وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشین پیرا گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر رام رتن سنگھ کو مبارک باد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 OCT 2026 9:25PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشین پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے ڈسکس تھرو ایف 51/52/53 مقابلے میں شاندار تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کرنے پر رام رتن سنگھ کو مبارک باد دی۔

جناب مودی نے کہا کہ پیرا ایتھلیٹکس میں ہندوستان کے لیے خوشی منانے کا ایک اور موقع ہے۔ انہوں نے رام رتن کی کوششوں اور ان کے عزم پر فخر کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:

‘‘پیرا ایتھلیٹکس میں ہندوستان کے لیے خوشی منانے کا ایک اور موقع ہے!’’

رام رتن سنگھ نے ایشین پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے ڈسکس تھرو کے ایف 51/52/53 مقابلے میں شاندار تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ رام رتن کی کوششوں اور ان کے عزم پر فخر ہے، جس کا انہوں نے مظاہرہ کیا ہے: وزیر اعظم نریندر مودی’’

 

 

***

ش ح۔ ش آ۔ن م۔

U-6380


(ریلیز آئی ڈی: 2325754) وزیٹر کاؤنٹر : 10