پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 OCT 2026 11:07PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لیختینسٹین کے شہزادےالویس سے ملاقات کی ۔
جناب نریندر مودی نے کہا کہ ملاقات کے دوران بھارت اور یختینسٹین کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف شعبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے بھارت-ای ایف ٹی اے تجارتی و اقتصادی شراکت داری معاہدے (ٹی ای پی اے) کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا، جسے ایک سال مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاری کے بہاؤ میں اضافہ کرنے اور اقتصادی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا:
‘‘لیختینسٹین کے موروثی شہزادے عزت مآب الویس کے ساتھ نہایت خوش گوار ملاقات ہوئی۔
ہماری بات چیت میں مختلف موضوعات کا احاطہ کیا گیا اور متعدد شعبوں میں بھارت اور یختینسٹین کے تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔’’
ہم نے تاریخی بھارت-ای ایف ٹی اے تجارتی و اقتصادی شراکت داری معاہدے (ٹی ای پی اے) کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا، جسے ایک سال مکمل ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ،مزید سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
*****
ش ح۔ ش آ ۔ ج ا
U. No-6802