پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 NOV 2026 5:56PM by PIB Delhi
بھارت اور میانمار نے 5 نومبر 2026 کو چنئی میں پہلی دوطرفہ سہ فریقی فوجی انسانی امداد اور آفات سے نمٹنے کی مشق ‘راحت متر’ کا آغاز کیا۔ یہ مشق 5 سے 6 نومبر 2026 تک منعقد کی جا رہی ہے۔
‘انسانیت کے لئے متحد، شراکت داری سے مزید مضبوط’ کے موضوع پر مبنی اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی دفاعی افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مستحکم کرنا، باہمی اعتماد کو فروغ دینا اور رابطے و ہم آہنگی کو بہتر بنانا ہے۔
اس پہلی مشترکہ مشق کے ذریعے بھارت اور میانمار کی مسلح افواج کو پیشہ ورانہ تبادلۂ خیال، تجربات کے اشتراک اور انسانی امداد و آفات سے نمٹنے کی کارروائیوں میں باہمی عملی ہم آہنگی بڑھانے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے۔ اس مشق میں دونوں ممالک کی تینوں افواج کے 300 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں، جو انسانی ہمدردی کے شعبے میں تعاون اور خطے میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
بھارتی بحریہ کی نگرانی میں منعقد ہونے والی مشق ‘راحت متر’ بھارت اور میانمار کے درمیان دفاعی تعاون اور دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
یہ مشق بھارت کی ‘پڑوسی مقدم پالیسی اور مہاساگر’ (علاقائی سطح پر سلامتی اور ترقی کے لیے باہمی و ہمہ گیر پیش رفت) کے تزویراتی وژن سے وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ دونوں ممالک کے امن و استحکام برقرار رکھنے اور بحرانی حالات میں انسانی امداد فراہم کرنے کے مشترکہ عزم کو بھی مزید تقویت دے گی۔
_20261106175733_7dee3d.jpeg)
_20261106175743_01ff8f.jpeg)
_20261106175753_3acefd.jpeg)
_20261106175803_466bdd.jpeg)
***
ش ح۔ ک ا۔ ا ک م
U.NO. 7355