صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

دیوالی کے موقع پر صدرِ جمہوریہ ہند کی جانب سے مبارک باد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 NOV 2026 6:50PM by PIB Delhi

صدرِ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے دیوالی کے موقع پر ملک اور بیرونِ ملک مقیم تمام ہندوستانیوں کو مبارک باد اور نیک تمنائیں پیش کی ہیں۔

اپنے پیغام میں صدرِ جمہوریہ نے کہا’’:دیوالی کے اس مبارک موقع پر میں ہندوستان اور بیرونِ ملک مقیم تمام ہندوستانیوں کو دلی مبارک باد اور نیک تمنائیں پیش کرتی ہوں۔

بھگوان شری رام کی راون پر فتح کے بعد ایودھیا واپسی کی خوشی میں دیوالی کا تہوار منایا گیا۔ بھگوان شری رام نے روشنی سے جگمگاتی ہوئی چراغوں کی خوبصورت قطاریں دیکھیں۔ یہی دیوالی کی تہذیبی اور مذہبی اہمیت ہے۔ یہ تہوار رام راجیہ کے مبارک آغاز کی علامت بھی ہے۔

دیوالی کا تہوار نیکی کی برائی پر اور اچھائی کی منفی رجحانات پر فتح کی علامت ہے۔ یہ دکھوں کے خاتمے اور خوشیوں و خوشحالی سے بھرپور زندگی کے آغاز کا پیغام بھی دیتا ہے۔اس موقع پر لوگ نیک شروعات اور فلاح و بہبود کے لیے بھگوان گنیش اور خوشحالی کے لیے ماں مہالکشمی کی پوجا کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ سب کی خوشی اور بھلائی کے لیے دعائیں بھی کی جاتی ہیں۔

میں اپنے ملک کے ہر شہری کے لیے اچھی صحت، خوشی اور خوشحالی کی دعا کرتی ہوں۔ دعا ہے کہ ہم ماحول کا تحفظ کریں، باہمی ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزاریں اور ہندوستانی اقدار سے رہنمائی حاصل کرنے والے ہمارے محبِ وطن نوجوان وکست بھارت کی تعمیر میں جوش و جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں۔‘‘

********

ش ح-ا ع خ    ۔ر  ا

U-No- 7381


(ریلیز آئی ڈی: 2334014) وزیٹر کاؤنٹر : 12