لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا کے اسپیکر نے دیوالی، گووردھن پوجا اور بھائی دوج کے موقع پر عوام کو مبارک باد پیش کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 NOV 2026 6:32PM by PIB Delhi

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے دیوالی، گووردھن پوجا اور بھائی دوج کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

جناب برلا نے اپنے پیغام میں کہا:’’آپ سبھی کو خوشیوں کے عظیم تہوار دیوالی کی دلی مبارک باد۔ گووردھن پوجا اور بھائی دوج کے موقع پر بھی میری جانب سے آپ سب کو پُرخلوص نیک تمنائیں۔

دیپاولی محض چراغ جلانے اور جشن منانے کا تہوار نہیں ہے، بلکہ یہ دوسروں کی زندگیوں میں امید، یقین اور خوشیوں کی روشنی پھیلانے کا بھی ایک موقع ہے۔

جس طرح ایک چراغ خود جل کر چاروں طرف روشنی پھیلاتا ہے، اسی طرح ہمیں بھی اپنی زندگی میں یہ کوشش کرنی چاہیے کہ ہماری خوشیوں سے دوسروں کی زندگیوں میں بھی مسرت آئے۔آئیے، ہم یہ عہد کریں کہ صرف اپنے خاندانوں کے چہروں پر ہی نہیں بلکہ ان لوگوں کے چہروں پر بھی مسکراہٹ لائیں جو مشکلات کے باعث تہوار کی خوشیوں سے محروم رہ جاتے ہیں۔ ضرورت مندوں کی مدد کریں، ان کے ساتھ خوشیاں بانٹیں اور معاشرے میں محبت، ہم آہنگی اور باہمی تعاون کو فروغ دیں۔

ہماری دیوالی اسی وقت حقیقی معنوں میں بامعنی ہوگی جب ہمارے آس پاس کوئی بھی شخص خود کو تنہا یا نظرانداز محسوس نہ کرے۔

اس مبارک موقع پر ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے بہادر فوجیوں، ملک کے اناج کے ذخائر بھرنے والے ہمارے کسان بھائیوں، ملک  کی تعمیر میں مصروف مزدوروں، صنعت کاروں، تاجروں اور تمام ہم وطنوں کو خصوصی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

ماں لکشمی کے آشیرواد سے ہر گھر میں خوشی اور خوشحالی آئے، کسانوں کی زندگی ترقی کرے، نوجوانوں کو نئے مواقع حاصل ہوں، تجارت اور صنعت ترقی کریں اور ہمارا ہندوستان معاشی و سماجی طور پر مسلسل مضبوط اور خوشحال ہوتا رہے۔

آپ سبھی کو دیوالی کی بہت بہت مبارک باد!‘‘۔

********

ش ح-ا ع خ    ۔ر  ا

U-No- 7380


(ریلیز آئی ڈی: 2334012) وزیٹر کاؤنٹر : 9