پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 OCT 2026 6:23PM by PIB Delhi
بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) نے اپنے مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں (سی پی ایس ای) اور خود مختار اداروں (اے بی ای) کے ساتھ مل کر ملک گیر سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2026 مہم میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ یہ مہم 17 ستمبر سے 17 اکتوبر 2026 تک پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) اور ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) کی مشترکہ سرپرستی میں منعقد کی گئی۔
اس سال کا موضوع ”سوچھتا میں ساجھے داری، سوچھ بھارت، وکست بھارت“ صفائی ستھرائی، پائیداری اور بیداری کو فروغ دینے میں اجتماعی شرکت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
بھاری صنعتوں کی وزارت نے اپنے مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں اور خود مختار اداروں کے ساتھ مل کر ایک صاف ستھرے، پائیدار اور ترقی یافتہ ملک کے تئیں اپنے عزم کو مزید مستحکم کیا ہے۔ اس مہم کے تحت صفائی ستھرائی کے لیے 81 ہدفی مقامات (سی ٹی یو) کی نشاندہی کرکے انہیں صاف ستھرا بنایا گیا اور 85 عوامی مقامات کی صفائی کی گئی۔ بیداری پیدا کرنے اور مہم کو وسیع پیمانے پر تشہیر فراہم کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر 286 ٹویٹس پوسٹ کی گئیں، جن میں سوچھتا ہی سیوا 2026 مہم کے تحت وزارت اور اس کے مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں اور خود مختار اداروں کی جانب سے انجام دی جانے والی اہم سرگرمیوں پر روشنی ڈالی گئی۔
بھاری صنعتوں کی وزارت اپنے مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں اور خود مختار اداروں کے ساتھ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک زیر التوا معاملات کے تصفیے سے متعلق خصوصی مہم (ایس سی ڈی پی ایم) 6 میں بھی سرگرمی سے حصہ لے رہی ہے۔
خصوصی مہم 6 کے نفاذ کے مرحلے کے دوران 27 اکتوبر 2026 تک حاصل کیے گئے اہم اہداف درج ذیل ہیں:
- دفتری احاطوں اور صنعتی اکائیوں میں صفائی کی 1,424 مہمات چلائی گئیں۔
- ناکارہ اور فاضل سامان کو ٹھکانے لگانے کے نتیجے میں 47,97,239 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی۔
- 34,440 کاغذی فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 25,899 فائلوں کو چھانٹ کر تلف کر دیا گیا۔
- 1,02,144 الیکٹرانک فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 93,606 فائلوں کو بند کر دیا گیا۔
- الیکٹرانک کچرے کی 3,839 اشیا جمع کی گئیں، ان کی درجہ بندی کی گئی اور انہیں مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا گیا۔
سوچھتا ہی سیوا 2026 کے تحت بھارت ہیوی الیکٹریکلز لمیٹڈ (بی ایچ ای ایل) نے ”ایک پیڑ ماں کے نام“ شجرکاری مہم کے ذریعے ماؤں کے احترام اور ماحول کے تحفظ کے جذبے کو یکجا کیا۔ ایچ پی ای پی حیدرآباد میں گاندھی جینتی اور شاستری جینتی کی تقریبات کے موقع پر شجرکاری، سوچھتا عہد اور واکاتھون کا اہتمام کیا گیا۔ ایچ ای پی بھوپال کے پپلانی ٹاؤن شپ علاقے میں دو ایکڑ اراضی پر 1,440 پودے لگائے گئے۔

بی ایچ ای ایل نے ایچ پی ای پی حیدرآباد اور ایچ ای پی بھوپال میں ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ شجرکاری مہم کا اہتمام کیا۔
سیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (سی سی آئی ایل) کے راجبن یونٹ نے راجبن کے پرائمری اسکول میں حفظان صحت، کچرے کی علیحدگی اور پلاسٹک کے استعمال میں کمی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا۔ راجبن کے پرائمری اسکول میں طلبہ نے صفائی ستھرائی کا عہد بھی لیا۔

سی سی آئی ایل راجبن نے پرائمری اسکول راجبن میں بیداری اجلاس منعقد کیا۔
نیشنل آٹوموٹیو بورڈ (این اے بی) نے ایک اسکول میں مصوری کے مقابلے اور گروپ مباحثے کا اہتمام کیا۔ اس کے علاوہ، گروگرام کے مانیسر میں ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم کے تحت شجرکاری مہم بھی چلائی گئی۔

صاف ستھرے عوامی مقامات کے اقدام کے تحت، ایچ ایم ٹی مشین ٹولز لمیٹڈ نے اجمیر میں صفائی مہم چلائی۔ اس کے علاوہ، ماحولیاتی پائیداری اور صاف ستھرے، سرسبز مستقبل کو فروغ دینے کے لیے بنگلورو کے جلاہلی میں واقع ایچ ایم ٹی ٹاؤن شپ میں ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم کے تحت شجرکاری مہم کا اہتمام کیا گیا۔

ایچ ایم ٹی لمیٹڈ نے بنگلورو کے جلاہلی میں واقع ایچ ایم ٹی ٹاؤن شپ میں شجرکاری مہمات چلائیں۔
برج اینڈ روف کمپنی لمیٹڈ (بی اینڈ آر) نے صفائی ستھرائی، صحت اور ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے کے لیے کولکاتا کی رسل اسٹریٹ اور ہاوڑہ کی جی ٹی روڈ پر صفائی مہمات چلائیں۔ اس کے علاوہ، مغربی بنگال کے ہاوڑہ ورکس اور گجرات کے وڈینار میں صحت کی جانچ کے کیمپ لگائے گئے اور شجرکاری مہمات کا اہتمام کیا گیا۔

بی اینڈ آر نے میگھالیہ کے شیلانگ میں واقع ماوڈیانگڈیانگ میں صفائی ستھرائی کے ہدفی مقام (سی ٹی یو) کو صاف ستھرا بنایا۔
سوچھتا ہی سیوا 2026 اور خصوصی مہم 6، دونوں میں بھاری صنعتوں کی وزارت اور اس کے مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں اور خود مختار اداروں نے سرگرمی اور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ اس سے صاف ستھرے اور سرسبز بھارت کی تعمیر کے لیے اجتماعی ذمہ داری اور عوامی شرکت کے جذبے کو تقویت ملی۔ ان مہمات کے ذریعے پائیدار طور طریقوں کو فروغ دینے اور سوچھ بھارت – وکست بھارت کے وژن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
*****
ش ح۔ ف ش ع
U: 6856