وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے پولیس کے یادگاری دن کے موقع پر بہادر پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 OCT 2026 8:23AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پولیس کے یادگاری دن  کے موقع پر تمام پولیس اہلکاروں کے تئیں گہرے تشکر کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے امن و قانون برقرار رکھنے، جرائم کے خلاف کارروائی کرنے، ہنگامی حالات سے نمٹنے اور انتہائی مشکل حالات میں شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں پولیس اہلکاروں کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔

ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ ان کی بہادری، غیر متزلزل لگن اور عظیم قربانی ملک کی تاریخ  میں ہمیشہ نقش رہے گی۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:

’’ پولیس  کا یادگاری دن ہمارے ان پولیس اہلکاروں کے تئیں گہرے تشکر  کے  اظہار کا ایک موقع ہے، جو غیر معمولی لگن اور فرض شناسی کے ساتھ خدمات انجام دیتے ہیں اور اکثر انتہائی مشکل حالات کا سامنا کرتے ہیں۔ امن و قانون برقرار رکھنے سے لے کر جرائم کے خلاف کارروائی کرنے، ہنگامی حالات سے نمٹنے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے تک، ان کی خدمات بے حد اہمیت کی حامل ہیں۔

 ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر پولیس اہلکاروں کو ہم خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کی بہادری، عزم مصمم اور عظیم قربانی ہمیشہ ہمارے  ملک کی تاریخ کا حصہ رہے گی۔‘‘

 

 

***

ش ح۔ ش  م ۔ ع ن

U NO: 6378


(ریلیز آئی ڈی: 2325743) وزیٹر کاؤنٹر : 12