وزارت ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت ثقافت نےبھارت کے ثقافتی ورثے کو ڈیجیٹائز کرنے اور اسے عوام تک پہنچانے کے لیے گوگل آرٹس اینڈ کلچر کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 NOV 2026 7:33PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی وزارت ثقافت نے آج گوگل آرٹس اینڈ کلچر کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد جدید ترین ڈیجیٹل ٹولز کے ذریعے بھارت کے ثقافتی ورثے کو عوام تک پہنچانا ہے۔ اس معاہدے پر ایک ورچوئل تقریب کے دوران دستخط کیے گئے، جس میں وزارتِ ثقافت کے سیکرٹریجناب وویک اگروال اورگوگل آرٹس اینڈ کلچر کے نائب صدر اور بانی جناب امت سود موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261105193406_e91726.jpg

یہ شراکت داری بھارت کی تہذیبی وسعت کی عکاسی کرے گی؛ جس میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیاکے زیرِ تحفظ یادگاریں اور آثارِ قدیمہ کے مقامات، وہاں موجود نوادرات کے مجموعے، قومی عجائب گھروں میں محفوظ اثاثے،گیان بھارتم کے تحت دستاویزی شکل اختیار کرنے والا مخطوطاتی ورثہ، نیز ملک بھر میں وزارت کے اداروں کے زیرِ سرپرستی دستکاریاں، فنونِ لطیفہ اور زندہ روایات شامل ہیں۔

 

اس کا مرکزی نقطہ یوگے یوگین بھارت میوزیم ہے، جو نئی دہلی کے نارتھ اور ساؤتھ بلاکس میں قائم کیا جا رہا ہے اور یہ مختلف ادوار پر محیطبھارت کی تاریخ کے ایک عجائب گھر کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کی ڈیجیٹلائزیشن سے ان عمارتوں اور وہاں موجود نوادرات کے بیش بہا ذخیرے کا ایک مستقل ریکارڈ تیار ہو جائے گا، اور عوام کو ہمارے دور کے سب سے اہم ثقافتی منصوبوں میں سے ایک کی جھلک دیکھنے کا موقع ملے گا۔

 

یہ مفاہمت نامہ وزارت کی ان وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد رسائی کو بہتر بنانا اور ڈیجیٹل اقدامات کو وسعت دینا ہے، تاکہبھارت کے ورثے کوبھارتیہ زبانوں میں اور کسی بھی ڈیوائس (آلے) کے ذریعے دیکھا اور سمجھا جا سکے۔ یہ وزارت کے ایک جامع نقطہ نظر کی عکاسی کرتا ہے جس میں ورثے کے تحفظ، عوامی رسائی اوربھارت کی تخلیقی معیشت کے فروغ کو یکجا کیا گیا ہے۔ اس عمل میں ہر سطح کے اداروں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شراکت داروں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے، وزارت ثقافت کے سیکرٹریجناب وویک اگروال نے کہا’’بھارت کا ثقافتی ورثہ ایک زندہ ورثہ ہے۔ یہ ہر شہری کا ہے اور پوری دنیا سے مخاطب ہے۔ گوگل آرٹس اینڈ کلچر کے ساتھ ہماری شراکت داری، ٹیکنالوجی کے ذریعے اس ورثے کو دستاویزی شکل دینے، محفوظ کرنے اور اسے دوسروں تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔ اس میں ہمارے قدیم مسودات اور یادگاروں سے لے کر ہمارے قومی عجائب گھروں کے مجموعے اور آنے والایوگے یوگین بھارت میوزیم سب شامل ہیں۔ ان خزانوں کو بھارتیہ زبانوں میں اور دنیا بھر کے لوگوں کے لیے دستیاب کر کے، ہمیں امید ہے کہ ہم مزید لوگوں کو بھارتیہ تہذیب کی داستان کے قریب لا سکیں گے اور اسے آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کر سکیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261105193413_b3afa6.jpg

گوگل آرٹس اینڈ کلچر کا وزارت کے ماتحت اداروں—جن میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا، نیشنل میوزیم اور نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ شاملجس کے ساتھ طویل تعلق رہا ہے۔ اس نے گزشتہ برسوں کے دوران ان اداروں کے مجموعوں کو وسیع تر ناظرین تک پہنچانے میں مدد کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261105193425_290e38.jpg

گوگل آرٹس اینڈ کلچر کے نائب صدر اور بانی، جناب امیت سود نے کہا’’گزشتہ 15 سالوں سے، گوگل آرٹس اینڈ کلچربھارت کی ہزاروں سالہ داستان گوئی، فنی مہارت اور وسیع ورثے سے گہرا متاثر رہا ہے۔ وزارت ثقافت کے ساتھ ہماری شراکت داری، جدید ترین ٹیکنالوجیز کی مدد سے بھارت کے لازوال خزانوں کو محفوظ رکھنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ چاہے وہ یوگے یوگین بھارت میوزیم' کے وژن کی حمایت کرنا ہو یا تاریخی مسودات کو محفوظ بنانا، ہمیں فخر ہے کہ ہم اپنی ٹیکنالوجیز کے ذریعے قدیم ورثے کو جدید رسائی سے جوڑ رہے ہیں۔ ہم ان مجموعوں کو ہر جگہ موجود متجسس ذہنوں کے لیے بلا معاوضہ دستیاب کر رہے ہیں تاکہ وہ سیکھ سکیں، متاثر ہو سکیں اور لطف اندوز ہو سکیں۔‘‘

 

یہ مفاہمت نامہ بھارت کے تہذیبی ورثے کو محفوظ رکھنے، پائیدار شراکت داریوں کے ذریعے اس کی تخلیقی معیشت کو فروغ دینے، اور ملک کے اندر نیز دنیا بھر میں وسیع ترین نیٹ ورکس کے ذریعے اس کی ثقافت کو دوسروں تک پہنچانے کے لیے وزارت کے عزم کی توثیق کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image5Copy_20261105194230_088a29.jpg

***

(ش ح۔اص)

UR No 7301


(ریلیز آئی ڈی: 2333299) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Assamese