پوسٹ کرنے کی تاریخ:
22 OCT 2026 8:25PM by PIB Delhi
مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے مے باخ ایشیا ہولڈنگز II پی ٹی ای لمیٹڈ کی جانب سے ساہردیا ہیلتھ کیئر پرائیویٹ لمیٹڈ کے 100 فیصد ایکویٹی حصص کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ امتزاج کے تحت مے باخ ایشیا ہولڈنگز II پی ٹی ای لمیٹڈ (حصول کنندہ) ساہردیا ہیلتھ کیئر پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹارگٹ کمپنی) کے 100 فیصد ایکویٹی حصص حاصل کرے گی۔
حصول کنندہ ایک خصوصی مقصد کے تحت کام کرنے والی کمپنی (ایس پی وی) ہے، جسے صرف مجوزہ لین دین کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے۔ اس کی بالواسطہ ملکیت کے کے آر اینڈ کمپنی انکارپوریٹڈ کی مختلف ذیلی کمپنیوں کی جانب سے مشورہ دیے جانے اور منظم کیے جانے والے سرمایہ کاری فنڈز، کمپنیوں اور/یا اکاؤنٹس کے پاس ہے۔
ٹارگٹ کمپنی براہ راست اور اپنی ذیلی کمپنیوں کے ذریعے جنوبی اور مغربی ہندوستان میں 28 اسپتالوں/یونٹس اور تقریباً 4,800 بستروں پر مشتمل ملٹی اسپیشلٹی اسپتالوں کا نیٹ ورک چلاتی ہے۔ یہ کارڈیالوجی، نیورولوجی، گیسٹرو اینٹرولوجی، نیفرولوجی، آنکولوجی، آرتھوپیڈکس، کریٹیکل کیئر، خواتین کی صحت اور دیگر طبی اور سرجیکل اسپیشالیٹیز سمیت 80 اسپیشالیٹیز میں اپنی خدمات فراہن کرتی ہے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :6538 )