مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹرائی نے ستمبر ، 2026 ء  کے دوران اتر پردیش مشرقی لائسنس یافتہ سروس ایریا کے تحت گونڈا، بہرائچ، شراوستی اور بلرام پور شہروں نیز پریاگ راج سے گونڈا اور گونڈا سے بہرائچ شاہراہ پر موبائل نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 OCT 2026 4:53PM by PIB Delhi

بھارتی ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی  ( ٹرائی )  نے عام ٹیلی کام صارفین کی معلومات کے لیے ستمبر  ، 2026 ء کے دوران اتر پردیش مشرقی لائسنس یافتہ سروس ایریا کے تحت گونڈا، بہرائچ، شراوستی اور بلرام پور شہروں میں اپنی مقرر کردہ ایجنسی کے ذریعے کیے گئے آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ کے نتائج جاری کیے ہیں۔ ان ٹیسٹوں کا مقصد ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے فراہم کی جانے والی موبائل نیٹ ورک خدمات، بشمول صوتی اور ڈیٹا خدمات، کے حقیقی وقت کے معیار کا جائزہ لینا اور اس کی تصدیق کرنا ہے۔ ڈرائیو ٹیسٹ کے دوران خدمات کے معیار سے متعلق اہم پیمانوں پر ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی کے نتائج صارفین کو آگاہ کرنے اور کمپنیوں کو اپنی خدمات بہتر بنانے کی ترغیب دینے کے لیے جاری کیے جاتے ہیں۔ ان ٹیسٹوں کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ شہروں، اہم مقامات اور عوامی نقل و حمل کے مراکز سمیت مختلف ماحول میں تمام ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے موبائل نیٹ ورک کی زمینی سطح پر کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔

یہ ٹیسٹ ٹرائی کے علاقائی دفتر، بھوپال کی نگرانی میں کیے گئے۔ ڈرائیو ٹیسٹ کی رپورٹوں میں پیش کیے گئے مشاہدات، ٹیسٹ کے دن اور وقت کے دوران متعلقہ علاقے یا راستے پر ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔

اتر پردیش مشرقی لائسنس یافتہ سروس ایریا میں 7 سے 10 ستمبر ، 2026  ء کے دوران گونڈا، بہرائچ، شراوستی اور بلرام پور میں مجموعی طور پر 367.7 کلومیٹر طویل شہری راستوں پر ڈرائیو ٹیسٹ کیے گئے۔ اس کے علاوہ  ، گونڈا اور بلرام پور شہروں میں 2.7 کلومیٹر پیدل چل کر ٹیسٹ کیا گیا، جب کہ پریاگ راج سے گونڈا اور گونڈا سے بہرائچ تک 256 کلومیٹر طویل شاہراہ پر ڈرائیو ٹیسٹ کیے گئے۔

ڈرائیو ٹیسٹ کے راستوں کا نقشہ: ذیل میں دیا گیا نقشہ علامات کی وضاحت کے مطابق شہری راستوں پر ڈرائیو ٹیسٹ، مختلف کمپنیوں کے درمیان کالنگ، اہم مقامات اور پیدل چل کر کیے گئے ٹیسٹوں کے راستوں کا جائزہ پیش کرتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/photo_20261028170145_4c2cf2.jpg

 

جانچ کے اہم پیمانے

  1. کوریج میں کمی: نمونوں کی وہ شرح جن میں سگنل کی طاقت متعلقہ ٹیکنالوجی  (2جی، 3جی، 4جی، 5جی ) کے لیے مقررہ کم از کم سطح سے کم پائی گئی۔
  2. صوتی خدمات: کال قائم ہونے کی کامیابی کی شرح، کال منقطع ہونے کی شرح، کال قائم ہونے میں لگنے والا وقت، کال کے دوران آواز بند رہنے کی شرح اور آواز کا معیار۔
  3. کال کے دوران آواز بند رہنے کے واقعات: کالز کے دوران آواز بند رہنے کے واقعات کی تعداد۔
  4. ڈیٹا خدمات: ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اَپ لوڈ کی رفتار، تاخیر، رفتار میں اتار چڑھاؤ اور ڈیٹا پیکٹ ضائع ہونے کی شرح۔

گونڈا، بہرائچ، شراوستی اور بلرام پور شہروں نیز پریاگ راج سے گونڈا اور گونڈا سے بہرائچ شاہراہ پر موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کے اہم پیمانوں کا خلاصہ ذیل میں پیش کیا گیا ہے:

  1. کوریج میں کمی: خودکار انتخاب کے طریقے  (5جی/4جی/3جی/2جی ) میں ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے پر صوتی خدمات کی جانچ کے دوران سگنل کی طاقت ریکارڈ کی گئی۔ مجموعی طور پر جمع کیے گئے نمونوں میں سے کمزور سگنل والے نمونوں کی تعداد گونڈا شہر میں ایئرٹیل کے لیے 818/19284، بی ایس این ایل کے لیے 7289/16823، آر جے آئی ایل کے لیے 919/18995 اور وی آئی ایل کے لیے 1775/19266 رہی۔ بہرائچ شہر میں یہ تعداد ایئرٹیل کے لیے 485/23477، بی ایس این ایل کے لیے 11807/19472، آر جے آئی ایل کے لیے 1796/23226 اور وی آئی ایل کے لیے 1369/23442 رہی۔ بلرام پور شہر میں ایئرٹیل کے لیے 114/8605، بی ایس این ایل کے لیے 3271/7994، آر جے آئی ایل کے لیے 411/8466 اور وی آئی ایل کے لیے 159/8666 ریکارڈ کی گئی۔ کوریج میں کمی کی تفصیلات منسلک نقشے میں دی گئی ہیں۔
  2. کال منقطع ہونے کے واقعات: کامیابی کے ساتھ قائم ہونے والی کالز میں سے منقطع ہونے والی کالز کی تعداد گونڈا شہر میں ایئرٹیل کے لیے 1/171، بی ایس این ایل کے لیے 23/162، آر جے آئی ایل کے لیے 0/171 اور وی آئی ایل کے لیے 0/171 رہی۔ بہرائچ شہر میں یہ تعداد ایئرٹیل کے لیے 1/205، بی ایس این ایل کے لیے 6/159، آر جے آئی ایل کے لیے 0/206 اور وی آئی ایل کے لیے 1/205 رہی۔ بلرام پور شہر میں ایئرٹیل کے لیے 2/78، بی ایس این ایل کے لیے 2/72، آر جے آئی ایل کے لیے 0/78 اور وی آئی ایل کے لیے 0/78 ریکارڈ کی گئی۔ کال منقطع ہونے کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں دی گئی ہیں۔
  3. کال کے دوران آواز بند رہنے کے واقعات: قائم کی گئی کل کالز میں تین سیکنڈ سے زیادہ وقت تک آواز بند رہنے کے واقعات کی تعداد گونڈا شہر میں ایئرٹیل کے لیے 2/161، آر جے آئی ایل کے لیے 6/166 اور وی آئی ایل کے لیے 8/165 رہی۔ بہرائچ شہر میں یہ تعداد ایئرٹیل کے لیے 0/196، آر جے آئی ایل کے لیے 10/200 اور وی آئی ایل کے لیے 1/199 رہی۔ بلرام پور شہر میں ایئرٹیل کے لیے 1/73، آر جے آئی ایل کے لیے 2/74 اور وی آئی ایل کے لیے 0/73 ریکارڈ کی گئی۔ کال کے دوران آواز بند رہنے کے واقعات کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں دی گئی ہیں۔

( ڈی  ) ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اَپ لوڈ کی رفتار:

  1. ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی کارکردگی ( مجموعی ) : گونڈا شہر میں ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار ایئرٹیل  (5جی ) کے لیے 94.98 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل  (4جی) کے لیے 1.15 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل  (5جی ) کے لیے 167.44 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل  (5جی ) کے لیے 34.31 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ بہرائچ شہر میں یہ رفتار ایئرٹیل  (5جی ) کے لیے 105.94 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل  (4جی ) کے لیے 7.30 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل  (5جی ) کے لیے 146.74 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل  (5جی ) کے لیے 41.12 ایم بی پی ایس رہی۔ بلرام پور شہر میں ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار ایئرٹیل  (5جی ) کے لیے 130.93 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل  (4جی ) کے لیے 4.09 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل  (5جی ) کے لیے 167.93 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (4جی) کے لیے 31.66 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤن لوڈ کی رفتار کی تفصیلات منسلک نقشے میں دی گئی ہیں۔
  2. ڈیٹا اَپ لوڈ کی کارکردگی  (مجموعی) : گونڈا شہر میں اَپ لوڈ کی اوسط رفتار ایئرٹیل (5جی) کے لیے 14.59 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل  (4جی) کے لیے 1.86 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی) کے لیے 18.94 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5جی) کے لیے 9.53 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ بہرائچ شہر میں یہ رفتار ایئرٹیل (5جی) کے لیے 17.60 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی ) کے لیے 2.88 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی) کے لیے 12.09 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5جی) کے لیے 11.86 ایم بی پی ایس رہی۔ بلرام پور شہر میں اَپ لوڈ کی اوسط رفتار ایئرٹیل (5جی) کے لیے 21.40 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی) کے لیے 2.16 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی) کے لیے 16.90 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (4جی) کے لیے 12.79 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ اَپ لوڈ کی رفتار کی تفصیلات منسلک نقشے میں دی گئی ہیں۔

کال منقطع ہونے اور کال کے دوران آواز بند رہنے کے واقعات کے مقامات منسلک نقشے پر سرخ نقطے پر کلک کرکے دیکھے جا سکتے ہیں۔

آئی ڈی ٹی کے دوران ڈرائیو ٹیسٹ کے راستوں اور احاطہ کیے گئے علاقوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  1. شہر: گونڈا — بنگھوسرا، جھنجھری، پولیس لائن، بلپور جوت، کیشَوپور پہروا، ویرپور، جانکی نگر، سیمرا دمن، تلسی پور اور شیخا پور وغیرہ۔ بہرائچ — بیگم پور، گودن بسہی، محمد نگر، بخشی پورہ، ڈکولی، دوب کلاں، پچدیوری، گیلاؤلا، کھٹینہ، چکوجوت، جگت پور اور کملا بھاری وغیرہ۔

بلرام پور — ہرباس پور، بشنو پور، بشنو پورہ، دھوسہ، بینی جوت، پہلوارا کویلیہا، شراوستی، اکاونا، کھڑگورا بستی، گوپال پور اور اررپاکر وغیرہ۔

  1. اہم مقامات: ضلع عدالت گونڈا، ضلع اسپتال بہرائچ، ضلع اسپتال بلرام پور، سرکاری بس اڈہ گونڈا، گورنمنٹ پولی ٹیکنک کالج گونڈا، ریلوے اسٹیشن بہرائچ، ریلوے اسٹیشن بلرام پور وغیرہ۔
  2.  پیدل چل کر کیے گئے ٹیسٹ: گونڈا جنکشن ریلوے اسٹیشن اور ریلوے اسٹیشن بلرام پور وغیرہ۔
  3.  شاہراہ:
  1. پریاگ راج سے گونڈا: مئو آئیما، بیلا پرتاپ گڑھ، سلطان پور، فیض آباد، ایودھیا اور نواب گنج وغیرہ سے گزرتے ہوئے۔
  2. گونڈا سے بہرائچ: پپرا بازار، منوہر جوت، سہیلوا، امیلیا گنج اور چلوریا وغیرہ سے گزرتے ہوئے۔

ضمیمہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح - ا ع خ -  ع ا )

U. No. 6847

 


(ریلیز آئی ڈی: 2329648) وزیٹر کاؤنٹر : 14
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil