کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای سی ایل نے خصوصی مہم-6 کے تحت صفائی ستھرائی کے اہداف سے بھی زیادہ کام کیا، مزید بلند اہداف حاصل کرنے کا عزم


ای سی ایل نے مقامات کی صفائی کے ہدف کا 107 فیصد اور رقبے کی صفائی کے ہدف کا 192 فیصد حاصل کیا؛ ناکارہ سامان کو ٹھکانے لگا کر 2.3 کروڑ روپے کی آمدنی کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 OCT 2026 3:29PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت کے تحت کول انڈیا لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ای سی ایل) نے خصوصی مہم-6 کے تحت صفائی ستھرائی کے اہداف سے بڑھ کر کام کیا ہے۔ کمپنی نے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 107 فیصد مقامات پر صفائی کا کام مکمل کیا اور تقریباً 4 لاکھ مربع فٹ جگہ کو خالی کرایا، جبکہ ناکارہ سامان کو ٹھکانے لگا کر 2.3 کروڑ روپے کی آمدنی بھی کی۔

2 سے 25 اکتوبر کے دوران ہونے والی مجموعی پیش رفت کی رپورٹ کے مطابق، ای سی ایل نے 30 مقامات پر صفائی کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 32 مقامات پر صفائی کا کام کامیابی کے ساتھ مکمل کیا، اس طرح 106.7 فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔ کمپنی نے شناخت شدہ 2,08,052 مربع فٹ جگہ کے ہدف کے مقابلے میں 3,98,505 مربع فٹ جگہ خالی کرائی، جو مقررہ ہدف کا 191.5 فیصد ہے۔

صفائی ستھرائی کے دونوں پیمانوں میں مقررہ اہداف سے تجاوز کرنے کے بعد ای سی ایل ملک گیر مہم کے آخری مرحلے میں مزید بلند اہداف حاصل کرنے کی جانب گامزن ہے۔ کمپنی اپنے کام کے مختلف مقامات اور اداروں میں کوششیں تیز کر رہی ہے، تاکہ کام کی جگہوں پر صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنایا جا سکے، اضافی جگہ خالی کرائی جا سکے اور انتظامی اصلاحات کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔

اس مہم کے تحت ناکارہ مواد کی منظم انداز میں نشاندہی اور اسے ٹھکانے لگانے کے ذریعے خاطر خواہ مالی فوائد بھی حاصل ہوئے ہیں۔ ای سی ایل نے 850 میٹرک ٹن شناخت شدہ ناکارہ سامان کے مقابلے میں 466 میٹرک ٹن سامان ٹھکانے لگایا، جس سے 2,30,03,038 روپے کی آمدنی ہوئی۔ غیر استعمال شدہ مواد سے مالی فائدہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اس عمل سے دستیاب بنیادی ڈھانچے کے بہتر استعمال اور کام کی جگہوں کے انتظام میں بہتری لانے میں بھی مدد ملی ہے۔

انتظامی زیرِ التوا معاملات کو کم کرنے اور ریکارڈ کے انتظام کو منظم بنانے میں بھی نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ ای سی ایل نے 1,200 فائلوں کے ہدف کے مقابلے میں 1,071 کاغذی فائلوں کا جائزہ لیا، اس طرح 89.25 فیصد ہدف مکمل کیا۔ اس کے علاوہ، 1,000 فائلوں کو ختم کرنے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 820 غیر ضروری کاغذی فائلوں کو تلف کیا گیا۔

ڈیجیٹل نظم و نسق کے شعبے میں کمپنی نے 3,800 ای فائلوں کے ہدف کے مقابلے میں 3,247 ای فائلوں کا جائزہ لیا، اس طرح 85.45 فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔ مزید برآں، 3,600 ای فائلوں کو بند کرنے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 2,436 ای فائلیں بند کی گئیں۔ یہ پیش رفت ڈیجیٹل ریکارڈ کو معقول اور منظم بنانے اور انتظامی کارکردگی بہتر کرنے کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔

مجموعی طور پر، ای سی ایل نے 4,318 کاغذی اور الیکٹرانک فائلوں کا جائزہ لیا اور 3,256 فائلوں کو تلف کرنے یا بند کرنے کا کام مکمل کیا، جس سے ریکارڈ کے زیادہ منظم اور مؤثر انتظام کو فروغ ملا ہے۔

خصوصی مہم-6 نے ای سی ایل کے اداروں میں صفائی ستھرائی کو مستقل طور پر رائج کرنے، وسائل کے بہترین استعمال اور کارکردگی کو فروغ دینے کی جاری کوششوں کو مزید تقویت فراہم کی ہے۔ اس مہم کے تحت قابلِ پیمائش اور پائیدار بہتری لانے کے مقصد سے صفائی ستھرائی، ناکارہ سامان کے منظم انتظام اور انتظامی اصلاحات کو ایک مربوط مہم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اپنی کامیابیوں کی بنیاد پر ای سی ایل مہم کی مدت کے دوران باقی ماندہ اہداف سے بڑھ کرکام کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ اس سلسلے میں ناکارہ سامان کو ٹھکانے لگانے، کاغذی فائلوں کے انتظام اور ای فائلوں کو بند کرنے پرخصوصی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

خصوصی مہم-6 کے تحت کمپنی کی کارکردگی مؤثر نظم و نسق، وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال اور کام کی زیادہ صاف ستھری اور نتیجہ خیز فضا قائم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

******

) ش ح ۔ ع و ۔ م ا)

UR.No. 6761


(ریلیز آئی ڈی: 2329002) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: Telugu , English , हिन्दी , Tamil