سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے محکمے کے زیرِ اہتمام ’’احتیاطی ویجیلنس اور سرکاری بدعنوانی کے انسداد میں ویجیلنس انتظامیہ کا کردار‘‘ پر خصوصی خطبے کا انعقاد


خصوصی خطبے میں حکومت میں شفافیت، دیانت داری اور جواب دہی کے فروغ میں ویجیلنس انتظامیہ کے کردار کو اجاگر کیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 OCT 2026 4:38PM by PIB Delhi

بدعنوانی کے خلاف بیداری کا ہفتہ 2026 منانے کے سلسلے میں، حکومتِ ہند کے سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے محکمے نے آج یہاں قومی دارالحکومت میں واقع وزارت کے صدر دفتر میں ’’احتیاطی ویجیلنس اور سرکاری بدعنوانی کے انسداد میں ویجیلنس انتظامیہ کا کردار‘‘ کے موضوع پر ایک خصوصی خطبے کا اہتمام کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261028163923_52a9cc.jpg

یہ خصوصی خطبہ مرکزی ویجیلنس کمیشن (سی وی سی) کی ڈائریکٹر محترمہ تمنّا سنہا نے دیا۔ انہوں نے سرکاری امور کی انجام دہی میں شفافیت، جواب دہی اور دیانت داری کو فروغ دینے کے لیے احتیاطی ویجیلنس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261028163937_6ccb83.jpg

محترمہ سنہا نے بدعنوانی کے ممکنہ خطرات کی نشاندہی کرنے اور ان سے نمٹنے، ادارہ جاتی نظام کو مضبوط بنانے اور سرکاری خدمات میں اخلاقی طور طریقوں کو فروغ دینے میں ویجیلنس انتظامیہ کے کردار پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اس امر کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی اقدامات پر زیادہ زور دینے کی ضرورت ہے کہ سرکاری امور منصفانہ اور شفاف طریقے سے اور مقررہ قواعد و ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے انجام دیے جائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261028163950_811713.jpg

محترمہ سنہا نے ویجیلنس سے متعلق بیداری اور احتیاطی ویجیلنس کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے ایک مفصل پاور پوائنٹ  پرزینٹیشن پیش کی۔ اس پیش کش کے ذریعے افسران اور اہلکاروں کو انتظامی طریقۂ کار میں ممکنہ خامیوں کی نشاندہی کرنے، بہترین طور طریقے اپنانے اور اپنی سرکاری ذمہ داریاں ادا کرتے وقت دیانت داری کے اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھنے کے سلسلے میں حساس بنایا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261028164002_4b103c.jpg

وزارت کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اس اجلاس میں وزارت اور محکمے کے بڑی تعداد میں افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی، مالیاتی، خریداری، تقرری و عملہ، قانونی اور ویجیلنس سے متعلق امور انجام دینے والے اہلکاروں کی شرکت پر خصوصی زور دیا گیا، کیونکہ سرکاری امور میں قواعد و ضوابط کی پابندی، شفافیت اور جواب دہی کو یقینی بنانے میں ان کا اہم کردار ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image005_20261028164014_ac7520.jpg

عہدیدار نے کہا کہ اس باہمی تبادلۂ خیال پر مبنی اجلاس سے شرکاء کو احتیاطی ویجیلنس اور روزمرہ کے سرکاری کام کاج میں اس کے عملی اطلاق کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملا۔

اس پروگرام کا اختتام شریک افسران اور اہلکاروں کے اس عزم کی تجدید کے ساتھ ہوا کہ وہ سرکاری خدمات میں دیانت داری، جواب دہی اور اخلاقی طرزِ عمل کے اعلیٰ معیار برقرار رکھیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image006_20261028164025_09d091.jpg

بدعنوانی کے خلاف بیداری کا ہفتہ منانے سے بدعنوانی کی روک تھام اور تمام سرکاری اداروں میں دیانت داری، شفافیت اور اچھی حکمرانی کے فروغ کے لیے اجتماعی ذمہ داری کی اہمیت مزید اجاگر ہوتی ہے۔

****

ش ح۔ ا ک۔ خ م

U.NO.6843


(ریلیز آئی ڈی: 2329597) وزیٹر کاؤنٹر : 11