وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر آئی کی تریچے ہوائی اڈے پر جنگلی حیات کی اسمگلنگ کے گروہ کے خلاف کارروائی؛ 45 زندہ رینگنے والے جانور برآمد، دو افراد گرفتار


خفیہ معلومات کی بنیاد پر تریچے ہوائی اڈے کے کسٹمز کے تعاون سے کارروائی؛ کولمبو کے راستے بنکاک سے آنے والے مسافروں کے سامان میں کھانے کے پیکٹوں کے اندر چھپائے گئے بے ہوش رینگنے والے جانور برآمد کیے گئے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 OCT 2026 11:03AM by PIB Delhi

محکمہ محصولات کی خفیہ معلوماتی تنظیم (ڈی آر آئی) نے تریچے کے فضائی خفیہ معلوماتی یونٹ (اے آئی یو) کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تریچے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے بھارت میں 45 زندہ رینگنے والے جانوروں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ڈی آر آئی کے افسران نے 26 اکتوبر 2026 کو کولمبو کے راستے بنکاک سے آنے والے دو بھارتی مسافروں کو روکا۔ ان کے سامان کی منظم تلاشی کے دوران کھانے پینے کی 27 پیکٹوں میں چھپائے گئے زندہ جنگلی جانور برآمد کیے گئے۔ یہ جانور بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے۔

برآمد کیے گئے رینگنے والے جانوروں میں 23 کارن سانپ، 16 بال پائتھن، 5 ارجنٹائن کے سیاہ و سفید ٹیگو اور ایک سنو وائٹ ایگوانا شامل تھے۔ ان جانوروں کو ضبط کر لیا گیا، جبکہ کسٹمز ایکٹ 1962 کی دفعات کے تحت تریچے کے فضائی خفیہ معلوماتی یونٹ نے دونوں مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ مسافروں کے سامان کی تلاشی کے دوران برآمد کیے گئے جنگلی جانور مزید ضروری کارروائی کے لیے تریچے کے فضائی خفیہ معلوماتی یونٹ کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

اسمگلنگ کی اس کوشش کو ناکام بنانے کی کامیاب کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ محکمہ محصولات کی خفیہ معلوماتی تنظیم خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مؤثر کارروائی اور کسٹمز حکام کے ساتھ قریبی تال میل کے ذریعے جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کی روک تھام اور ملک میں جنگلی جانوروں کی غیر قانونی نقل و حمل کو روکنے کے لیے پُرعزم ہے۔

*****

 (ش ح ۔رک)

U. No.6810


(ریلیز آئی ڈی: 2329346) وزیٹر کاؤنٹر : 9