کارپوریٹ امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کارپوریٹ امور کی وزارتِ خصوصی سوچھتا مہم 6.0 کے تحت مقررہ اہداف سے آگے بڑھنے کے لیے سرگرمِ عمل ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 OCT 2026 4:45PM by PIB Delhi

کارپوریٹ امور کی وزارتِ )ایم سی اے(نے حال ہی میں خصوصی سوچھتا مہم 6.0 کے تحت اپنی کامیابیوں کا جائزہ لیا، جس کا مقصد ادارہ جاتی معیار، صفائی ستھرائی اور انتظامی کارکردگی کے تئیں اپنے غیرمتزلزل عزم کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

مذکورہ وزارت اور اس کے تمام ملحقہ ادارے اور فیلڈ دفاتر کام کی جگہوں پر پائیدار طور طریقوں کو فروغ دینے، جگہ کے بہتر استعمال اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کےتئیں سرگرمِ عمل ہیں۔

شہریوں پر مرکوز حکمرانی کے اصول پر زور دیتے ہوئے، کارپوریٹ امور کی  وزارتِ نے ریکارڈ کے انتظام کو مزید منظم بنایا ہے اور زیر التوا حوالہ جات پر کارروائی تیز کی ہے، جس سے طریقۂ کار سے متعلق زیر التوا معاملات میں نمایاں کمی واقع ہوئی  ہے۔

خصوصی سوچھتا مہم 6.0 سے پیدا ہونے والی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے، متعلقہ وزارت صفائی ستھرائی کو ایک مستقل معمول بنانے کے اپنے عزم پر قائم ہے، تاکہ ملک بھر میں عوامی خدمات کی فراہمی کو شفاف، جواب دہ اور قابلِ احتساب بنایا جا سکے۔

مزیدیہ کہ  کارپوریٹ امور  کی وزارتِ مہم کے دوران مقررہ اہداف سے آگے بڑھنے کے تئیں بھی سرگرمِ عمل ہے۔

**********

ش ح۔۔ ش م۔ ر ب

U-6770


(ریلیز آئی ڈی: 2329042) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी