وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر تعلیم جناب پرلہاد جوشی 28 اکتوبر 2026 کو وِکست بھارت بلڈاتھون 2025 کے فاتحین کو اعزاز سے نوازیں گے


وِکست بھارت بلڈاتھون 2025 نے ’’سب سے بڑے اختراعی حل کے مقابلے‘‘ کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈز میں باضابطہ طور پر اپنا نام درج کرایا

ملک بھر سے 2,87,967 پروجیکٹ جمع کرائے گئے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 OCT 2026 1:48PM by PIB Delhi

تعلیم  کی وزارتِ کل (28 اکتوبر 2026)  کونئی دہلی میں وِکست بھارت بلڈاتھون (وی بی بی) 2025 کی اختتامی تقریب اور فاتحین کو اعزاز سے نوازے جانے کی تقریب کا انعقاد کرے گی۔ مرکزی وزیر تعلیم جناب پرلہاد جوشی کامیاب اسٹوڈینٹ اختراع کاروں کو اعزاز سے نوازیں گے۔

ہندوستان میں اسکولی تعلیم اور نچلی سطح پر اختراع کے شعبے میں ایک تاریخی سنگِ میل کی حیثیت سے، وِکست بھارت بلڈاتھون 2025 نے ’’اختراعی حل کے سب سے بڑے مقابلے‘‘ کے طور پر گنیز  ورلڈ ریکارڈز کا باضابطہ سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا ہے، جس سے ہندوستان کے نوجوانوں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع حاصل ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261027134917_5b44e7.jpg

 

تقریب کے دوران قومی سطح پر کامیابی حاصل کرنے والی 10 ٹیموں اور اختراع کاروں کو اعزاز سے نوازا جائے گا، اور ساتھ ہی ان کے انقلابی حل اور نمونوں کی نمائش بھی کی جائے گی۔ اس تقریب میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی باضابطہ تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

تعلیم کی  وزارتِ کی جانب سے اسکولی تعلیم و خواندگی کا محکمہ( ڈی او ایس ای ایل) اس تقریب میں اُلّاس - نو بھارت ساکشرتا کاریہ کرم کے تحت اساتذہ کی تعلیم کے اداروں (ٹی ای آئیز) کے لیے رہنما خطوط بھی جاری کرے گا۔  مذکورہ وزارت کے دونوں محکموں، یعنی اسکولی تعلیم و خواندگی کے محکمے اور اعلیٰ تعلیم کے محکمے، کی جانب سے خصوصی مہم 6.0 کے تحت کیے گئے اقدامات بھی پیش کیے جائیں گے۔ ان اقدامات میں الیکٹرانک کچرے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور اس کی جمع آوری کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261027134926_85e8ef.jpg

تعلیم کے وزیر مملکت جناب جینت چودھری کی بھی اس تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ تقریب میں اسکولی تعلیم و خواندگی کے محکمے کے سکریٹری جناب ٹی  کے  انیل کمار، ایڈیشنل سکریٹری جناب دھیراج ساہو، آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) کے چیئرمین پروفیسر ٹی۔ جی۔ سیتھارام کے علاوہ تعلیم  کی وزارتِ کے سینئر افسران، خودمختار اداروں کے اہم نمائندے اور سربراہان، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تعلیم کے محکمے اور شراکت دار اداروں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

محکمۂ اسکولی تعلیم و خواندگی  کے محکمےنے اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم)، نیتی آیوگ اور آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) کے اشتراک سے وِکست بھارت بلڈاتھون (وی بی بی) 2025 کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد اسکولی طلبہ میں تخلیقی انداز سے مسائل حل کرنے کی صلاحیت، کاروباری سرگرمیوں کے رجحان اور سائنسی تجسس کو فروغ دینا ہے۔ آتم نربھر بھارت، سودیشی، ووکل فار لوکل اور سمردھ بھارت، ان چار بنیادی ستونوں پر مرکوز اس پہل کو نچلی سطح پر غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی ہے، جس کے تحت آئیڈیا اور پروٹوٹائپ، دونوں زمروں میں مجموعی طور پر 2,87,967 پروجیکٹ جمع کرائے گئے۔ وِکست بھارت بلڈاتھون ہندوستان میں اسکولی اختراعات کے فروغ پاتے ہوئے نظام کو مزید تقویت فراہم کرتا ہے اور نوجوان ذہنوں کو جماعت میں سیکھنے والے طلبہ سے مسائل حل کرنے والوں، پیٹنٹ حاصل کرنے والوں اور مستقبل کے ایسے کاروباری افراد میں تبدیل ہونے کی ترغیب دیتا ہے جو وِکست بھارت کے خواب کو شرمندۂ تعبیر بنانے میں اپنا  رول ادا کریں گے۔

*****

ش ح۔۔ ش م۔ ر ب

U-6753


(ریلیز آئی ڈی: 2329014) وزیٹر کاؤنٹر : 11