پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 NOV 2026 1:59PM by PIB Delhi
ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ سہ فریقی انسانی امداد اور آفات سے متعلق راحت رسانی(ایچ ا ے ڈی آر) کی مشق ٹائیگر ٹرائمف 2026 کے پانچویں ایڈیشن کا اختتام 5 نومبر 2026 کو وشاکھاپٹنم میں منعقدہ اختتامی تقریب کے ساتھ ہوا۔
مورخہ31 اکتوبر سے 5 نومبر 2026 تک جاری رہنے والی اس مشق میں اسٹاف مشق(ایس ٹی اے ایف ایف ای ایکس) اور ٹیبل ٹاپ مشق (ٹی ٹی ایکس) شامل تھیں، جن میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس مشق کا مقصد باہمی تعاون کی صلاحیت کو بہتر بنانا اور مشترکہ انسانی امداد و آفات سے متعلق راحت رسانی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور انجام دہی میں باہمی تفہیم کو مستحکم کرنا تھا، جس میں مشترکہ آبی و بری فوجی کارروائیوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔
اسٹاف مشق میں عملی منصوبہ بندی، علمی خطبات اور عصری شعبوں، بشمول سائبر اسپیس اور طبی کارروائیوں سے متعلق موضوعاتی ماہرین کے تبادلے(ایس ایم ای ای ایس) کا اہتمام کیا گیا، جس سے پیشہ ورانہ مہارتوں اور بہترین طور طریقوں کے تبادلے میں سہولت ملی۔
ٹیبل ٹاپ مشق کے ذریعے شریک افواج کو ایک فرضی عملی ماحول میں اسٹاف مشق کے دوران وضع کیے گئے تصورات اور منصوبوں کو بروئے کار لانے کا موقع ملا، جس سے مشترکہ انسانی امداد اور آفات سے متعلق راحت رسانی کی کارروائیوں میں درپیش عملی چیلنجوں اور تال میل کے طریقۂ کار کے بارے میں مشترکہ تفہیم کو فروغ حاصل ہوا۔
اختتامی تقریب میں ریئر ایڈمرل وشال بشنوئی، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ اور ریئر ایڈمرل جوکین جے مارٹینیز ڈی پنیلوس، وائس کمانڈر، امریکی پیسیفک فلیٹ کے علاوہ دونوں ممالک کے سینئر افسران اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔
سن2019 میں پہلی بار منعقد ہونے والی مشق ٹائیگر ٹرائمف ہندوستان اور امریکہ کے درمیان عملی ہم آہنگی اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مسلسل فروغ دے رہی ہے۔ اس مشق کے 2026 کے ایڈیشن کی کامیاب تکمیل دونوں ممالک کے اس عزم کی توثیق کرتی ہے کہ وہ مشترکہ انسانی امداد اور آفات سے متعلق راحت رسانی کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے اور بحرالکاہل و بحرہند کے خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ میں اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔
(2)_20261106140002_d7db41.jpeg)
(2)_20261106140023_cdab2e.jpeg)
(2)_20261106140036_67ed51.jpeg)
(2)_20261106140048_828c70.jpeg)
(2)_20261106140102_b88742.jpeg)
***
ش ح ۔م ع ن۔ ن ع
U. No.7335