ادویات سازی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

 این پی پی اے نے کینسر کی دواؤں کے 543 برانڈز کی نظرثانی شدہ زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت جاری کی؛ فہرست کو مسلسل اپ ڈیٹ کیا جائے گا؛ نئی قیمتیں 9 نومبر 2026 سے نافذ ہوں گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 OCT 2026 6:44PM by PIB Delhi

محکمہ ادویات، وزارت کیمیکل و فرٹیلائزرز کے تحت نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی (این پی پی اے) نے کینسر کی دواؤں کے 543 برانڈز کی نظرثانی شدہ زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت (ایم آر پی) کی فہرست جاری کی ہے۔ نظرثانی شدہ ایم آر پی 9 نومبر 2026 سے نافذ ہوگی۔ نظرثانی شدہ قیمتوں کی فہرست میں 27 اکتوبر 2026 تک کمپنیوں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات شامل ہیں اور جب بھی مینوفیکچررز غیر شیڈیول شدہ کینسر مخالف ادویات کی نظرثانی شدہ قیمتیں فراہم کریں گے، فہرست کو اسی کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

کینسر مخالف ادویات کے کچھ برانڈز کی نظرثانی سے پہلے اور بعد کی قیمتیں:

 

Company Name

Drug Name

Strength & Dosage Form

Brand Name

Pack Size

Old MRP (₹)

Revised MRP (₹)

RPG LIFE SCIENCES LTD

Anastrozole

1 MG Tablet

ANARZOLE

10 tablets

695.76

73.00

Dr. Reddys Laboratories Limited

Azacitidine

100 MG Injection

Azacytin

1

6,337.00

1,495.04

Abbott Healthcare Pvt. Ltd.

Bevacizumab

100 mg/4 ml Injection

BEVACIZAB

4 ml vial

21,767.70

5,930.13

NATCO PHARMA LIMITED

Dasatinib

20 MG Tablet

Dasanat 20

60 tablets

2,812.50

1,085.93

RPG LIFE SCIENCES LTD

Denosumab

60 MG Injection

Debrumab 60 mg

1 ml PFS

22,031.25

5,941.00

RPG LIFE SCIENCES LTD

Enzalutamide

40 MG Capsule

Enuta

28 capsules

6,578.20

2,232.00

NEON LABORATORIES LIMITED

Erlotinib

150 MG Tablet

ERLIB

1 Plastic Bottle of 30 tablets

4,637.45

2,008.00

HETERO HEALTHCARE LTD

Fludarabine

50 MG Injection

FLUDANOX

vial

14,235.00

2,432.00

RPG LIFE SCIENCES LTD

Fulvestrant

50 MG Injection

Fulbreca

5 ml vial

26,072.16

5,491.00

 

نظرثانی شدہ ایم آر پی کے ساتھ کینسر کی دواؤں کے 543 برانڈز کی مکمل فہرست یہاں    (LINK)دستیاب ہے ۔ این پی پی اے پورٹل کو مسلسل اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

17 اکتوبر 2026 کو این پی پی اے نے عوامی مفاد میں 137 غیر شیڈیول شدہ کینسر مخالف ادویات کے ٹریڈ مارجن ریشنلائزیشن (ٹی ایم آر) کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد حد سے زیادہ تجارتی مارجن کو کم کرنا، کینسر کے علاج کو زیادہ سستا بنانا اور کینسر مخالف ادویات تک رسائی بہتر بنانا ہے۔ مینوفیکچررز کو این پی پی اے کے پاس اپنی نظرثانی شدہ فہرست جمع کرانے کی ہدایت دی گئی تھی۔

137 غیر شیڈیول شدہ کینسر مخالف ادویات میں 20 سے زیادہ اقسام کے کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی امیونو تھراپی کی ادویات، چھاتی اور پروسٹیٹ کینسر کے مریضوں کے لیے استعمال ہونے والی ڈینوسوماب، کینسر کے مریضوں میں نیوٹروپینیا کی روک تھام کے لیے استعمال ہونے والی پیگ فِل گراسٹِم اور بڑی آنت، بیضہ دانی اور سروائیکل کینسر کے علاج کے لیے منظور شدہ بیواسیزوماب شامل ہیں۔

********

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :6860  )


(ریلیز آئی ڈی: 2329751) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil