ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 6 کے تحت وزارتِ ٹیکسٹائل نے مرکزی ریشم بورڈ کی اہم کامیابیوں کو اجاگر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 OCT 2026 4:10PM by PIB Delhi

وزارتِ ٹیکسٹائل نے خصوصی مہم 6 کے تحت مرکزی ریشم بورڈ کی نمایاں کامیابیوں اور اس کی جانب سے کی جانے والی مخلصانہ کوششوں کو اجاگر کیا ہے۔ اس مہم کا مقصد سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی کو فروغ دینا، کام کاج کی کارکردگی کو بہتر بنانا، زیر التوا معاملات کو کم کرنا اور ریکارڈ و وسائل کے مؤثر انتظام کو یقینی بنانا ہے۔

مرکزی ریشم بورڈ نے صفائی ستھرائی، ریکارڈ کے منظم انتظام، غیر ضروری اور ناکارہ اشیا کے نمٹارے اور دفتر میں دستیاب جگہ کے بہترین استعمال پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مختلف سرگرمیوں اور اقدامات کے ذریعے اس مہم میں سرگرمی سے حصہ لیا ہے۔ یہ کوششیں کام کاج کے لیے  صاف ستھرا، منظم اور مؤثر ماحول فراہم کرنے کے بورڈ کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

اس مہم کے تحت دفتری احاطے میں صفائی ستھرائی کو فروغ دینے، کاغذی اور  الیکٹرانک ریکارڈ کا جائزہ لے کر اسے منظم بنانے، غیر ضروری مواد کی نشاندہی کرکے اس کے نمٹارے  اور متعلقہ رہنما اصولوں کے مطابق ناکارہ اشیا اور الیکٹرانک فضلے  کے مناسب انتظام کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان سرگرمیوں کا مقصد ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر بنانا، جواب دہی کو مستحکم کرنا اور ماحول  کے لیے سازگار  طریقوں کو فروغ دینا بھی ہے۔

اہم سرگرمیاں اور اقدامات

1۔ کام کی جگہوں پر صفائی ستھرائی اور سہولتوں میں بہتری

مرکزی ریشم بورڈ (سی ایس بی) کے تمام اداروں میں دفتری کمروں، تجربہ گاہوں، کام کرنے کی میزوں، راہداریوں، ذخیرہ کرنے کی جگہوں اور مشترکہ سہولتوں کی مکمل صفائی اور دیکھ بھال کا کام انجام دیا جا رہا ہے۔

دفتر کے بیت الخلاؤں کی مرمت اور تزئین و آرائش ایک قابلِ ذکر اقدام ہے۔ اس اقدام کے ذریعے طویل وقت تک کام کرنے والے عملے کے لیے صاف ستھری، صحت بخش اور قابلِ استعمال صفائی ستھرائی کی سہولتوں کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت احاطوں، راستوں، پارکنگ کی جگہوں، پینے کے پانی کے مقامات اور دیگر مشترکہ سہولتوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ گھاس پھوس اور غیر ضروری نباتات کو بھی ہٹایا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261027161302_264e1c.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Screenshot2026-10-27161238_20261027161252_5eb7cb.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Screenshot2026-10-27161148_20261027161207_3676aa.jpg

2۔ ریکارڈ کا انتظام اور جگہ کا بہتر استعمال

ریکارڈ رومز اور سامان رکھنے کے لیے بنائے گئے ریکوں کی صفائی  ستھرائی کرکے انہیں دوبارہ منظم کیا جا رہا ہے۔ پرانی فائلوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ان ریکارڈز کو، جنہیں تلف کیا جانا ہے، مقررہ مدتِ تحفظ اور متعلقہ قواعد کے مطابق تلف کرنے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ کام کی میزوں اور دیگر کام کرنے کی جگہوں کو غیر ضروری سامان سے  مبرا  رکھا جا رہا ہے، جبکہ رسائی میں آسانی، حفاظت اور جگہ کے مؤثر استعمال کو بہتر بنانے کے لیے غیر استعمال شدہ اور خراب اشیا کی نشاندہی کرکے انہیں ہٹانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image005_20261027161321_050de3.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261027161311_f17327.jpg

3۔ الیکٹرانک فضلے   اور ناکارہ اشیا کا انتظام

پرانے اور غیر استعمال شدہ اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور مواصلاتی آلات، الیکٹرانک فضلے، ناکارہ اشیا اور خراب فرنیچر کو الگ الگ کرکے مقررہ طریقۂ کار کے مطابق نمٹانے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ مہم کی پیش رفت سے متعلق اعداد و شمار کے مطابق، ٹھکانے لگانے کے لیے اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور مواصلات کے 75 پرانے اور غیر استعمال شدہ آلات کی نشاندہی کی گئی، جن میں ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر، پرنٹر اور لیپ ٹاپ شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image008_20261027161407_74c6ba.jpgA group of people sitting in a roomDescription automatically generatedhttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image006_20261027161328_a012cd.jpg

4۔ بیداری، 4آر  اصولوں پر عمل اور ماحولیاتی پائیداری

رفیوز، ریڈیوس ، ری یوز اور رسائیکل  کے اصولوں اور کچرے کے ذمہ دارانہ انتظام کو فروغ دینے کے لیے بیداری مہمیں، سیمینار اور پریزنٹیشن منعقد کیے جا رہے ہیں۔

سوچھتا ہی سیوا (ایس آر ایس) 2026 کے تحت صفائی  ستھرائی مہم، ریلیاں، شجرکاری، کچرے کو الگ الگ کرنے کے بارے میں بیداری، گھریلو کھاد سازی اور کیچوؤں کی مدد سے نامیاتی کھاد تیار کرنے کے طریقوں کے عملی مظاہرے، نیز کھیتوں اور احاطوں میں ماحول  کے لیے ساز گار  طریقوں کو فروغ دینے جیسی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔

صفائی متر اعزازی کیمپ کے تحت ذاتی حفاظتی سازوسامان (PPE) تقسیم کیا گیا اور صفائی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کی عزت افزائی کی گئی۔ سوچھتا ہی سیوا مہم کے حصے کے طور پر عملے کی صحت کی جانچ کے پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image011_20261027161441_eb910d.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image010_20261027161422_304b75.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image009_20261027161415_b6f2df.jpg

5۔ سوشل میڈیا کے ذریعے تشہیر اور عوامی رسائی

مرکزی ریشم بورڈ کے سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، یعنی ایکس، فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ چینلز، کو حسبِ ضرورت استعمال کرتے ہوئے خصوصی مہم 6 کے تحت بورڈ کے اداروں، دفاتر اور ذیلی اکائیوں میں انجام دی جانے والی سرگرمیوں کی تازہ معلومات اور تصاویر عام کی گئیں۔ سوشل میڈیا پر ان معلومات کی اشاعت سے مہم کی سرگرمیوں کو دستاویزی شکل دینے، بیداری کو فروغ دینے اور صفائی ستھرائی اور ماحولیاتی ذمہ داری کے سلسلے میں عوامی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے میں مدد ملی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image014_20261027161506_282ecb.jpgA collage of people wearing medical uniformsDescription automatically generatedhttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image012_20261027161450_e5f1e1.jpg

خصوصی مہم 6-2026 کے تحت انجام دی جانے والی سرگرمیوں کے ذریعے مرکزی ریشم بورڈ صفائی ستھرائی، جواب دہی، ماحولیاتی ذمہ داری اور کام کی جگہ کے مؤثر انتظام کے رجحان کو مستحکم کر رہا ہے۔ دفتر کے بیت الخلاؤں کی مرمت و تزئین و آرائش، تجربہ گاہوں اور احاطوں کی صفائی، کام کی جگہوں کو غیر ضروری سامان سے پاک رکھنے، ریکارڈ کے منظم انتظام، برقی کچرے کو الگ الگ کرنے اور چار اصولوں پر مبنی بیداری جیسے اقدامات سے صحت مند اور زیادہ منظم  کام کاج کے ماحول  کو فروغ مل رہا ہے۔ مرکزی ریشم بورڈ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ان اقدامات کی تشہیر سے ان کی دستاویز بندی، بیداری پیدا کرنے اور بورڈ کے مختلف اداروں میں ان کی وسیع تر تشہیر میں مدد ملی ہے۔

مرکزی ریشم بورڈ کی جانب سے کیے گئے اقدامات حکومتِ ہند کی خصوصی مہم 6 میں اس کی فعال شرکت اور صفائی ستھرائی، بہتر حکمرانی اور وسائل کے پائیدار انتظام کے اصولوں سے اس کی وابستگی کو ظاہر کرتے ہیں۔ وزارتِ ٹیکسٹائل اپنے تمام منسلک اور ماتحت دفاتر، اداروں اور سرکاری شعبے کے کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ وہ اس مہم میں سرگرمی سے حصہ لیں اور خصوصی مہم 6 کے تحت مقرر کردہ اہداف کے حصول کے لیے کوشش کریں۔

****

ش ح۔ ا ع خ۔ خ م

U.NO.6764


(ریلیز آئی ڈی: 2329022) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil