پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 NOV 2026 1:50PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دھن تیرس کے موقع پر مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپراؤ جادھو کا تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا ہے۔
اس مضمون میں بتایا گیا ہے کہ آیوروید کس طرح صحت کے تحفظ اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی طبی نگہداشت کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔
مضمون میں خاندانوں کو صحت مند طرز زندگی اپنانے کی ترغیب دی گئی ہے۔ اس میں متوازن اور سوچ سمجھ کر غذا استعمال کرنے، باقاعدگی سے یوگا کرنے، مناسب نیند لینے اور وقتاً فوقتاً طبی معائنہ کرانے جیسی اچھی عادات اپنانے پر زور دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی مضمون میں اپنے عزیزوں کی صحت پر توجہ دینے اور خاندانوں کے لیے صحت مند مستقبل کی تعمیر کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:
’’اس دھن تیرس پر بہتر صحت کے لیے عہد کریں!‘‘
مرکزی وزیر مملکت جناب @mpprataprao نے اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ آیوروید کس طرح صحت کے تحفظ پر زور دیتا ہے اور احتیاطی طبی نگہداشت کیوں اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے خاندانوں کو صحت مند عادات اپنانے کی ترغیب دی ہے، جن میں سوچ سمجھ کر غذا کا استعمال، باقاعدگی سے یوگا کرنا، مناسب نیند لینا اور بروقت طبی معائنہ کرانا شامل ہیں۔
آئیے، ہم سب سے اہم چیز، یعنی اپنے عزیزوں کی صحت اور اپنے خاندانوں کے صحت مند مستقبل میں سرمایہ کاری کریں۔
***
ش ح ۔م ع ن۔ ن ع
U. No.7334