بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم وشوکرما صناعوں کے لیے منڈی تک رسائی کو مضبوط بنانے کے مقصد سے، بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتی اکائیوں کی وزارت (ایم ایس ایم ای) اور ٹی آر آئی ایف ای ڈی کے درمیان مفاہمتی عرضداشت  پر دستخط عمل میں آئے


ٹی آر آئی ایف ای ڈی ’ٹرائبز انڈیا‘ کے ریٹیل آؤٹ لیٹس اور اس کے آن لائن بازار کے ذریعے آن بورڈنگ، صلاحیت سازی، مصنوعات کی تشہیر اور منڈی تک رسائی میں سہولت فراہم کرے گا

اس شراکت داری کا مقصد ایک 'ٹرائبز انڈیا–پی ایم وشوکرما کلیکشن' قائم کرنا اور کاریگروں کی تیار کردہ مصنوعات کی مارکیٹ میں موجودگی کو بڑھانا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 NOV 2026 8:34PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتی اکائیوں کی وزارت (ایم ایس ایم ای) نے پی ایم وشوکرما اسکیم کے تحت رجسٹرڈ اہل قبائلی کاریگروں کے لیے مارکیٹ تک رسائی کو مضبوط بنانے کی خاطر، وزارتِ قبائلی امور کے تحت کام کرنے والے ادارے 'ٹرائبل کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا' (ٹی آر آئی ایف ای ڈی) کے ساتھ ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے ہیں۔ ڈاکٹر رجنیش، ایڈشنل سکریٹری اینڈ ڈیولپمنٹ کمشنر، ایم ایس ایم ای کی وزارت؛ جناب ایم راجہ مروگن، منیجنگ ڈائرکٹر، ٹی آر آئی ایف ای ڈی؛ کے علاوہ جناب نتیش کما، ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل (ڈی ڈی جی)؛ جناب دانش اشرف، جوائنٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، ایم ایس ایم ای کی وزارت؛ اور جناب پرتیک سنگھ مینا، اگزیکیوٹیو ڈائرکٹر، ٹی آر آئی ایف ای ڈی مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کے وقت موجود تھے۔ یہ اشتراک ایم ایس ایم ای کی وزارت کے پی ایم وشوکرما فریم ورک اور ٹی آر آئی ایف ای ڈی کی قائم شدہ ٹرائبس انڈیا مارکیٹ پلیس اور ریٹیل نیٹ ورک کو قریب لے کر آیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261105204529_a7f41a.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261105204537_29b62a.jpg

17 ستمبر 2023 کو شروع کی گئی 'پی ایم وشوکرما اسکیم' کا مقصد روایتی کاریگروں اور دستکاروں کی مصنوعات اور خدمات کے معیار اور ان کی مارکیٹ تک پہنچ کو بہتر بنانا ہے۔ یہ اسکیم ایسے کاریگروں کی مدد کرتی ہے جن کی مہارتیں نسل در نسل، خاندانوں اور غیر رسمی گروپوں کے اندر تربیت کے روایتی 'گرو-ششیہ' ماڈل کے ذریعے منتقل ہوتی آئی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261105204552_15fbbf.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image004_20261105204601_34bc06.jpg

مفاہمتی عرضداشت کے مقاصد:-

اس مفاہمتی عرضداشت کے تحت، ایم ایس ایم ای کی وزارت اور ٹی آر آئی ایف ای ڈی پی ایم وشوکرما اسکیم کے تحت رجسٹرڈ اہل قبائلی کاریگروں کی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش، تشہیر اور فروخت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ اس اشتراک میں مصنوعات پر مبنی شعبے شامل ہوں گے جیسے کہ بڑھئی، لوہار، سنگ تراش، سنار، کمہار، موچی، ٹوکری/چٹائی/جھاڑو بنانے والے، ناریل کے ریشے کے بنکر، گڑیا اور کھلونے بنانے والے، اور ہار/گجرے بنانے والے وغیرہ۔

اس معاہدے کے تحت، ٹی آر آئی ایف ای ڈی وزارتِ ایم ایس ایم ای کی جانب سے بھیجے گئے اہل قبائلی کاریگروں کو اپنے ساتھ جوڑنے اور ان کی صلاحیت سازی میں مدد کرے گا۔ ساتھ ہی، آن بورڈنگ کی متعلقہ شرائط اور پالیسیوں کے مطابق، انہیں 'ٹرائبز انڈیا' کے ریٹیل نیٹ ورک اور اس کے آن لائن بازار کے ذریعے مارکیٹ تک رسائی فراہم کرے گا۔

شریک ہونے والے قبائلی کاریگروں کی تیار کردہ مصنوعات کو، فروخت کنندگان کی رضامندی اور ٹی آر آئی ایف ای ڈی کی متعلقہ پالیسیوں کی تعمیل کے مشروط پر، 'ٹرائبز انڈیا' کے ریٹیل نیٹ ورک اور tribesindia.com پر مجوزہ 'ٹرائبز انڈیا–پی ایم وشوکرما کلیکشن' کے تحت نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ٹی آر آئی ایف ای ڈی مارکیٹ کے لیے تیار مصنوعات کی یکجائی، معیار کی یقین دہانی اور پیکیجنگ کی سہولت فراہم کرے گا اور باہمی طور پر منتخب کردہ فروخت کنندگان کو مصنوعات کی ابتدائی فوٹوگرافی اور کیٹلاگ بنانے  کی مدد فراہم کرنے کے لیے ایم ایس ایم ای کی وزارت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

ٹی آر آئی ایف ای ڈی اپنے ای-مارکیٹ پلیس کے ذریعے منتخب قبائلی وشوکرما کاریگروں کی تیار کردہ مصنوعات کی تشہیر میں سہولت فراہم کرے گا اور مفاہمتی عرضداشت کی دفعات اور لاگو شرائط کے تحت اپنے آؤٹ لیٹس پر نمائش اور فروخت کے لیے خصوصی جگہ فراہم کرے گا۔

ایم ایس ایم ای کی وزارت ممکنہ فروخت کنندگان کی شناخت اور ان کی مدد کرے گی، انہیں tribesindia.com پر مختلف زمرہ جات میں اپنی مصنوعات کو شامل کرنے کی ترغیب دے گی، آگاہی ورکشاپس منعقد کرے گی اور کاریگروں اور ٹی آر آئی ایف ای ڈی کے درمیان باہمی تال میل کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔

ٹی آر آئی ایف ای ڈی کے پروڈکٹ پورٹ فولیو میں قبائلی ملبوسات و ٹیکسٹائل، دھاتی دستکاری، بینت اور بانس کی مصنوعات، نامیاتی غذائیں، قبائلی مصوری، زیورات اور مٹی کے برتن شامل ہیں، جبکہ اس کے ریٹیل آؤٹ لیٹس ملک بھر کے قبائلی پس منظر سے تعلق رکھنے والی برادریوں کے ہینڈ لوم اور دستکاری کے سامان کی نمائش کرتے ہیں۔

یہ شراکت داری پی ایم وشوکرما کے تحت رجسٹرڈ قبائلی کاریگروں کی روایتی مصنوعات کو 'ٹرائبز انڈیا' کے ریٹیل اور ڈیجیٹل مارکیٹ پلیس نیٹ ورک سے جوڑ کر ان کی مارکیٹ میں موجودگی کو بڑھانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ یہ دونوں اداروں کی متعلقہ شرائط اور پالیسیوں کے مطابق، شریک ہونے والے کاریگروں کے لیے مصنوعات کی پیشکش، صلاحیت سازی اور وسیع تر مارکیٹ تک رسائی میں مدد فراہم کرے گی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7311


(ریلیز آئی ڈی: 2333375) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English