پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 OCT 2026 9:48PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 28 اکتوبر 2026 کو سیبو، فلپائن میں 13ویں آسیان دفاعی وزرا کے اجلاس پلس (اے ڈی ایم ایم-پلس) کے موقع پر جمہوریہ کوریا (آر او کے) کے وزیر قومی دفاع جناب کانگ شن-چول کے ساتھ ایک نتیجہ خیز دو طرفہ میٹنگ کی۔ جامع گفت و شنید کے دوران، دونوں رہ نماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون کا جائزہ لیا۔
ایک کھلے، آزاد اور جامع خطے کے مشترکہ وژن پر زور دیتے ہوئے، جناب راج ناتھ سنگھ اور جناب کانگ شن-چول نے ہند-بحرالکاہل میں سلامتی کو مضبوط بنانے کے ٹھوس طریقوں پر غور کیا۔ انھوں نے اسٹریٹجک شراکت داریوں کی مضبوطی پر باہمی اطمینان کا اظہار کیا اور فوجی ٹیکنالوجیز کو مشترکہ طور پر تیار کرنے، مشترکہ صنعتی تعاون کو بڑھانے اور مضبوط سمندری سلامتی کو فروغ دینے کے نئے مواقع تلاش کرنے پر تفصیلی گفت و شنید کی۔
وزیر دفاع 28 سے 29 اکتوبر 2026 تک فلپائن کی صدارت میں منعقد ہونے والے 13ویں اے ڈی ایم ایم-پلس اجلاس میں بھارتی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ یہ فورم آسیان کے رکن ممالک اور اس کے آٹھ مکالماتی شراکت داروں، بشمول بھارت اور جنوبی کوریا کے لیے سلامتی اور اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بنا ہوا ہے۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 6881