وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے اعلیٰ کردار کے حامل لوگوں کی شکرگزاری اور فیاضی کو اجاگر کرتے ہوئے سنسکرت سبھاشِتم شیئر کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 OCT 2026 7:50AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سنسکرت کا ایک سبھاشِتم (دانائی پر مبنی قول) شیئر کیا، جس میں ناریل کے درخت اور اعلیٰ کردار کے حامل افراد کے درمیان مماثلت کوبیان کرتے ہوئے زندگی بھر کے تشکر اور بے لوث خدمت کی خوبیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:
’’प्रथमवयसि पीतं तोयमल्पं स्मरन्तः शिरसि निहितभारा नारिकेला नराणाम्।
ददति जलमनल्पास्वादमाजीवितान्तं न हि कृतमुपकारं साधवो विस्मरन्ति॥ ‘‘
جس طرح ناریل کا درخت اپنی ابتدائی عمر میں ملنے والے تھوڑے سے پانی کو زندگی بھر یاد رکھتا ہے اور اپنے سر پر بھاری بوجھ اٹھائے ہونے کے باوجود لوگوں کو عمر بھر میٹھا پانی فراہم کرتا رہتا ہے، اسی طرح اعلیٰ کردار کے حامل اور شریف لوگ بھی اپنے اوپر کیے گئے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کرتے۔خصوصاً وہ عظیم شخصیات جنہوں نے قربانیاں دے کر دوسروں کے لیے مثال قائم کی، ان کے احسانات کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔ ان کی قربانی، سادگی اور لگن کے تئیں گہری شکرگزاری کا جذبہ رکھتے ہوئے، ان کے اصولوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے اور اپنے کردار، عمل اور بے لوث خدمت کے ذریعے ان کے کاموں کا اعتراف کرتے رہنا چاہیے۔
***
ش ح۔ ش م ۔ ع ن
U NO: 6377
(ریلیز آئی ڈی: 2325738)
وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam