بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

 سی سی آئی نے انٹیگریس پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے یونیورسل نیوٹری سائنس کے حصص کے حصول اور متعلقہ لین دین کی منظوری دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 OCT 2026 8:26PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے انٹیگریس پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے یونیورسل نیوٹری سائنس پرائیویٹ لمیٹڈ کے حصص کے حصول اور بعض متعلقہ لین دین کی منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ امتزاج کے تحت انٹیگریس پرائیویٹ لمیٹڈ (انٹیگریس) یونیورسل نیوٹری سائنس پرائیویٹ لمیٹڈ (یو این ایس) کے موجودہ شیئر ہولڈرز سے اس کے حصص کا حصول کرے گی اور بعض متعلقہ لین دین بھی کرے گی۔

انٹیگریس ہڈیوں اور جوڑوں کے امراض اور امراضِ نسواں پر توجہ مرکوز کرنے والی گھریلو فارمولیشنز کمپنی ہے۔ اس کے پاس 20 سے زائد مصنوعات کا پورٹ فولیو ہے، جو درد کے علاج، حمل اور خواتین کی صحت سے متعلق ضروریات پوری کرتی ہیں۔ انٹیگریس کے پاس ہڈیوں اور جوڑوں کے امراض اور امراضِ نسواں کے شعبوں میں طبی ماہرین کا وسیع نیٹ ورک ہے۔ یہ مارننگ ویوز انویسٹمنٹس بی وی (مارننگ ویوز) کی ذیلی کمپنی ہے، جو خود واربرگ پنکس ایل ایل سی اور/یا اس کے ذیلی اداروں کی ایک ذیلی کمپنی ہے۔

مارننگ ویوز ایک ہولڈنگ کمپنی ہے اور فی الحال اس کی حصص داری صرف انٹیگریس میں ہے۔

یو این ایس ایک نیوٹراسیوٹیکل کمپنی ہے، جو نیوٹراسیوٹیکل اور لائف اسٹائل مصنوعات پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ یو این ایس نئی مصنوعات اور ادویات کی ترسیل کے جدید نظام تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 6537 )


(ریلیز آئی ڈی: 2326973) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी