وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشیائی پیرا گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے پر پرنو سورما کو مبارک باد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 OCT 2026 9:25PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی پیرا گیمز2026 میں مردوں کے ڈسکس تھرو کے ایف51/52/53 مقابلے میں ریکارڈ ساز تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیتنے پر پرنو سورما کو ان کی غیر معمولی کارکردگی کے لیے مبارک باد دی۔

جناب مودی نے کہا کہ نیا ایشیائی ریکارڈ قائم کرنے سے اس باوقار تمغے اور کامیابی کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرنو سورما کی قوت، عزم اور مسابقتی جذبہ دوسروں کے لیے باعثِ تحریک ہے۔ وزیر اعظم نے اس تاریخی کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کی۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

‘‘ایک باوقار تمغہ اور ایشیائی ریکارڈ!

پرنو سورما نے ایشیائی پیرا گیمز2026 میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں کے ڈسکس تھرو کے ایف51/52/53 مقابلے میں ریکارڈ ساز تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا ہے۔ نیا ایشیائی ریکارڈ قائم کرنے سے یہ کامیابی مزید غیر معمولی بن گئی ہے۔ پرنو سورما کی قوت، عزم اور مسابقتی جذبہ دوسروں کے لیے باعثِ تحریک ہے۔ اس تاریخی کامیابی پر انہیں مبارک باد:وزیر اعظم نریندر مودی@narendramodi’’

*******

) ش ح – رک )

U.NO- 6388

 


(ریلیز آئی ڈی: 2325753) وزیٹر کاؤنٹر : 6