سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نشے کے عادی سے خود انحصاری تک: تلنگانہ میں کریم نگر کے نیل کی بحالی کی کہانی


مربوط باز آبادکاری مرکز کے ذریعے نشے کے عادی افراد کو بازآبادکاری میں معاونت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 OCT 2026 5:01PM by PIB Delhi

منشیات کی عادت سے نجات افراد کو اپنی صحت بہتر بنانے، رشتوں کو دوبارہ بحال کرنے اور معاشی استحکام میں مدد دیتی ہے۔

تلنگانہ کے کریم نگر سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ گریجویٹ نیل ( تبدیل شدہنام)کی باز آباد کاری کی کہانی اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ بازآبادکاری کی جامع کوشش اور مسلسل معاونت کس طرح افراد کو صحت مند اور مستحکم زندگی کی طرف لوٹنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔

نیل نے دوستوں کے اثر میں آکر اور خاندانی دباؤ کے باعث شراب اور بھانگ کا استعمال شروع کیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ نشے کی عادت نے اس کی کام کی کارکردگی، صحت اور خاندانی تعلقات پر بھی اثر انداز ہوئی۔ اسے مالی عدم استحکام، سماجی تنہائی، جذباتی دوری اور خود اعتمادی کے فقدان کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے خاندان پر بھی مالی اور جذباتی اثرات مرتب ہوئے، تاہم اہلِ خانہ نے علاج اور بازآبادکاری کے دوران اس کی مدد جاری رکھی۔

مورخہ22 مئی 2026 کو نیل نے تلنگانہ کے کریم نگر میں پراکرتی انوائرنمنٹ سوسائٹی کے تحت قائم نشے کے عادی افراد کے مربوط باز آباد کاری مرکز (آئی آر سی اے) کے ذریعے معاونت حاصل کی۔ اس معاونت میں طبی علاج، جسم سے منشیات کا اثر زائل کرنے کا عمل (ڈی ٹاکسیفیکیشن)، انفرادی مشاورت، طرز سلوک کی تھراپی، جذباتی اور نفسیاتی مدد اور خاندانی مشاورت شامل تھی۔

پیشہ ورانہ رہنمائی، علاج کے بعد مسلسل نگہداشت اور دوبارہ نشے کی لت میں پڑنے سے بچاؤ کی خدمات نے بھی اس کی باز آباد کاری کے عمل میں مدد کی اور اسے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی دوبارہ سنوارنے کی جانب پیش رفت کرنے پر قادر  بنایا۔

خاندان کی حوصلہ افزائی اور بازآبادکاری کی جامع معاونت سے نیل کو صحت مند عادات اپنانے، خاندانی تعلقات مضبوط بنانے اور خود اعتمادی بحال کرنے میں مدد ملی۔ مشاورت، علاج اور مسلسل نگہداشت کے امتزاج سے اسے نشے سے دور رہنے اور زیادہ مستحکم و خودمختار مستقبل کی جانب قدم بڑھانے اس کی کوششوں میں مدد ملی۔

آج نیل نشے سے دور رہنے کے ساتھ باقاعدگی سے کام کر رہا ہے اور تقریباً 15,000 روپے ماہانہ کما رہا ہے۔ اپنی باقاعدہ آمدنی سے وہ اپنے خاندان کی خوش حالی میں تعاون کرنے پر قادر ہوا ہے، جبکہ خوشگوار تعلقات اور بحال شدہ خود اعتمادی نے اسے زیادہ استحکام کے ساتھ آگے بڑھنے میں مدد دی ہے۔

نیل کی  باز آباد کاری کی کہانی نشے کی لت سے نجات کے لیے قابلِ رسائی علاج، پیشہ ورانہ مشاورت، خاندان کی مشغولیت اور بعد از علاج مسلسل نگہداشت کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

پراکرتی انوائرنمنٹ سوسائٹی کے تحت مربوط باز آباد کاری مرکز(آئی آر سی اے) کے ذریعے فراہم کی جانے والی خدمات اس بات کو نمایاں کرتی ہیں کہ جامع معاونت کس طرح افراد کو اپنی زندگی دوبارہ سنوارنے، خاندانی تعلقات بحال کرنے اور سماجی و معاشی طور پر دوبارہ معاشرے کا حصہ بننے کی جانب پیش رفت کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

******

 (ش ح ۔ م ش   ع۔ص ج )

U. No.6848


(ریلیز آئی ڈی: 2329653) وزیٹر کاؤنٹر : 16
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil