پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 OCT 2026 12:01PM by PIB Delhi
کوئلہ کی وزارت کے تحت کول انڈیا لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ایس ای سی ایل) نے خصوصی مہم 6 کے تحت کئی اہم اہداف سے تجاوز کیا ہے۔ اس مہم کے دوران چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں واقع اس کے اداروں میں صفائی، کباڑ کو ٹھکانے لگانے، جگہ کے بہتر استعمال اور ریکارڈ کے انتظام کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت حاصل کی گئی ہے۔

ایس ای سی ایل نے 225 کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 226 مقامات پر صفائی کی سرگرمیاں انجام دیں۔ اس دوران 40 لاکھ مربع فٹ کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 47 لاکھ مربع فٹ سے زائد رقبے کی صفائی کی گئی۔
اس مہم کے تحت، ایس ای سی ایل نے 3,300 میٹرک ٹن کے ہدف کے مقابلے میں 4,602 میٹرک ٹن کباڑ (اسکریپ) کو ٹھکانے لگایا ہے، جس سے تقریباً 26.17 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ یہ کامیابیاں وسائل کے موثر استعمال، کباڑ کو منظم طریقے سے ٹھکانے لگانے اور کام کی جگہ (ورک پلیس) کے بہتر انتظام پر کمپنی کی توجہ کی عکاسی کرتی ہیں۔
اس مہم کے تحت ایس ای سی ایل نے 3,300 میٹرک ٹن کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 4,602 میٹرک ٹن کباڑ(اسکریپ) ٹھکانے لگایا ہے، جس سے تقریباً 26.17 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ یہ کامیابیاں وسائل کے مؤثر استعمال، کباڑ کو منظم طریقے سے ٹھکانے لگانے اور کام کی جگہوں(ورک پلیس) کے بہتر انتظام پر کمپنی کی توجہ کی عکاسی کرتی ہیں۔

ریکارڈ مینجمنٹ اور التوا میں کمی میں نمایاں پیش رفت
ایس ای سی ایل نے خصوصی مہم 6 کے تحت اپنے اہداف کو عبور کرتے ہوئے فزیکل اور الیکٹرانک فائل مینجمنٹ میں بھی خاطر خواہ پیش رفت ریکارڈ کی ہے۔
500 کاغذی فائلوں کے جائزے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں کمپنی نے 2,100 فائلوں کا جائزہ لیا، جبکہ 200 فائلوں کو تلف کرنے کے ہدف کے مقابلے میں 872 کاغذی فائلوں کو تلف کیا گیا۔
الیکٹرانک فائل مینجمنٹ میں،ایس ای سی ایل نے 7,000 کے ہدف کے مقابلے میں 14,215 ای فائلوں کا جائزہ لیا ہے اور 3,000 کے ہدف کے مقابلے میں 13,708 ای فائلوں کو بند کیا ہے، جس سے التوا میں کمی، ریکارڈ کے انتظام اور انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔
ای ویسٹ مینجمنٹ اور ویسٹ ٹو ویلتھ کے اقدامات

ای-کچرے(ویسٹ) کو مؤثر طریقے سے جمع کرنے، علیحدگی اور ٹھکانے لگانے کے ساتھ خصوصی مہم 6 کا ایک اہم مرکز ہونے کے ساتھ، ایس ای سی ایل نے اپنے اداروں میں ای-کچرے (ویسٹ )کو جمع کرنے کی مہم شروع کی ہے۔

بلاسپور میں ایس ای سی ایل ہیڈکوارٹرز میں، ملازمین سے ناکارہ الیکٹرانک اشیاء جمع کرنے کی سہولت کے لیے ‘ای-ویسٹ’جمع کرنے کا ایک مخصوص ڈبہ (ڈسٹ بین) نصب کیا گیا۔ یہ ڈبہ خود بھی ناکارہ مواد سے تیار کیا گیا تھا، جو ‘کچرے سے دولت(ویسٹ تو ریلتھ)’کے تصور کی عکاسی کرتا ہے۔
بلاسپور میں ایس ای سی ایل کی رہائشی کالونیوں میں بھی ‘ای-ویسٹ’ جمع کرنے کے بوتھ قائم کیے گئے، اور رہائشیوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے گھر گھر جا کر یہ اشیاء جمع کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا۔ایس ای سی ایل کے دیگر آپریشنل علاقوں میں بھی اسی طرح کے اقدامات کیے گئے ہیں۔
عوامی شرکت اور صفائی ستھرائی سے متعلق بیداری کی سرگرمیاں

اس مہم کے حصے کے طور پر،ایس ای سی ایل نے اپنے آپریشنل علاقوں میں صفائی اور بیداری سے متعلق مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا؛ ان میں صفائی ریلیاں، شرم دان کی سرگرمیاں، نکڑ ناٹک، اسکول کی سطح پر مقابلے، بیداری کے پروگرام اور کمیونٹی کی شمولیت پر مبنی اقدامات شامل تھے۔

اس مہم کے تحت 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک جاری رہنے والی سوچھتا ہی سیوا 2026 مہم کے دوران انجام دی گئی سرگرمیوں کو بھی آگے بڑھایا گیا۔ اس دوران ایس ای سی ایل نے صفائی کے 55 سے زائد مقررہ مقامات کی صفائی کی، جن کا مجموعی رقبہ 10 لاکھ مربع فٹ سے زیادہ تھا۔
خصوصی مہم 6 کے نفاذ کے مرحلے کا آغاز گاندھی جینتی، 2 اکتوبر 2026 کو بلاس پور میں ایس ای سی ایل ہیڈ کوارٹر میں سوچھتا ہیپی رن، ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ کے تحت شجرکاری اور سوچھتا عہد کے ساتھ کیا گیا۔
بہتر حکمرانی اور دفتری کارکردگی کو مستحکم بنانا
خصوصی مہم 6 کو 2 سے 31 اکتوبر 2026 تک نافذ کیا جا رہا ہے، جس میں ای ویسٹ مینجمنٹ، صفائی، جگہ کی اصلاح، اسکریپ کو ٹھکانے لگانے، ریکارڈ کے انتظام اور التوا میں کمی پر زور دیا جا رہا ہے۔
ان اقدامات کے ذریعے ایس ای سی ایل صاف ستھرے کام کی مقامات، کچرے کے ذمہ دارانہ انتظام، انتظامی کارکردگی اور بہتر حکمرانی کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صفائی سے متعلق سرگرمیوں میں ملازمین اور کمیونیٹیز کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی بھی کی جا رہی ہے۔
****
ش ح۔ ش آ -ج ا
U.NO.6817