مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹرائی نے ممبئی لائسنس یافتہ سروس ایریا میں موبائل نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 NOV 2026 5:09PM by PIB Delhi

ٹرائی نے عام ٹیلی مواصلاتی صارفین کی معلومات کے لیے ستمبر 2026 کے دوران ممبئی لائسنس یافتہ سروس ایریا میں کیے گئے آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے نتائج جاری کیے ہیں۔ اس ڈرائیو ٹیسٹ کا مقصد ٹیلی مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں (ٹی ایس پیز) کی جانب سے فراہم کردہ موبائل نیٹ ورک خدمات (وائس اور ڈیٹا دونوں) کے حقیقی وقت کے معیار کا جائزہ لینا اور اس کی تصدیق کرنا ہے۔ آئی ڈی ٹی کے دوران ٹرائی، خدمات کے معیار سے متعلق اہم پیمانوں، مثلاً نیٹ ورک کوریج، کال ڈراپ کی شرح (سی ڈی آر)، کال کنکشن کی کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر)، ڈیٹا ڈاؤن لوڈ (ڈی ایل) اور اپ لوڈ (یو ایل) کی رفتار وغیرہ کے حوالے سے ٹیلی مواصلاتی کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتا ہے۔ بعد ازاں یہ نتائج صارفین کو آگاہ کرنے اور خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو اپنی خدمات بہتر بنانے کی ترغیب دینے کے لیے شائع کیے جاتے ہیں۔

یہ ڈرائیو ٹیسٹ اس طرح وضع کیے گئے ہیں کہ شہروں، اہم مقامات اور عوامی نقل و حمل کے مراکز سمیت مختلف استعمال کے ماحول میں تمام ٹیلی مواصلاتی کمپنیوں کے موبائل نیٹ ورک کی زمینی سطح پر کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس قسم کی جانچ کے دوران تمام ٹیلی مواصلاتی کمپنیوں کے سم کارڈز استعمال کرتے ہوئے 2جی، 3جی، 4جی اور 5جی نیٹ ورکس پر براہِ راست وائس اور ڈیٹا سیشن قائم کیے جاتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے متعدد جدید آزمائشی ہینڈ سیٹس استعمال کیے جاتے ہیں اور جدید سافٹ ویئر نظام کے ذریعے ان سیشنز کی حقیقی وقت میں نگرانی اور تجزیہ کیا جاتا ہے۔

ٹرائی نے اپنی مقرر کردہ ایجنسی کے ذریعے 23 سے 25 ستمبر 2026 کے دوران ممبئی لائسنس یافتہ سروس ایریا میں شہر کے اندر 212.6 کلومیٹر کے راستے اور 7 اہم مقامات پر ڈرائیو ٹیسٹ کیے۔ یہ ٹیسٹ ٹرائی کے علاقائی دفتر، بنگلورو کی نگرانی میں انجام دیے گئے۔ ڈرائیو ٹیسٹ کی رپورٹوں میں پیش کیے گئے مشاہدات، جانچ کے دن اور وقت کے دوران متعلقہ علاقے یا راستے پر ٹیلی مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔

ڈرائیو ٹیسٹ کے راستوں کا نقشہ: ذیل میں دیا گیا نقشہ ڈرائیو ٹیسٹ کے راستوں کا مجموعی خاکہ پیش کرتا ہے، جس میں نقشے پر دی گئی علامات کے مطابق شہر کے اندر ڈرائیو، مختلف کمپنیوں کے درمیان کالنگ، اہم مقامات اور پیدل چل کر کیے جانے والے ٹیسٹ شامل ہیں۔

جانچ کے اہم پیمانے

  1. نیٹ ورک کوریج میں کمی: ایسے نمونوں کا تناسب جن میں سگنل کی طاقت متعلقہ ٹیکنالوجی (2جی، 3جی، 4جی اور 5جی) کے لیے مقررہ کم از کم سطح سے کم پائی گئی۔
  2. آواز پر مبنی خدمات: کال کنکشن کی کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر)، کال ڈراپ کی شرح (ڈی سی آر)، کال کنکشن قائم ہونے میں لگنے والا وقت، کال کے دوران خاموشی کی شرح اور آواز کا معیار (ایم او ایس)۔
  3. کال کے دوران خاموشی کے واقعات: کالوں کے دوران خاموشی کے پیش آنے والے واقعات کی تعداد۔
  4. ڈیٹا خدمات: ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار، تاخیر، اتار چڑھاؤ (جِٹر) اور ڈیٹا پیکٹ ضائع ہونے کی شرح۔

ممبئی ضلع میں اہم پیمانوں کے حوالے سے موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کا خلاصہ درج ذیل ہے:-

  1. ممبئی ضلع

الف) نیٹ ورک کوریج میں کمی: خودکار انتخابی موڈ (5جی/4جی/3جی/2جی) میں ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے پر آواز کی جانچ کے دوران ریکارڈ کی گئی سگنل کی طاقت کے مطابق، جمع کیے گئے نمونوں میں سے کمزور سگنل والے نمونوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 0/58003، ایم ٹی این ایل کے لیے 13057/3687، آر جے آئی ایل کے لیے 0/56138 اور وی آئی ایل کے لیے 0/58030 رہی۔ نیٹ ورک کوریج میں کمی کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

ب) کال ڈراپ: کامیابی کے ساتھ قائم ہونے والی کالوں میں سے منقطع ہونے والی کالوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 1/510، ایم ٹی این ایل کے لیے 2/32، آر جے آئی ایل کے لیے 2/509 اور وی آئی ایل کے لیے 0/509 رہی۔ کال ڈراپ کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

ج) کال کے دوران خاموشی کے واقعات: کی گئی کل کالوں میں سے 3 سیکنڈ سے زیادہ دورانیے کی خاموشی کے واقعات کی مجموعی تعداد ایئرٹیل کے لیے 2/479، ایم ٹی این ایل کے لیے دستیاب نہیں، آر جے آئی ایل کے لیے 3/493 اور وی آئی ایل کے لیے 1/490 رہی۔ کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

د) ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار:

    1. ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی کارکردگی (مجموعی): ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار ایئرٹیل (5جی/4جی)کے لیے 133.86 ایم بی پی ایس، ایم ٹی این ایل (4جی)کے لیے 0 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی/4جی) کے لیے 248.93 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5جی/4جی/2جی)کے لیے 89.04 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤن لوڈ کی رفتار کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
    2.  ڈیٹا اپ لوڈ کی کارکردگی (مجموعی): اپ لوڈ کی اوسط رفتار ایئرٹیل (5جی/4جی) کے لیے 32.80 ایم بی پی ایس، ایم ٹی این ایل (4جی)کے لیے 0.00 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی/4جی) کے لیے 33.87 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5جی/4جی/2جی) کے لیے 23.21 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ اپ لوڈ کی رفتار کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

کال ڈراپ اور کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات منسلک نقشے پر سرخ نقطے پر کلک کرکے دیکھے جا سکتے ہیں۔

آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے دوران جانچے گئے راستوں اور احاطہ کیے گئے علاقوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-

الف) شہر: شہر کے اندر ڈرائیو ٹیسٹ کے دوران سیون، چیمبور، دیونار، مانخورد گاؤں، تلک نگر، پوائی، سانتاکروز ایسٹ، کھار ویسٹ، باندرہ ویسٹ، اندھیری ایسٹ، اندھیری ویسٹ، ملاڈ ایسٹ، کانڈیولی، بوریولی ایسٹ، میرا روڈ ایسٹ، بھئیندر ایسٹ وغیرہ کے علاقوں کا احاطہ کیا گیا۔

ب) اہم مقامات: ایک جگہ پر ٹھہر کر صارفین کے تجربے کا جائزہ لینے کے لیے جن اہم مقامات پر ٹیسٹ کیے گئے، ان میں اندھیری ریلوے اسٹیشن، سی ایس ایم آئی ہوائی اڈہ – ٹرمینل 2، ممبئی، دیونار میٹرو اسٹیشن، انفینٹی آئی ٹی پارک، کاشی گاؤں میٹرو اسٹیشن، لوور اوشیوارا میٹرو اسٹیشن اور پانڈورنگ واڑی میٹرو اسٹیشن شامل ہیں۔

اس آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ کی رپورٹ کے نتائج متعلقہ ٹیلی مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں (ٹی ایس پیز) کے ساتھ مزید ضروری کارروائی کے لیے مشترک کیے گئے ہیں۔ آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ کی تفصیلی رپورٹیں ٹرائی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہیں۔ کسی وضاحت یا اضافی معلومات کے لیے adv.bengaluru@trai.gov.in پر ای میل بھیجاجا سکتا ہے یا بنگلورو میں ٹرائی کے علاقائی دفتر سے ٹیلی فون نمبر

+91-80-22865004 پررابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Click here to see Annexure

******

) ش ح –ک ح -ت ع)

U.No. 7283


(ریلیز آئی ڈی: 2333233) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Marathi , Tamil