پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 NOV 2026 4:45PM by PIB Delhi
کانکنی کی وزارت نے آج اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کے بلاکس کی ای نیلامی کے نویں دور کے ساتھ ساتھ ایکسپلوریشن لائسنس جاری کئے جانے کے بلاکس کی نیلامی کے تیسرے مرحلے کا بھی آغاز کیا۔اس تقریب کا افتتاح حکومتِ ہند کے مرکزی وزیر برائے کوئلہ و کانکنی، جناب جی کشن ریڈی نے کیا، جبکہ گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر حکومتِ ہند کے وزیر مملکت برائے کوئلہ و کانکنی، جناب ستیش چندر دوبے بھی موجود تھے۔تقریب میں حکومتِ ہند کی متعدد اہم شخصیات، ریاستی حکومتوں کے نمائندوں، سرکاری شعبے کے اداروں(پی ایس یوز) اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اہم اور اسٹریٹجک معدنیاتی بلاکس کی نیلامی کا نواں دور
اس دور کے تحت معدنیاتی (نیلامی) ضوابط کی دفعات کے مطابق مجموعی طور پر 20 اہم اور اسٹریٹجک معدنیاتی بلاکس نیلامی کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔اس سے قبل نیلامی کے پہلے آٹھ مراحل میں اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کے مجموعی طور پر 100 منفرد بلاکس پیش کیے گئے تھے، جن میں سے 64 بلاکس کی کامیابی کے ساتھ نیلامی مکمل ہو چکی ہے۔ اس طرح کامیابی کی شرح 64 فیصد رہی ہے۔
نیلامی کے لیے پیش کیے گئے بلاکس کی تفصیلات
|
ریاست
|
بلاکس کی تعداد
|
معدنیات
|
|
آندھرا پردیش
|
1
|
گریفائٹ
|
|
بہار
|
1
|
گلوکونائٹ
|
|
چھتیس گڑھ
|
5
|
فاسفورائٹ-چونا پتھر، وینڈیم، گیلیم، ٹائٹینیم، نایاب زمینی عناصر (آر ای ای) باکسائٹ، ایلومینیس لیٹریٹ، گلوکونائٹ
|
|
مدھیہ پردیش
|
2
|
وینڈیم، گیلیم، ٹائٹینیم، باکسائٹ، ایلومینیس لیٹریٹ
|
|
مہاراشٹر
|
2
|
نایاب زمینی عناصر (آر ای ای) ، نایاب دھات، وینڈیم، گیلیم، ٹائٹینیم، باکسائٹ ، ایلومینیس لیٹریٹ
|
|
راجستھان
|
3
|
پوٹاش اور ہیلائٹ، ٹنگسٹن
|
|
تلنگانہ
|
3
|
ٹائٹینیم، وینڈیم، سکینڈیم، گیلیم، ایلومینیس لیٹریٹ
|
|
مغربی بنگال
|
3
|
گریفائٹ، نایاب زمینی عناصر (آر ای ای) ، نایاب دھات
|
نیلامی کے لیے پیش کیے جانے والے بلاکس میں مختلف اقسام کی اہم اور اسٹریٹجک معدنیات شامل ہیں، جو صاف توانائی کی ٹیکنالوجیز، الیکٹرک گاڑیوں، جدید مینوفیکچرنگ، کھادوں، دفاع، ایرو اسپیس، الیکٹرانکس اور دیگر اہم صنعتی شعبوں کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔ اس اقدام سے بھارت کی معدنیات کی یقینی دستیابی مستحکم بنانے اور ملک میں توانائی کی منتقلی کے عمل کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
ایکسپلوریشن لائسنس کی نیلامی کے تیسرے دورے کا بھی آغاز کیا گیا
نویں دور کے ساتھ ہی وزارت نے ایکسپلوریشن لائسنس جاری کئے جانے کے نیلامی کے تیسرے مرحلے کا بھی آغاز کیا۔ ایکسپلوریشن لائسنس کا نظام ایم ایم ڈی آر ایکٹ کی دفعہ 10بی اے کے تحت متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کے ذریعے نجی شعبے کو معدنیات کی تلاش و دریافت کے عمل میں سرمایہ کاری کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔اس قانون کے ساتویں شیڈول میں شامل 29 اہم اور گہرائی میں پائی جانے والی معدنیات کی تلاش کے لیے نجی صنعتوں کی شمولیت ممکن بنائی گئی ہے، جس سے کان کنی شروع ہونے سے پہلے ہی معدنیات کی تلاش کے عمل میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ اب تک ایکسپلوریشن لائسنس کی نیلامی کے دو مراحل میں مجموعی طور پر 11 بلاکس کامیابی کے ساتھ نیلام کیے جا چکے ہیں۔
نیلامی کے تیسرے دورے کے تحت پیش کئے گئے ایکسپلوریشن لائسنس بلاکس کی تفصیلات
|
ریاست
|
بلاکس کی تعداد
|
معدنیات
|
|
مدھیہ پردیش
|
1
|
تانبا
|
|
مہاراشٹر
|
1
|
وینڈیم
|
|
مغربی بنگال
|
1
|
نایاب زمینی عناصر (آر ای ای)
|
|
راجستھان
|
4
|
پوٹاش اور ہیلائٹ، نایاب زمینی عناصر (آر ای ای) اور متعلقہ معدنیات
|
|
تلنگانہ
|
3
|
نایاب زمینی عناصر (آر ای ای)
|
|
گجرات
|
1
|
وینڈیم اور متعلقہ معدنیات
|
نیلامی کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے اصلاحات
حکومت نے 16 اکتوبر 2026 کو معدنیات (نیلامی) کے تیسرے ترمیمی ضابطے 2026 کو نوٹیفائی کیا ہے۔ اس ترمیم کے تحت پارٹ ڈی معدنیات کے لیے نیلامی کے دوسرے مرحلے میں تکنیکی طور پر اہل بولی دہندگان کی کم از کم مطلوبہ تعداد تین سے کم کرکے دو کر دی گئی ہے۔اس تبدیلی کو نیلامی کے دونوں مراحل کی ٹینڈر دستاویزات میں شامل کیا گیا ہے، جس کا مقصد ان اہم وجوہات کا ازالہ کرنا ہے جن کے باعث کئی معدنیاتی بلاکس نیلام نہیں ہو پاتے تھے۔ اب لیٹر آف انٹینٹ ،یونی فائیڈ مائننگ پورٹل کے ذریعے خودکار طور پر جاری کیے جائیں گے۔یہ اصلاحات حکومت کی جانب سے پہلے متعارف کرائے گئے اقدامات، جن میں معدنیات (نیلامی) کے دوسرے ترمیمی قواعد، 2025 اور انشورنس سیکیورٹی بانڈز شامل ہیں، کا تسلسل ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط کرنا ہے۔
نیلامی کے دونوں عمل کے لیے ٹینڈر دستاویزات کی فروخت جمعرات، 05 نومبر 2026 سے شروع ہو چکی ہے۔ ٹینڈر دستاویزات خریدنے کی آخری تاریخ جمعہ، 01 جنوری 2027 (بوقت 17:00 بجے) ہے، اور بولیاں (تکنیکی بولی اور ابتدائی قیمت کی پیشکش) جمع کرانے کی آخری تاریخ جمعرات، 07 جنوری 2027 (بوقت 17:00 بجے) ہے۔
اہم معدنیاتی بلاکس (کمپوزٹ لائسنس اور مائننگ لیز) کی نیلامی آن لائن شفاف دو مرحلوں پر مشتمل زیادہ سے زیادہ بولی کے ذریعے کی جائے گی، جس میں سب سے زیادہ ریونیو شیئر کی پیشکش کرنے والا بولی دہندہ کامیاب قرار پائے گا۔دوسری جانب، ایکسپلوریشن لائسنس بلاکس کی نیلامی آن لائن شفاف دو مرحلوں پر مشتمل گھٹتی ہوئی ریورس نیلامی کے ذریعے کی جائے گی۔ اس عمل میں مستقبل کے لیز ہولڈر کے ریونیو شیئر میں سے سب سے کم فیصد حصے کی پیشکش کرنے والا بولی دہندہ کامیاب ہوگا۔نیلامی سے متعلق تفصیلات ایم ایس ٹی سی کے ای نیلامی پورٹل پر دستیاب ہیں:
https://www.mstcecommerce.com/auctionhome/mlcln/
ان نیلامیوں کے آغاز اور اصلاحاتی اقدامات کے ذریعے حکومت اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کی ملک میں دستیابی کو مستحکم بنانے، نجی شعبے کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے، معدنیات کی تلاش و دریافت اور ذمہ دارانہ کان کنی کو فروغ دینے کے لیے اپنی کوششوں کو آگے بڑھا رہی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد بھارت میں ایک مضبوط، خود کفیل اور عالمی سطح پر مسابقتی معدنیاتی نظام تشکیل دینا ہے۔
****
ش ح۔ ش ب۔ خ م
U.NO.7278