مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم:6  مواصلات کے محکمے  نے  متعلقہ مہم کے اہداف کے حصول میں نمایاں کامیابیاں درج کیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 OCT 2026 4:04PM by PIB Delhi

خصوصی مہم 6 کے آخری ہفتے میں داخل ہونے کے ساتھ ہی، محکمۂ مواصلات کے محکمے  نے اپنے سرکاری شعبے کے اداروں، ماتحت دفاتر، ملحقہ دفاتر، خودمختار اداروں اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر اہم شعبوں میں نمایاں کامیابیاں درج کی ہیں۔ ان میں عوامی شکایات کے ازالے، آمدنی میں اضافے اور دفتری جگہ کا بہتر استعمال شامل ہیں، جہاں مقررہ اہداف حاصل کیے گئے یا ان سے تجاوز کیا گیا۔

عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے تحت انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے نے ملک بھر میں مواصلات کے  محکمے کے دفاتر میں صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے 26  اکتوبر2026 کی تاریخ مقرر کی تھی۔ اس مخصوص دن محکمہ کے 520 مہم مقامات پر دفتری جگہوں کو غیر ضروری سامان سے مبرا کرنے اور درخت لگانے کے لیے خصوصی مہم چلائی گئی۔

مذکورہ محکمے نے 2,270 عوامی شکایات کا ازالہ کرکے ان کے تصفیے کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ، مہم کے ڈیش بورڈ پر درج عوامی شکایات سے متعلق زیر التوا تمام 640 اپیلوں کا بھی تصفیہ کر دیا گیا ہے۔ آئی ایم سی کے حوالہ جات  کے تصفیے کے لیے مقررہ ہدف بھی مکمل طور پر حاصل کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ محکمے نے ناکارہ سامان کو ٹھکانے لگا کر 2.08 کروڑ روپے حاصل کیے جبکہ الیکٹرانک کچرے کو ٹھکانے لگا کر 2.18 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی ہے۔ اب تک مذکورہ محکمہ 45,000 مربع فٹ کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 80,724 مربع فٹ دفتری جگہ خالی کرانے میں کامیاب رہا ہے۔ یہ نتائج ریکارڈ کے مؤثر انتظام، ناکارہ سامان اور الیکٹرانک کچرے کو ذمہ داری کے ساتھ ٹھکانے لگانے اور دفتری جگہ کے بہتر استعمال کے لیے کی جانے والی مشترکہ کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

فیلڈ دفاتر میں انجام دی گئی سرگرمیوں کی تصاویر:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261027160544_1a06f1.jpg

دفترِ سی سی اے، ہریانہ میں ’’فضلے سے دولت‘‘ کے موضوع پر فن پاروں کی نمائش

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261027160537_9a4a55.jpg

سی-ڈاٹ میں شجرکاری

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261027160601_477ef6.jpg

بعد میں               پہلے

ٹی سی آئی ایل میں دفتری جگہ کی صفائی مہم

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

بی ایس این ایل کے چنئی سرکل میں دفتری جگہ کا بہتر انتظام:


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261027160609_da7428.png

پہلے

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image005_20261027160616_ad3567.png

بعد میں

 

 

گجرات ایل ایس اے میں دفتری جگہ کو غیر ضروری سامان سے پاک کرنا اور شجرکاری کرنا

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image007_20261027160636_89f774.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image006_20261027160624_cb57a5.jpg

 

 

 

 

 

صفائی  ستھرائی کی مہم کے تحت 26 اکتوبر 2026 تک 520 مقامات پر صفائی کی سرگرمیاں انجام دی جا چکی ہیں۔یہ  مہم  ابھی جاری ہے اور بقیہ مدت کے دوران مزید سرگرمیوں کا منصوبہ تیار کیا  گیا ہے۔

محکمۂ مواصلات خصوصی مہم 6 کی رفتار برقرار رکھنے اور اس کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے بقیہ دنوں میں بھی اپنی کوششیں جاری رکھنے کے تئیں  پر عزم  ہے۔

 

Follow DoT Handles for more: -

X - https://x.com/DoT_India

Insta- https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==

Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia

Youtube - https://youtube.com/@departmentoftelecom?si=DALnhYkt89U5jAaa

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 **********

ش ح۔۔ ش م۔ ر ب

U-6765


(ریلیز آئی ڈی: 2329015) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Bengali , Tamil