صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر صحت نے ایمس اونتی پورہ کی پیش رفت کا جائزہ لیا؛ باقی ماندہ تعمیراتی کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے اور ادارے کوعملی طور پر جلد از جلد  فعال بنانے کی ہدایت جاری کی


ایمس اونتی پورہ کی بروقت تکمیل سے جموں و کشمیر میں معیاری اعلیٰ سطح کی طبی سہولیات تک رسائی مزید مستحکم ہوگی: مرکزی وزیر صحت

مرکزی وزیر صحت نے دشوار گزار جغرافیائی حالات کے باوجود اہم عمارتوں کی تعمیر مکمل کرنے پر تمام متعلقہ فریقین کی کاوشوں کو سراہا

دسمبر 2026 سے قبل او پی ڈی  خدمات شروع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ اس کے بعد جولائی 2027 میں آئی پی ڈی  خدمات اور تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 NOV 2026 2:06PM by PIB Delhi

کیمیائی کھادوں اور صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر، جناب جگت پرکاش نڈا نے آج جموں و کشمیر کے اونتی پورہ میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کی تعمیراتی پیش رفت اور اسے  عملی طور پر فعال بنانے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔

جائزے کے دوران مرکزی وزیر صحت نے ادارے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، طبی آلات اور فرنیچر کی خریداری، فیکلٹی اور دیگر عملے کی بھرتی، نیز طبی اور تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کے لیے تیاریوں کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261105140721_ff902a.jpg

وزیر  موصوف کو آگاہ کیا گیا کہ ایمس اونتی پورہ کی تعمیر کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور تمام اہم عمارتیں مکمل کی جا چکی ہیں۔ تعمیراتی کام میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جناب نڈا نے سی پی ڈبلیو ڈی اور تمام متعلقہ اداروں اور فریقین کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے دشوار گزار جغرافیائی حالات اور دیگر رکاوٹوں کے باوجود پروجیکٹ کو آگے بڑھانے کے لیے ان کی لگن اور محنت کی ستائش کی۔ انہوں نے زور دیا کہ ایمس اونتی پورہ ایک ترجیحی منصوبہ ہے اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ کام کی موجودہ رفتار برقرار رکھتے ہوئے باقی ماندہ تعمیراتی کام مارچ 2027 تک مکمل کیے جائیں۔

وزیر موصوف  نے تعمیراتی کاموں اور عمارتوں کو سونپے جانے کے مرحلہ وار منصوبے کا بھی جائزہ لیا۔ انہیں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے کی عمارتیں، جن میں او پی ڈی رجسٹریشن بلاک، او پی ڈی بلاک، رہائشی عمارتیں اور مخصوص ہاسٹلز شامل ہیں، مکمل ہو چکی ہیں، جبکہ ان عمارتوں میں موجود سامان کی تصدیق اور باضابطہ طور پر سونپے جانے  کا عمل جاری ہے۔ باقی ماندہ تعلیمی، انتظامی، اسپتال، رہائشی اور ہاسٹل سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تعمیر مرحلہ وار جاری ہے۔

ادارے میں جلدازجلد کام کاج شروع کرنے کی ضرورت  پر زور دیتے ہوئے جناب نڈا نے آیچ آئی ٹی ای  ایس اور ایمس اونتی پورہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو باہمی قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے اور طبی آلات، او پی ڈی کے آلات، لیبارٹری کے سازوسامان نیز طبی اور انتظامی فرنیچر کی خریداری کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ او پی ڈی خدمات کے آغاز کے لیے درکار تمام ضروری اشیا اور آلات کی خریداری کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جانا چاہئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261105140727_10c5a0.jpg

وزیر موصوف کو مطلعہ کیا گیا کہ 59.41 کروڑ روپے کی لاگت سے طبی آلات کی 180 اقسام کی خریداری کی منظوری دے دی گئی ہے، جن میں سے 140 طرح  کے آلات کے لیے ایوارڈ نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔ او پی ڈی کے آلات، لیبارٹری کے فرنیچر اور طبی و انتظامی فرنیچر کی خریداری کا عمل بھی مختلف مراحل میں جاری ہے۔

مرکزی وزیر صحت نے طبی خدمات کے آغاز کے لیے تیاریوں کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ تمام ضروری انتظامات، بشمول طبی آلات، تشخیصی سہولیات، افرادی قوت اور دیگر انتظامی و عملی ضروریات، خدمات کے آغاز سے قبل مکمل کر لیے جائیں۔

ایمس اونتی پورہ میں او پی ڈی  خدمات دسمبر 2026 سے قبل شروع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ آئی پی ڈی خدمات جولائی 2027 میں شروع کرنے کی تجویز ہے، تاہم اس کا انحصار ضروری بنیادی ڈھانچے اور دیگر انتظامات کی تکمیل پر ہوگا۔

ایم بی بی ایس کی کلاسوں کے آغاز سمیت تعلیمی سرگرمیاں تعلیمی سیشن 28-2027 کے دوران، جون تا جولائی 2027 میں شروع کرنے کی تجویز ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261105140733_619f60.jpg

تقرری کا  عمل کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے جناب نڈا  نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ادارے کی ٹیم کی جانب سے بھرتی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ جلد از جلد اہل اور قابل فیکلٹی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے تقرری  کے عمل میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے غیر  فیکلٹی آسامیوں  کے تقرری کے عمل کو بھی  تیز کرنے اور او پی ڈی سمیت دیگر خدمات کو فعال بنانے کے لیے درکار افرادی قوت کی تعیناتی پر زور دیا۔

وزارت نے او پی ڈی اور اس سے متعلقہ خدمات کو فعال بنانے کے لیے ضروری عملے کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، جس میں اسپتال کے اٹینڈنٹس، صفائی ستھرائی کے عملے اور سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ مجوزہ انتظامات کے تحت مختلف زمروں میں مجموعی طور پر 652 آسامیوں پر عملہ تعینات کیا جائے گا، جن میں 150 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image004_20261105140739_9be906.jpg

وزیر موصوف نے  ادارے کی مجموعی تیاریوں اور معاون انتظامات کا بھی جائزہ لیا، جن میں کیمپس کی سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ کی سہولیات، ویب سائٹ کی تیاری اور مختلف اداروں کے ساتھ عملی اشتراک شامل ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایمس اونتی پورہ، سی پی ڈبلیو ڈی ، ایچ آئی ٹی ای ایس اور مقامی انتظامیہ کے درمیان مؤثر تال میل ہونا چاہیے تاکہ سیکیورٹی اور دیگر انتظامی و عملی مسائل کو حل کیا جا سکے اور ادارے کے کام کاج کو بلا رکاوٹ یقینی بنایا جا سکے۔

ملک بھر میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے جناب نڈا نے کہا کہ ایمس اونتی پورہ کی بروقت تکمیل اور اسے فعال بنانا جموں و کشمیر میں معیاری اعلیٰ سطح کی طبی سہولیات اور خصوصی طبی خدمات تک عوام کی رسائی کو وسعت دینے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔یہ ادارہ طبی تعلیم کو بھی فروغ دے گا اور خطے میں صحت کے شعبے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے  میں معاون ثابت ہوگا۔ یہ اقدام وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اس وژن سے ہم آہنگ ہے جس کا مقصد ہر فرد کے لیے قابل رسائی اور معیاری طبی سہولیات کو یقینی بنانا ہے۔

****

ش ح۔ ش ب۔ خ م

U.NO.7269


(ریلیز آئی ڈی: 2333056) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil