ جمپ میں پہلے ہی طلائی تمغہ جیتنے کے بعد انہوں نے دو طلائی تمغوں کے ساتھ مقابلے کا اختتام کیا ہے اور پورے ملک کی ستائش حاصل کی ہے۔ ان کی ہمہ جہت صلاحیتیں اور بہترین کارکردگی کے حصول کے لیے ان کی لگن واقعی قابل ستائش ہے۔ انہیں مبارک باد اور مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات: وزیر اعظم @narendramodi’’
***
ش ح-ظ الف- م ش
UR No. 6376
(ریلیز آئی ڈی: 2325695)
وزیٹر کاؤنٹر : 8