پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 NOV 2026 7:52PM by PIB Delhi
یونین پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام 12 اپریل 2026 کو منعقدہ تحریری امتحان اور اس کے بعد وزارت دفاع کے سروسز سلیکشن بورڈ کے ذریعے منعقد کیے گئے انٹرویوز کی بنیاد پر نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے آرمی، نیوی اور ایئر فورس وِنگز میں 157ویں کورس اور نیول اکیڈمی کے 119ویں انڈین نیول اکیڈمی کورس (آئی این اے سی ) میں داخلے کے لیے اہل قرار پانے والے 617 امیدواروں کی فہرست حسبِ استحقاق درج ذیل ہے۔ مذکورہ کورسز کے آغاز کی تاریخ سے متعلق تفصیلی معلومات کے لیے وزارت دفاع کی ویب سائٹس، یعنی www.joinindianarmy.nic.in، www.joinindiannavy.gov.in اور www.careerindianairforce.cdac.in سے رجوع کریں۔
2۔ ان فہرستوں کی تیاری میں طبی معائنے کے نتائج کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
3۔ مذکورہ بالا تمام امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے اور اس شرط سے مشروط ہے کہ وہ اپنی تاریخِ پیدائش، تعلیمی قابلیت وغیرہ کے دعوے کی تائید میں مطلوبہ اسناد براہِ راست ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریکروٹنگ، ایڈجوٹنٹ جنرلز برانچ، انٹیگریٹڈ ہیڈکوارٹرز، وزارت دفاع (آرمی)، ویسٹ بلاک نمبر III، وِنگ–I، آر کے پورم، نئی دہلی – 110066 کو جمع کرائیں، بشرطیکہ یہ اسناد پہلے سے جمع نہ کرائی گئی ہوں۔ یہ اسناد یو پی ایس سی کو ہرگز نہ بھیجی جائیں۔
4۔ اگر کسی امیدوار کے پتے میں کوئی تبدیلی ہوئی ہو تو اسے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر اوپر دیے گئے پتے پر آرمی ہیڈکوارٹرز کو براہِ راست اس کی اطلاع دے۔
5۔ یہ نتیجہ یو پی ایس سی کی ویب سائٹ https://www.upsc.gov.in پر بھی دستیاب ہے۔ تاہم، امیدواروں کے حاصل کردہ نمبر حتمی نتائج کے اعلان کی تاریخ سے 15 دن بعد ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔
6۔ یونین پبلک سروس کمیشن کے کیمپس میں امیدواروں کی سہولت کے لیے ایک سہولت کاؤنٹر قائم ہے۔ امیدوار اس امتحان سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات یا وضاحت حاصل کرنے کے لیے کام کے دنوں میں صبح 10:00 بجے سے شام 05:30 بجے تک ذاتی طور پر اس کاؤنٹر سے رجوع کر سکتے ہیں۔ اس کے متبادل کے طور پر امیدوار تمام دنوں میں صبح 09:00 بجے سے رات 08:00 بجے تک ٹیلی فون نمبر 011-24041001 اور 011-40303444 پر امیدواروں کے ہیلپ ڈیسک سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ایس ایس بی/انٹرویو سے متعلق معاملات کے لیے امیدوار درج ذیل ذرائع سے رابطہ کر سکتے ہیں: آرمی کو پہلی ترجیح دینے والے امیدوار ٹیلی فون نمبر 011-26175473 یا ویب سائٹ joinindianarmy.nic.in پر؛ نیوی/نیول اکیڈمی کو پہلی ترجیح دینے والے امیدوار ٹیلی فون نمبر 011-23010097، ای میل officer-navy[at]nic[dot]in یا ویب سائٹ joinindiannavy.gov.in پر؛ اور ایئر فورس کو پہلی ترجیح دینے والے امیدوار ٹیلی فون نمبر 011-23010231، ایکسٹینشن نمبر 7645/7646/7610 یا ویب سائٹ www.careerindianairforce.cdac.in پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
نتائج دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں:
******
ش ح۔ ف ا ۔ م ر
U-NO. 7309