وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے بھارت میں میٹرو نیٹ ورک کی توسیع کو اجاگر کیا، 2014 میں 248 کلومیٹر کے مقابلے آج یہ بڑھ کر تقریباً 1,200 کلومیٹر ہو گیا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 NOV 2026 4:22PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےبھارت کے میٹرو نیٹ ورک میں نمایاں توسیع کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ 2014 میں ملک کے صرف پانچ شہروں میں 248 کلومیٹر طویل میٹرو لائنیں تھیں، جبکہ آج 26 شہروں میں تقریباً 1,200 کلومیٹر طویل میٹرو نیٹ ورک موجود ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ روزانہ ایک کروڑ سے زیادہ افراد میٹرو کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔ ان کے مطابق، اس توسیع کا مطلب ہے کہ لوگوں کو ٹریفک میں کم وقت گزارنا پڑتا ہے، خاندان کے ساتھ زیادہ وقت ملتا ہے، کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے اور بہتر مواقع دستیاب ہوتے ہیں۔

جناب مودی نے کہا کہ شہری بھارت کے لیے حکومت اسی طرح کی تبدیلی لانے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:

”میں آپ سے ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں...

اگر بھارت کے میٹرو نیٹ ورک میں توسیع کی رفتار 2014 سے پہلے جیسی ہی رہتی، تو پُنے جیسے شہروں کو میٹرو کی سہولت ملنے کے لیے مزید کتنا انتظار کرنا پڑتا؟

سالوں۔۔۔ نہیں۔۔۔ شاید دہائیوں تک!

اور یہ صورتِ حال کسی بھی طرح قابلِ قبول نہیں تھی۔

سال2014 میں بھارت کے صرف پانچ شہروں میں 248 کلومیٹر طویل میٹرو لائنیں تھیں۔

آج 26 شہروں میں تقریباً 1,200 کلومیٹر طویل میٹرو نیٹ ورک موجود ہے۔

روزانہ ایک کروڑ سے زیادہ افراد میٹرو کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔

اس کے اثرات محض اعداد و شمار تک محدود نہیں ہیں۔

اس کا مطلب ہے کہ ٹریفک میں کم وقت صرف ہوتا ہے، کنبے کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع ملتا ہے، کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے اور بہتر مواقع دستیاب ہوتے ہیں۔

شہری بھارت کے لیے ہم اسی تبدیلی کی سمت میں کام کر رہے ہیں!“

******

) ش ح –ک ح -ت ع)

U.No. 7277

 


(ریلیز آئی ڈی: 2333141) وزیٹر کاؤنٹر : 17