ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل کی وزارت نے خصوصی مہم- 6کے تحت این ایچ ڈی سی کی نمایاں خدمات کو اجاگر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 OCT 2026 10:26AM by PIB Delhi

وزارت ٹیکسٹائل اپنے ماتحت دفاتر، منسلک اداروں اور سرکاری شعبے کے اداروں میں خصوصی مہم 6 کو سرگرمی سے نافذ کر رہی ہے۔ اس مہم کا مقصد صاف صفائی، جگہ کے مؤثر انتظام، غیر ضروری اور ناقابل استعمال سامانوں کو ٹھکانے لگانے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی اور ماحولیاتی ذمہ داری کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔

اس کوشش کے تحت نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ(این ایچ ڈی سی)، نوئیڈا نے اپنے صدر دفتر اور علاقائی دفاتر میں 2 اکتوبر سے 23 اکتوبر 2026 تک مختلف سرگرمیوں کے ذریعے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ یہ اقدامات اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ وزارت ٹیکسٹائل خصوصی مہم 6 کے مقاصد کو اپنے تمام اداروں میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اس مہم کے تحت، این ایچ ڈی سی نے رہائشی علاقوں اور عوامی مقامات پر صفائی مہم چلائی، دفتری احاطے میں جمع کچرے اور غیر ضروری اشیا کو ہٹایا، نیز نالیوں اور پانی کی ٹنکیوں کی صفائی اور دیکھ بھال کو یقینی بنایا۔ کام کی جگہ پر بہتر نظم و نسق اور دستیاب جگہ کے مؤثر استعمال کو فروغ دینے کے لیے پرانی، ٹوٹی پھوٹی اور غیر استعمال شدہ اشیا کی نشاندہی کرکے انہیں ہٹا دیا گیا۔

مورخہ 2؍اکتوبر2026 کو میونسپل کارپوریشن نے رہائشی علاقوں میں صفائی مہم چلائی اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے مکینوں میں بیداری پیدا کی۔ اس کے علاوہ 05.10.2026 کو علاقائی دفاتر کے سربراہان اور نوڈل افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایک میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں صفائی مہم 6 کے تحت انجام دی جانے والی سرگرمیوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/1111111111111111_20261027105426_62174e.png

مورخہ6؍اکتوبر2026 کو دفتری احاطے میں نالیوں کی مکمل صفائی کی گئی اور ان میں جمع گندگی، کچرے اور دیگر غیر ضروری اشیا کو ہٹایا گیا۔ اس کے علاوہ، پانی کی ٹنکیوں کی بھی مناسب طریقے سے صفائی اور دھلائی کی گئی۔ 07.10.2026 کو دفتر میں موجود طویل عرصے سے ناقابلِ استعمال، پرانی یا ٹوٹی پھوٹی اشیا کی نشاندہی کرکے انہیں دفتری احاطے سے ہٹا یا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/222222222222222_20261027105457_99d954.png

مورخہ8؍اکتوبر2026 کو دفتر میں صاف صفائی اور صاف ستھرے ماحول میں کام کرنے کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے ایک مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے علاوہ 09.10.2026 کو منیجنگ ڈائریکٹر نے دفتری احاطے میں ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت شجرکاری کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/333333333333333333_20261027105510_6a53e2.png

مورخہ12؍اکتوبر2026 کو دفتری عملے نے عوامی مقام پر ’’کچرا کس کا؟ ذمہ داری کس کی؟‘‘ کے عنوان سے ایک نکڑ ناٹک پیش کیا۔ 13.10.2026 کو جنرل منیجر نے دفتر میں صفائی کے انتظامات کا اچانک معائنہ کیا۔ 14.10.2026 کو دفتر کی ایک دیوار پر صفائی ستھرائی کے موضوع پر ایک  پینٹنگ تیار کی گئی۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد دفتری احاطے کو صاف ستھرا، خوش نما اور دلکش بنانا، نیز افسران، عملے اور دفتر میں آنے والے افراد کے درمیان صفائی ستھرائی کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/444444444444444444444_20261027105523_c4ed05.png

’’صفائی مہم -6‘‘ کے تحت 15 اکتوبر 2026 کو دفتر میں سلوگن نویسی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے علاوہ 16 اکتوبر 2026 کو نئی دہلی کے پوچن پور میں واقع سرکاری کوایڈ سینئر سیکنڈری اسکول میں صفائی ستھرائی سے متعلق ایک ورکشاپ منعقد کی گئی۔ 19.10.2026 کو دفتری احاطے میں صفائی ستھرائی اور صحت مند ماحول کو یقینی بنانے اور کیڑوں مکوڑوں سمیت نقصان دہ جانداروں کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Screenshot2026-10-27105308_20261027105535_9bdcc6.png

مورخہ21 ؍اکتوبر 2026 کو نوئیڈا کے سیکٹر 2 میں ایک عوامی مقام (مندر کے احاطے) میں صفائی مہم چلائی گئی، جس کا مقصد عوامی مقامات پر صاف صفائی کو یقینی بنانا اور لوگوں میں حفظانِ صحت کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا تھا۔ 22.10.2026 کو کارپوریشن کے صفائی ستھرائی کے نوڈل افسر نے صفائی کارکنوں کو تحائف پیش کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ 23.10.2026 کو کارپوریشن کے افسران اور ملازمین نے صفائی کارکنوں (صفائی متروں)کے ساتھ صفائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/555555555555555555_20261027105545_a3fa46.png

این ایچ ڈی سی کی جانب سے کیے گئے اقدامات خصوصی مہم 6 کے مقاصد کے حصول کے لیے وزارت ٹیکسٹائل اور اس کے ماتحت اداروں کی وسیع تر کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ مسلسل صفائی مہمات، بیداری پروگراموں، کام کی جگہ کے بہتر انتظام اور کمیونٹی کی فعال شمولیت کے ذریعے وزارت سرکاری دفاتر میں کارکردگی، صفائی ستھرائی اور پائیداری کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

****

ش ح۔م ع ن۔ ع ن

U. No .6745


(ریلیز آئی ڈی: 2328832) وزیٹر کاؤنٹر : 8